Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 36:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 تَب حاکموں نے باروکؔ سے کہا، ”تُم اَور یرمیاہؔ جا کر چھُپ جاؤ اَور کسی کو پتا نہ چلے کہ تُم کہاں ہو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 تب اُمرا نے بارُوؔک سے کہا کہ جا اپنے آپ کو اور یَرمِیاؔہ کو چُھپا اور کوئی نہ جانے کہ تُم کہاں ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 यह सुनकर अफ़सरों ने बारूक से कहा, “अब चले जाएँ, आप और यरमियाह दोनों छुप जाएँ! किसी को भी पता न चले कि आप कहाँ हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 یہ سن کر افسروں نے باروک سے کہا، ”اب چلے جائیں، آپ اور یرمیاہ دونوں چھپ جائیں! کسی کو بھی پتا نہ چلے کہ آپ کہاں ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 36:19
12 حوالہ جات  

”یہاں سے روانہ ہو جاؤ اَور مشرق کی سمت اَپنا رُخ کر اَور یردنؔ کے مشرق میں کِریتؔھ کے نالہ کے پاس جا کر چھُپ جاؤ۔


بَلکہ بادشاہ نے شہزادہ یرحمئیلؔ کو سِرایاہؔ بِن عزری ایل اَور شلمیہؔ بِن عبدی ایل کو حُکم دیا کہ وہ محرِّر باروکؔ اَور یرمیاہؔ نبی کو گِرفتار کر لیں لیکن یَاہوِہ نے اُنہیں چھُپا دیا تھا۔


اَے ربّ، اَپنے زندہ خُدا کی قَسم، نہ کوئی مُلک ہے اَور نہ کوئی قوم جہاں میرے مالک نے آپ کو ڈھونڈنے کے لیٔے کسی کو نہ بھیجا ہو۔ اَور جَب اُن کو خبر مِلی کہ ایلیّاہ یہاں بھی نہیں ہے تو اُنہُوں نے اِس مُلک اَور قوم سے قَسم کھا کر کہا کہ تلاش کرنے کے باوُجُود وہ تُمہیں نہ پائیں گے۔ یَاہوِہ، آپ کے خُدا کی حیات کی قَسم، اَیسا کویٔی بھی مُلک یا سلطنت نہیں ہے جہاں میرے آقا نے آپ کو تلاش کرنے کے لیٔے کسی کو نہ بھیجا ہو اَور جَب اُنہُوں خبر دی کہ آپ وہاں نہیں ہیں تو احابؔ نے اُن بادشاہوں کو قَسم کھِلائی کہ ایلیّاہ واقعی تلاش کرنے پر بھی نہیں مِلا ہے۔


اَور جَب اِیزبِلؔ یَاہوِہ کے نبیوں کو قتل کر رہی تھی تو عبدیاہؔ نے ایک سَو نبیوں کو لے کر دو غاروں میں پچاس پچاس کے شُمار میں چھُپا دیا تھا، اَور وہ اُنہیں کھانا اَور پانی بھی مُہیّا کرتا تھا۔


اُنہُوں نے اُس کی صلاح مان لی۔ اَور رسولوں کو اَندر بُلاکر اُنہیں کوڑے لگوائے۔ اُن کو تاکید کی کہ آئندہ یِسوعؔ کا نام لے کر کویٔی بات نہ کرنا اَور اُنہیں جانے دیا۔


اُسی وقت بعض فرِیسی یِسوعؔ کے پاس آئے اَور کہنے لگے، ”یہاں سے نکل کر کہیں اَور چلے جائیے کیونکہ ہیرودیسؔ آپ کو قتل کروانا چاہتاہے۔“


تَب اماضیاہؔ نے عامُوسؔ سے کہا، ”اَے نبی یعنی غیب کی باتیں کہنے والے، یہاں سے دفع ہو جا، اَور مُلکِ یہُودیؔہ کو بھاگ جا، وہیں اَپنی روٹی کما اَور وہیں اَپنی نبُوّت کر۔


جَب صادق اِنسان فتحیاب ہوتے ہیں، تو بڑی خُوشی منائی جاتی ہے؛ لیکن جَب بدکار برسرِاقتدار آتے ہیں تو خِلقت روپوش ہو جاتی ہے۔


تَب یَاہوِہ کا قہر اماضیاہؔ کے خِلاف بھڑک اُٹھا اَور یَاہوِہ نے ایک نبی کو اُس کے پاس بھیجا۔ نبی نے اُس سے فرمایا، ”تُم اِن معبُودوں کی طرف کیوں رُجُوع ہُوئے جو اَپنے ہی لوگوں کو تمہارے ہاتھ سے نہ بچا سکے؟“


تَب حاکموں اَور سَب لوگوں نے کاہِنوں اَور نبیوں سے فرمایا، ”اِس شخص کو سزائے موت نہ دی جائے، کیونکہ اِس نے یَاہوِہ ہمارے خُدا کے نام سے حقیقت میں ہم سے کلام کیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات