Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 34:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن بعد میں سبھی نے اَپنا اِرادہ بدل دیا اَور جِن غُلاموں اَور لونڈیوں کو اُنہُوں نے آزاد کیا تھا اُنہیں پھر سے واپس لاکر غُلام بنا لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 پر اُس کے بعد وہ پِھر گئے اور اُن غُلاموں اور لَونڈِیوں کو جن کو اُنہوں نے آزاد کر دِیا تھا پِھر واپس لے آئے اور اُن کو تابِع کر کے غُلام اور لَونڈِیاں بنا لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 लेकिन बाद में वह अपना इरादा बदलकर अपने आज़ाद किए हुए ग़ुलामों को वापस लाए और उन्हें दुबारा अपने ग़ुलाम बना लिया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 لیکن بعد میں وہ اپنا ارادہ بدل کر اپنے آزاد کئے ہوئے غلاموں کو واپس لائے اور اُنہیں دوبارہ اپنے غلام بنا لیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 34:11
25 حوالہ جات  

جَب کسی جُرم کی سزا کے حُکم نامہ پر فوراً عَمل نہیں ہوتا تو لوگوں کے دِل بدی کرنے کے منصُوبوں سے بھر جاتے ہیں۔


جِس طرح کُتّا اَپنی قَے کو پھر سے چٹ کر جاتا ہے، اُسی طرح احمق اَپنی حماقت کو دہراتا رہتاہے۔


جو یَاہوِہ کی فرمانبرداری سے مُنہ پھیرتے ہیں نہ یَاہوِہ کے طالب ہیں، نہ اُن سے مشورت کرتے ہیں۔


وہ خُداتعالیٰ کی طرف نہیں لَوٹتے؛ وہ ناقص کمان کی مانند ہیں۔ اُن کے اُمرا اَپنے گُستاخ کلام کے سبب سے تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ اِسی لیٔے مُلک مِصر میں اُن کا مذاق اُڑایا جائے گا۔


اَے اِفرائیمؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟ اَے بنی یہُوداہؔ، مَیں تیرے ساتھ کیا کروں؟ کیونکہ تمہاری مَحَبّت صُبح کے کُہر، اَور علی الصبح کی اوس کی مانند ہے جو غائب ہو جاتی ہے۔


فَرعوہؔ کا لشکر مِصر سے روانہ ہو چُکاتھا اَور جَب کَسدیوں کو جو یروشلیمؔ کا محاصرہ کئے ہُوئے تھے اُن کے متعلّق خبر مِلی تو وہ یروشلیمؔ سے واپس چلے گیٔے۔


”اَور مَیں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کو اَور اُس کے حاکموں کو اُن کے مُخالفوں اَور جانی دُشمنوں اَور شاہِ بابیل کی فَوج کے حوالہ کروں گا جو تمہارے سامنے سے چلی گئی ہے۔


لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں، اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!


اُس کے مُنہ کا کلام بد اَور پُر فریب ہوتاہے؛ اَور وہ دانشمندی اَور نیکی سے دست بردار ہو چُکاہے۔


شاؤل نے کہا، ”مَیں نے بڑی غلطی کی ہے۔ اَے میرے بیٹے داویؔد! لَوٹ آ کیونکہ آج تُونے میری جان کو قیمتی سمجھا۔ آئندہ مَیں تُجھے نُقصان پہُنچانے کی کوشش نہیں کروں گا۔ مَیں نے یقیناً حماقت سے کام لیا۔ مُجھ سے واقعی بڑی خطا ہو گئی۔“


بھلا کویٔی آدمی اَپنے دُشمن کو پا کر اُسے بغیر نُقصان پہُنچائے جانے دیتاہے؟ یَاہوِہ اُس نیکی کے عوض جو آپ نے مُجھ سے آج کے دِن کی آپ کو نیک اجر دے۔


یَاہوِہ سے دعا کرو کیونکہ ہم ژالہ باری اَور بجلی کی گھن گرج سے تنگ آ چُکے ہیں۔ میں تُمہیں جانے دُوں گا اَور تُمہیں مزید رُکنا نہیں پڑےگا۔“


لیکن جَب فَرعوہؔ نے دیکھا کہ مُصیبت ٹل گئی تو اُس نے اَپنا دِل سخت کر لیا اَور مَوشہ اَور اَہرونؔ کی نہ سُنی جَیسا کہ یَاہوِہ نے فرمایا تھا۔


تَب فَرعوہؔ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو طلب کیا اَور کہا، ”یَاہوِہ سے دعا کرو کہ وہ اِن مینڈکوں کو مُجھ سے اَور میری رعایا سے دُور کرے، اَور مَیں تمہارے لوگوں کو جانے دُوں گا، تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے قُربانی پیش کریں۔“


چنانچہ تمام حاکموں اَور لوگ جِن کے ساتھ یہ عہد کیا گیا تھا اَپنے اَپنے غُلام اَور لونڈیوں کو آزاد کرنے اَور اُنہیں اَور زِیادہ عرصہ تک غُلامی میں نہ رکھنے پر راضی ہو گئے۔


تَب یَاہوِہ کا کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا،


لیکن اَب تُم نے برگشتہ ہوکر میرے نام کی بےحُرمتی کی۔ اَور ہر ایک نے اَپنے اُن غُلاموں اَور لونڈیوں کو جنہیں تُم نے آزاد کر دیا تھا تاکہ وہ جہاں چاہیں وہاں چلے جایٔیں، لیکن تُم نے اُنہیں پھر سے اَپنا غُلام بننے پر مجبُور کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات