Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 35:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ’جو باتیں یوُنادابؔ بِن ریخابؔ نے اَپنے بیٹوں کو کہی کہ مَے نوشی مت کرنا، اَور وہ آج کے دِن تک مَے نہیں پیتے کیونکہ وہ اَپنے آباؤاَجداد کا حُکم مانتے ہیں۔ لیکن مَیں نے تُم سے بار بار کلام کیا لیکن تُم نے میری بات نہ مانی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 جو باتیں یُوناداؔب بِن ریکاؔب نے اپنے بیٹوں کو فرمائِیں کہ مَے نہ پِیو وہ بجا لائے اور آج تک مَے نہیں پِیتے بلکہ اُنہوں نے اپنے باپ کے حُکم کو مانا لیکن مَیں نے تُم سے کلام کِیا اور بر وقت تُم کو فرمایا اور تُم نے میری نہ سُنی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 यूनदब बिन रैकाब पर ग़ौर करो। उसने अपनी औलाद को मै पीने से मना किया, इसलिए उसका घराना आज तक मै नहीं पीता। यह लोग अपने बाप की हिदायात के ताबे रहते हैं। इसके मुक़ाबले में तुम लोग क्या कर रहे हो? गो मैं बार बार तुमसे हमकलाम हुआ तो भी तुमने मेरी नहीं सुनी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 یوندب بن ریکاب پر غور کرو۔ اُس نے اپنی اولاد کو مَے پینے سے منع کیا، اِس لئے اُس کا گھرانا آج تک مَے نہیں پیتا۔ یہ لوگ اپنے باپ کی ہدایات کے تابع رہتے ہیں۔ اِس کے مقابلے میں تم لوگ کیا کر رہے ہو؟ گو مَیں بار بار تم سے ہم کلام ہوا توبھی تم نے میری نہیں سنی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 35:14
15 حوالہ جات  

جِس وقت مَیں تمہارے آباؤاَجداد کو مِصر سے باہر نکال لایا، تَب سے آج تک میں اُن کو بار بار یہ کہتے ہُوئے تاکید کرتا رہا، ”میری اِطاعت کرو۔“


یَاہوِہ فرماتے ہیں، جَب تُم یہ سَب کام کر رہے تھے، تَب مَیں نے تُم سے بار بار کلام کیا لیکن تُم نے نہ سُنا، اَور مَیں تُمہیں پُکارتا رہا لیکن تُم نے مُجھے کوئی جَواب نہ دیا۔


کیا وجہ ہے کہ جَب مَیں آیا تَب کویٔی آدمی نہ تھا؟ اَور جَب مَیں نے پُکارا تَب کویٔی جَواب دینے والا نہ تھا؟ کیا میرا ہاتھ اِس قدر کوتاہ ہو گیا تھا کہ تمہارا فدیہ نہ دے سکے؟ یا مُجھ میں اُتنی طاقت نہ تھی کہ تُمہیں چھُڑا سَکتا؟ محض ایک دھمکی سے میں سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوں، اَور دریاؤں کو صحرا میں بدل دیتا ہُوں؛ اُن کی مچھلیاں پانی کی عدم مَوجُودگی میں سڑ جاتی ہیں اَور پیاس سے مَر جاتی ہیں۔


کیونکہ یہ لوگ باغی ہیں اَور دھوکے باز فرزند ہیں، جو یَاہوِہ کی ہدایات کو سُننا نہیں چاہتے۔


اُنہُوں نے میری طرف سے مُنہ نہیں بَلکہ پیٹھ ہی پھیر دی ہے۔ حالانکہ مَیں نے بار بار اُنہیں تعلیم دی لیکن اُنہُوں نے نہ سُنا نہ تنبیہ کو مانا۔


کیونکہ اُنہُوں نے میرے اُس کلام پر غور نہیں کیا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”جو مَیں نے اَپنے خادِموں اَور نبیوں کے ذریعہ بار بار اُن تک پہُنچایا تھا، لیکن تُم جَلاوطنوں نے نہ سُنا۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


تو بھی آپ برسوں تک اُن کو برداشت کرتے رہے اَور اَپنی رُوح سے اَپنے نبیوں کی مَعرفت اُنہیں تنبیہ کرتے رہے۔ تاہم اُنہُوں نے کویٔی توجّہ نہ دی۔ پس آپ نے اُنہیں پڑوسی اَقوام کے ہاتھ میں دے دیا۔


”لیکن وہ نافرمان تھے اَور آپ سے باغی ہو گئے۔ اُنہُوں نے آپ کی تورہ کو پس پُشت ڈال دیا۔ اُنہُوں نے آپ کے اُن نبیوں کو جو اُنہیں آپ کی طرف واپس پھیرنے کے لیٔے عذاب سے ڈراتے رہتے تھے قتل کیا اَور بڑے بڑے کُفر آمیز کام کئے۔


اَور میرے خادِموں یعنی نبیوں کی باتوں پر کان نہ لگاؤگے، جنہیں میں بار بار تمہارے پاس بھیجتا رہا ہُوں جِن کی تُم نہیں سُنتے ہو،


لیکن اُنہُوں نے جَواب دیا، ”ہم مَے نہیں پیتے کیونکہ ہمارے آباؤاَجداد یوُنادابؔ بِن ریخابؔ نے ہمیں حُکم دیا ہے: ’تُم اَور تمہاری اَولاد کبھی مَے نوشی نہ کرنا۔


دیکھو، یوُنادابؔ بِن ریخابؔ کی اَولاد نے تو اَپنے آباؤاَجداد کے دئیے ہُوئے حُکم پر عَمل کیا لیکن اِس قوم نے میرا حُکم نہیں مانا۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات