Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 35:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”ریخابیوں کے گھرانے کے پاس جاؤ اَور اُنہیں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے بغل کے کمرے میں بُلاکر مَے پیش کرو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کہ تُو ریکابِیوں کے گھر جا اور اُن سے کلام کر اور اُن کو خُداوند کے گھر کی ایک کوٹھری میں لا کر مَے پِلا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “रैकाबी ख़ानदान के पास जाकर उन्हें रब के घर के सहन के किसी कमरे में आने की दावत दे। जब वह आएँ तो उन्हें मै पिला दे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”ریکابی خاندان کے پاس جا کر اُنہیں رب کے گھر کے صحن کے کسی کمرے میں آنے کی دعوت دے۔ جب وہ آئیں تو اُنہیں مَے پلا دے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 35:2
21 حوالہ جات  

اَور یعبِیضؔ کے باشِندے مُنشیوں کی برادری: تِرعاتی، شیمیتھائی اَور سُوکاتی۔ یہ وہ قینیؔ ہیں جو ریخابؔ کے گھرانے کے باپ حمّاتؔ کی نَسل سے تھے۔


مگر خُدا کے گھر کے حُجروں اَور خزانوں کی ذمّہ داری دربانوں کے چاروں لیوی سرداروں کے سُپرد تھی۔


کمروں اَور پھاٹک کے دروازہ کے اَندر کی اُبھری ہُوئی دیواروں کے اُوپر ہر طرف تنگ جھروکے تھے جِن کے دریچوں کا رُخ اَندر کی طرف تھا۔ اُبھری ہُوئی دیواروں کو کھجور کے درختوں کے نقوش سے آراستہ کیا گیا تھا۔


اِس لئے ہم نے اَپنے آباؤاَجداد یوُنادابؔ بِن ریخابؔ کا ہر حُکم مانا۔ اَور اُن کے حُکم کے مُطابق نہ ہم نے، نہ ہماری بیویوں نے، نہ ہمارے بیٹوں اَور بیٹیوں نے کبھی مَے نوشی کی ہے۔


اَور اُنہیں یَاہوِہ کے گھر میں لاکر یگِدلیاہؔ کے بیٹے حنانؔ جو ایک مَرد خُدا تھا، اُس کے کمرے میں لے آیا۔ جو حاکم کے کمرہ کے نزدیک دربان معسیاہؔ بِن شلُّومؔ کے کمرے کے اُوپر تھی۔


اَور اُس نے اُسے ایک بڑا کمرہ دے رکھا تھا جو کہ پہلے اناج کی نذروں، لوبان اَور ہیکل کی اَشیا، نیز لیویوں، موسیقاروں اَور دربانوں کے لیٔے مخصُوص دہ یکی، نیز نئی مے اَور زَیتُون کا تیل کاہِنوں کے لیٔے وقف کیا ہُوا مال رکھنے کے لیٔے اِستعمال ہوتا تھا۔


جَب تک تُو اُنہیں سرکردہ کاہِنوں، لیویوں اَور اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے تول کر یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے گھر کے مال خانوں میں جمع نہ کروادے تَب تک احتیاط سے اُن کی حِفاظت کرنا۔“


تَب حِزقیاہؔ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اُس سامان کے ذخیرہ کے لیٔے کمرے تعمیر کرانے کا حُکم دیا۔ لہٰذا وہ تیّار کئے گیٔے۔


اَور سونے کی کیلوں کا وزن جو اِستعمال کے لئے بنے تھے تقریباً آدھا کِلو کا تھا۔ اَور اُنہُوں نے اُس کے بالائی حُجروں کو بھی سونے سے منڈھوایا۔


لیویوں کا کام یہ تھا کہ وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اَہرونؔ کی نَسل کی مُختلف خدمات میں مدد کرنا۔ صحنوں اَور حُجروں کی نِگرانی میں، تمام مُقدّس برتنوں اَور اَشیا کو صَاف سُتھرا رکھنے میں اَور خُدا کے گھر کے دیگر فرائض کے کاموں میں اُن کی مدد کرنا شامل تھا۔


اَور لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار جو موسیقار تھے وہ مَقدِس کے حُجروں میں رہتے تھے اَور دیگر فرائض سے مُستثنیٰ تھے کیونکہ وہ دِن رات اَپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔


اَور شُلومونؔ نے تمام بیت المُقدّس کے اِردگرد حُجرے تعمیر کروائے جِن میں سے ہر ایک کی اُونچائی سَوا دو میٹر تھی اَور وہ دیودار کی لٹک شہتیروں کے ذریعہ بیت المُقدّس کی چھت کو سنبھالے ہویٔے تھے۔


سَب سے نِچلی مَنزل کا دروازہ بیت المُقدّس کے جُنوب کی طرف تھا؛ اَور ایک زینہ بیچ والی مَنزل تک اَور پھر وہاں سے تیسری مَنزل تک پہُنچتا تھا۔


تَب مَیں نے یازنیاہؔ بِن یرمیاہؔ بِن حاباصِنیاہؔ اَور اُس کے بھائیوں اَور تمام بیٹوں کو، یعنی ریخابیوں کے تمام خاندان کو ساتھ لیا۔


اَور بادشاہ نے اُسے اُن سَب چیزوں کے نقشے بھی دئیے جو پاک رُوح نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے صحنوں، اِردگرد کے حُجروں اَور خُدا کے بیت المُقدّس کے خزانوں اَور نذر کَردہ اَشیا کے خزانوں کے متعلّق اُن کے دِل میں ڈالے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات