Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 36:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اِس لیٔے یرمیاہؔ نے باروکؔ بِن نیریاہؔ کو بُلایا اَور باروکؔ نے یَاہوِہ کا وہ سَب کلام جو اُس نے یرمیاہؔ سے کیا تھا یرمیاہؔ کی زبان سے سُن کر طُومار میں درج کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 تب یَرمِیاؔہ نے بارُوؔک بِن نیرِؔیاہ کو بُلایا اور بارُوؔک نے خُداوند کا وہ سب کلام جو اُس نے یَرمِیاؔہ سے کِیا تھا اُس کی زُبانی کِتاب کے اُس طُومار میں لِکھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 चुनाँचे यरमियाह ने बारूक बिन नैरियाह को बुलाकर उससे वह तमाम पैग़ामात तूमार में लिखवाए जो रब ने उस पर नाज़िल किए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 چنانچہ یرمیاہ نے باروک بن نیریاہ کو بُلا کر اُس سے وہ تمام پیغامات طومار میں لکھوائے جو رب نے اُس پر نازل کئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 36:4
22 حوالہ جات  

اَور مَیں نے یہ دستاویز اَپنے چچازاد بھایٔی حَنامیلؔ کے سامنے اَور اُن گواہوں کے سامنے جنہوں نے دستاویز پر دستخط کئے تھے اَور اُن تمام یہُودیوں کے رُوبرو جو پہرےدار کے صحن میں بیٹھے ہُوئے تھے محسیاہؔ کے پوتے باروکؔ بِن نیریاہؔ کے سُپرد کر دی۔


تَب مَیں نے دیکھا کہ ایک ہاتھ میری طرف بڑھا ہے جِس میں ایک طُومار تھا،


چنانچہ یرمیاہؔ نے دُوسرا طُومار لیا اَور اُسے محرِّر باروکؔ بِن نیریاہؔ کو دیا، جِس پر اُس نے یرمیاہؔ کے مُنہ سے سُن کر دوبارہ وہ سَب کلام تحریر کیا جو اُس پہلے طُومار میں درج تھا جسے شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ نے آگ میں جَلا دیا تھا، اِس کے علاوہ اِس نئی طُومار میں اِسی طرح کے باقی اَور کلام بھی اُس میں شامل کر دیئے گئے۔


بَلکہ باروکؔ بِن نیریاہؔ تُمہیں ہمارے خِلاف اُکساتا ہے کہ تُم ہمارے مُخالف ہو جاؤ تاکہ ہمیں کَسدیوں کے حوالہ کیا جائے اَور وہ ہمیں قتل کریں اَور جَلاوطن کرکے بابیل کو لے جایٔیں۔“


اِس خط کا کاتب تِرتیُسؔ تُمہیں خُداوؔند میں سلام کہتاہے۔


مَیں نے پھر دیکھا کہ میرے سامنے ایک اُڑتا ہُوا طُومار ہے۔


”تُم ایک دُوسرا طُومار لے کر اُس میں وہ تمام الفاظ پھر سے تحریر کرجو پہلے طُومار میں درج تھے جسے شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ نے جَلا دیا تھا۔


بَلکہ بادشاہ نے شہزادہ یرحمئیلؔ کو سِرایاہؔ بِن عزری ایل اَور شلمیہؔ بِن عبدی ایل کو حُکم دیا کہ وہ محرِّر باروکؔ اَور یرمیاہؔ نبی کو گِرفتار کر لیں لیکن یَاہوِہ نے اُنہیں چھُپا دیا تھا۔


جَب یہُودی طُومار کے تین یا چار ورق پڑھ لیتا تَب بادشاہ اُنہیں محرِّر کے چاقُو سے کاٹ لیتا اَور انگیٹھی میں پھینک دیتا تھا۔ اِس طرح سے پُورا طُومار آگ میں جَلا دیا گیا۔


تَب بادشاہ نے یہُودی کو طُومار لانے کا حُکم دیا، اَور یہُودی نے اُسے اِلیشمعؔ مُنشی کے کمرہ میں سے لاکر اُسے بادشاہ کو اَور اُن تمام حاکموں کو جو اُس کے پاس کھڑے تھے پڑھ کر سُنایا۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا، ”ایک بڑا طُومار لے اَور اُس پر کسی مَعمولی قلم سے لِکھ: مَہیر شالال حاش بزؔ۔“


اِس مُلک کے خِلاف مَیں نے جو کچھ فرمایاہے اَورجو کچھ اِس کِتاب میں درج کیا ہے اَورجو مُختلف قوموں کے خِلاف یرمیاہؔ نے بطور نبُوّت فرمایاہے سَب پُورا کیا جائے گا۔


”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’جو کلام مَیں نے تُم سے کیا وہ سَب ایک کِتاب میں لِکھ لے۔


اِس لیٔے تُم روزہ کے دِن یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جاؤ اَور یَاہوِہ کا کلام جو تُم نے مُجھ سے سُن کر اِس طُومار میں لِکھ دیا ہے، اُسے طُومار میں سے لوگوں کو پڑھ کر سُنانا، اَور جتنے لوگ یہُودیؔہ کے تمام شہروں سے آئے ہوں گے، یہ کلام اُنہیں بھی پڑھ کر سُنانا۔


تَب سَب حاکموں نے یہُودی بِن نتنیاہؔ بِن شلمیہؔ بِن کُوشیؔ تھا، اُسے باروکؔ کے پاس یہ کہہ کر بھیجا، ”وہ طُومار لے کر چلا آ جِس میں سے تُم نے لوگوں کو پڑھ کر سُنایا ہے۔“ تَب باروکؔ بِن نیریاہؔ وہ طُومار اَپنے ہاتھ میں لے کر اُن کے پاس آیا۔


جَب بادشاہ نے اُس طُومار کو جَلا دیا جِس میں باروکؔ نے یرمیاہؔ کے بَیان کئے ہُوئے الفاظ تحریر کئے تھے، تَب یَاہوِہ کا کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا:


شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں جَب محسیاہؔ کا پوتا اَور نیریاہؔ بِن سِرایاہؔ جو خواجہ سراؤں کا سردار تھا بادشاہ کے ساتھ بابیل گیا تَب یرمیاہؔ نبی نے خُداوؔند کا یہ کلام اُسے دیا،


یرمیاہؔ نے ایک طُومار میں بابیل پر نازل ہونے والی سَب آفتیں لِکھ دی تھیں۔ وہ سَب باتیں جو بابیل کے متعلّق لکھی جا چُکی تھیں۔


شاہِ بابیل، بیلشضرؔ کے پہلے سال میں دانی ایل نے پلنگ پر لیٹے ہُوئے ایک خواب دیکھا اَور کیٔی رُویتیں اُس کے دماغ میں آئیں۔ اَور اُس نے اَپنے خواب کا خُلاصہ مُکمّل طور پر بَیان کیا ہے۔


اَب جا اَور اُسے اُن کے لیٔے ایک تختی پر لِکھ دے، اَور کسی طُومار میں قلم بند کر دے، تاکہ آنے والے دِنوں میں وہ ہمیشہ تک گواہی کے طور پر قائِم رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات