Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 36:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تَب باروکؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مُنشی گمریاہؔ بِن شافانؔ کے کمرہ میں، جو اُوپر والے صحن میں تھا، یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے نئے داخلہ پھاٹک کے مدخل میں کھڑے ہوکر وہاں مَوجُود ساری جماعت کو اُس طُومار میں سے یرمیاہؔ نبی کا کلام پڑھ کر سُنایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 تب بارُوؔک نے کِتاب سے یَرمِیاؔہ کی باتیں خُداوند کے گھر میں جمرؔیاہ بِن سافن مُنشی کی کوٹھری میں اُوپر کے صحن کے درمِیان خُداوند کے گھر کے نئے پھاٹک کے مدخل پر سب لوگوں کے سامنے پڑھ سُنائِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 जब बारूक ने तूमार की तिलावत की तो तमाम लोग हाज़िर थे। उस वक़्त वह रब के घर में शाही मुहर्रिर साफ़न के बेटे जमरियाह के कमरे में बैठा था। यह कमरा रब के घर के ऊपरवाले सहन में था, और सहन का नया दरवाज़ा वहाँ से दूर नहीं था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 جب باروک نے طومار کی تلاوت کی تو تمام لوگ حاضر تھے۔ اُس وقت وہ رب کے گھر میں شاہی محرّر سافن کے بیٹے جمریاہ کے کمرے میں بیٹھا تھا۔ یہ کمرا رب کے گھر کے اوپر والے صحن میں تھا، اور صحن کا نیا دروازہ وہاں سے دُور نہیں تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 36:10
17 حوالہ جات  

جَب شافانؔ کے پوتے اَور میکایاہؔ بِن گمریاہؔ نے اُس طُومار میں سے پڑھے ہُوئے یَاہوِہ کے تمام کلام کو سُنا،


اَور اُس نے شہر میں سے ایک اعلیٰ افسر کو پکڑ لیا جو جنگی فَوجیوں کا نِگراں تھا اَورجو لوگ بادشاہ کے سامنے حاضِر رہتے تھے اُن میں سے سات شاہی مُشیروں کو؛ اَور فَوج کے سپہ سالار کے ایک مُنشی کو بھی گِرفتار کر لیا جو مُلک کے لوگوں کو فَوج میں شریک کرتا تھا، اَور مُلک کے باشِندوں میں سے ساٹھ مَردوں کو جو شہر میں مِلے اُنہیں گِرفتار کر لیا۔


اَور جَب یہُودیؔہ کے حاکموں نے یہ باتیں سُنیں تو شاہی محل سے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو روانہ ہُوئے اَور یَاہوِہ کے گھر کے نئے پھاٹک کے مدخل پر اَپنی نشِستوں پر بیٹھے۔


حالانکہ الناتھانؔ، دِلائیاہؔ اَور گمریاہؔ بادشاہ سے اِلتجا کرتے رہے کہ وہ طُومار کو نہ جَلائے لیکن بادشاہ نے اُن کی ایک نہ سُنی۔


اَور صدُوقؔ بِن احِیطوبؔ اَور احِیملکؔ بِن ابیاترؔ کاہِنؔ تھے؛ اَور سِرایاہؔ میر مُنشی تھا؛


باروکؔ بِن نیریاہؔ نے ٹھیک یرمیاہؔ نبی کی ہدایت کے مُطابق کیا اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں طُومار میں سے یَاہوِہ کا کلام پڑھ کر سُنایا۔


اِس لیٔے تُم روزہ کے دِن یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جاؤ اَور یَاہوِہ کا کلام جو تُم نے مُجھ سے سُن کر اِس طُومار میں لِکھ دیا ہے، اُسے طُومار میں سے لوگوں کو پڑھ کر سُنانا، اَور جتنے لوگ یہُودیؔہ کے تمام شہروں سے آئے ہوں گے، یہ کلام اُنہیں بھی پڑھ کر سُنانا۔


اَور اُنہیں یَاہوِہ کے گھر میں لاکر یگِدلیاہؔ کے بیٹے حنانؔ جو ایک مَرد خُدا تھا، اُس کے کمرے میں لے آیا۔ جو حاکم کے کمرہ کے نزدیک دربان معسیاہؔ بِن شلُّومؔ کے کمرے کے اُوپر تھی۔


یرمیاہؔ نبی نے یہ خط العاسہؔ بِن شافانؔ اَور گمریاہؔ بِن خِلقیاہؔ کے سُپرد کیا جنہیں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ نے بابیل کے شاہ نبوکدنضرؔ کے پاس اِن لفظوں میں بھیجا تھا،


لیکن، احیقامؔ بِن شافانؔ نے یرمیاہؔ کا ساتھ دیا جِس کی وجہ سے وہ قتل کئے جانے کے لیٔے عوام کے حوالہ نہ کیا گیا۔


تَب شاہی محل کے دیوان اِلیاقیؔم بِن خِلقیاہؔ اَور شبناہؔ راوی اَور محرِّر یُوآخؔ بِن آسفؔ نے اَپنے کپڑے چاک کئے ہُوئے حِزقیاہؔ کے پاس گیٔے اَورجو کچھ فَوج کے سپہ سالار نے کہاتھا اُسے بَیان کیا۔


تو بھی اُونچے مقامات ڈھائے نہ گیٔے اَور لوگ وہاں قُربانیاں گزرانتے اَور بخُور جَلاتے رہے اَور یُوتامؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے بالائی پھاٹک کو دوبارہ تعمیر کیا۔


اَور شیوا مُنشی تھا اَور صدُوقؔ اَور ابیاترؔ کاہِنؔ تھے۔


شُلومونؔ نے اَندر کے صحن کے تین ردّے تراشے ہُوئے پتّھر کے اَور ایک ردّا دیودار کے رندہ کئے ہُوئے بَلّیوں سے بنوایا۔


بَلکہ باروکؔ بِن نیریاہؔ تُمہیں ہمارے خِلاف اُکساتا ہے کہ تُم ہمارے مُخالف ہو جاؤ تاکہ ہمیں کَسدیوں کے حوالہ کیا جائے اَور وہ ہمیں قتل کریں اَور جَلاوطن کرکے بابیل کو لے جایٔیں۔“


ہر اَندرونی پھاٹک کی دہلیز کے پاس ایک کمرہ تھا جِس میں دروازہ بھی تھا، جہاں سوختنی نذریں دھوئی جاتی تھیں۔


بادشاہ یُوشیاہؔ نے اَپنی حُکمرانی کے اٹھّارہویں سال میں اَپنے مُنشی شافانؔ بِن اصلیاہؔ بِن مِشُلّامؔ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں یہ کہہ کر بھیجا:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات