یرمیاہ 34:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ18 اَور جِن لوگوں نے میرا عہد توڑا اَور اُس عہد کی شرائط کو پُورا نہ کیا جو اُنہُوں نے میرے سامنے باندھا تھا، اُن سے میں اُس بچھڑے کی مانند سلُوک کروں گا جسے اُنہُوں نے دو ٹکڑے کئے اَور پھر اُن ٹُکڑوں کے درمیان سے ہوکر گزرے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس18 اور مَیں اُن آدمِیوں کو جِنہوں نے مُجھ سے عہد شِکنی کی اور اُس عہد کی باتیں جو اُنہوں نے میرے حضُور باندھا ہے پُوری نہیں کِیں جب بچھڑے کو دو ٹُکڑے کِیا اور اُن دو ٹُکڑوں کے درمِیان سے ہو کر گُذرے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस18-19 ‘देखो, यहूदाह और यरूशलम के बुज़ुर्गों, दरबारियों, इमामों और अवाम ने मेरे साथ अहद बाँधा। इसकी तसदीक़ करने के लिए वह एक बछड़े को दो हिस्सों में तक़सीम करके उनके दरमियान से गुज़र गए। तो भी उन्होंने अहद तोड़कर उस की शरायत पूरी न कीं। चुनाँचे मैं होने दूँगा कि वह उस बछड़े की मानिंद हो जाएँ जिसके दो हिस्सों में से वह गुज़र गए हैं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن18-19 ’دیکھو، یہوداہ اور یروشلم کے بزرگوں، درباریوں، اماموں اور عوام نے میرے ساتھ عہد باندھا۔ اِس کی تصدیق کرنے کے لئے وہ ایک بچھڑے کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اُن کے درمیان سے گزر گئے۔ توبھی اُنہوں نے عہد توڑ کر اُس کی شرائط پوری نہ کیں۔ چنانچہ مَیں ہونے دوں گا کہ وہ اُس بچھڑے کی مانند ہو جائیں جس کے دو حصوں میں سے وہ گزر گئے ہیں۔ باب دیکھیں |