Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 34:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 حال ہی میں تُم نے تَوبہ کی اَور وُہی کام کیا جو میری نگاہ میں صحیح ہے۔ تُم میں سے ہر ایک نے اَپنے ہم وطنوں کے لیٔے آزادی کا اعلان کیا تھا۔ اَور تُم نے میرے حُضُور میں اُس گھر میں جو میرا کہلاتا ہے عہد بھی باندھا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور آج ہی کے دِن تُم رجُوع لائے اور وُہی کِیا جو میری نظر میں بھلا ہے کہ ہر ایک نے اپنے ہمسایہ کو آزادی کا مُژدہ دِیا اور تُم نے اُس گھر میں جو میرے نام سے کہلاتا ہے میرے حضُور عہد باندھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 अब तुमने पछताकर वह कुछ किया जो मुझे पसंद था। हर एक ने एलान किया कि हम अपने हमवतन ग़ुलामों को आज़ाद कर देंगे। तुम उस घर में आए जिस पर मेरे नाम का ठप्पा लगा है और अहद बाँधकर मेरे हुज़ूर उस वादे की तसदीक़ की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اب تم نے پچھتا کر وہ کچھ کیا جو مجھے پسند تھا۔ ہر ایک نے اعلان کیا کہ ہم اپنے ہم وطن غلاموں کو آزاد کر دیں گے۔ تم اُس گھر میں آئے جس پر میرے نام کا ٹھپا لگا ہے اور عہد باندھ کر میرے حضور اُس وعدے کی تصدیق کی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 34:15
15 حوالہ جات  

جَب صِدقیاہؔ بادشاہ نے یروشلیمؔ میں تمام لوگوں سے عہدوپیمان کیا کہ غُلاموں کو آزاد کیا جائے۔ تَب اُس عہد کے اعلان کے بعد یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا،


تَب بادشاہ نے سُتون کے پاس کھڑے ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں یہ عہد کیا کہ وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے۔ اُس کے اَحکام، رسمیں اَور قوانین کو اَپنے سارے دِل اَور ساری جان سے عَمل کریں گے اَور عہدنامہ کی ساری باتوں پرجو اِس کِتاب میں مرقوم ہیں عَمل کریں گے۔ تَب وہاں مَوجُود سَب عوام نے اُس عہد پر قائِم رہنے کا عہد لیا۔


اَب اَپنے بھائیوں اَور اُمرا کے ساتھ مِل کر اِس قَسم میں شامل ہُوئے کہ وہ خُدا کے خادِم مَوشہ کی مَعرفت دی گئی خُدا کی تورہ کی پیروی کریں گے اَور بڑی احتیاط کے ساتھ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے تمام اَحکام، ضوابط اَور قوانین کو مانیں گے۔ اگر نہیں تو ملعُون ٹھہریں گے۔


” ’یہ اُمّت زبان سے تو میری تعظیم کرتی ہے، مگر اِن کا دِل مُجھ سے دُور ہے۔


اُنہُوں نے اَپنے بے جان شَبیہوں کو اُس گھر میں رکھ کر اُسے ناپاک کر دیا جو میرے نام سے جانا جاتا ہے۔


کیونکہ روز بروز وہ میرے طالب ہوتے ہیں؛ اَور میری راہیں جاننے کے اِس طرح مُشتاق نظر آتے ہیں، جَیسے کویٔی قوم راستی پر چلتی ہو اَور جِس نے اَپنے خُدا کے اَحکام کو فراموش نہیں کیا۔ وہ مُجھ سے مُنصِفانہ فیصلے طلب کرتے ہیں اَور خُدا کی نزدیکی کے مُشتاق نظر آتے ہیں


مَیں نے قَسم کھائی ہے اَور اُس پر قائِم ہُوں، کہ مَیں آپ کے آئین کی صداقت کے اَحکام پر عَمل کروں گا۔


یَاہوِہ، اَپنے خُدا کے لیٔے مَنّت مانو اَور پُوری کرو؛ اَور اِردگرد کے سَب لوگ اُن کے لیٔے جِن سے ڈرنا واجِب ہے، عطیات لائیں۔


اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا لیکن اَپنے باپ داویؔد کی طرح نہیں کیا بَلکہ ہر بات میں اَپنے باپ یُوآشؔ کے نقش قدم پر چلا۔


یُوآشؔ نے تاعمر جَب تک یہویادعؔ کاہِنؔ اُسے تعلیم و ہدایت دیتا رہا وُہی کام کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا۔


تُم پچاسویں بَرس کو مُقدّس جاننا اَور مُلک بھر میں سَب باشِندوں کے لیٔے آزادی کا اعلان کرنا۔ یہ سال تمہارے لیٔے یوویلؔ سال کہلائے گا اَور اِس سال میں تُم میں سے ہر ایک اَپنی اَپنی خاندانی مِلکیّت کا پھر سے مالک ہو جایٔےگا اَور ہر شخص اَپنی اَپنی برادری والوں میں پھر سے شامل ہو جایٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات