Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 33:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 مَیں بنی یہُوداہؔ اَور بنی اِسرائیل کو اسیری سے واپس لاؤں گا اَور اُنہیں پہلے کی طرح آباد کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور مَیں یہُوداؔہ اور اِسرائیل کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا اور اُن کو پہلے کی طرح بناؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 क्योंकि मैं यहूदाह और इसराईल को बहाल करके उन्हें वैसे तामीर करूँगा जैसे पहले थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 کیونکہ مَیں یہوداہ اور اسرائیل کو بحال کر کے اُنہیں ویسے تعمیر کروں گا جیسے پہلے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 33:7
28 حوالہ جات  

کیونکہ وہ دِن آ رہے ہیں،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’جَب مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کو اسیری میں سے واپس لاؤں گا اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں اُنہیں اُس مُلک میں آباد کروں گا،‘ جسے مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔“


مَیں تیرے قائدین کو پرانے زمانے کی طرح بحال کروں گا، تیرے حُکمرانوں کو شروع کی طرح۔ اُس کے بعد تُم بُلائے جاؤگے راستبازی کا شہر، وفادار شہر کہلایٔیں گے۔“


یَاہوِہ فرماتے ہیں، چاندی کے عوض کھیت خریدے جایٔیں گے اَور بِنیامین اَور یروشلیمؔ کے علاقہ میں، یہُودیؔہ کے شہروں اَور پہاڑی علاقوں کے شہروں، مغربی پہاڑوں کے دامن اَور نِیگیوؔ میں دستاویز لِکھ کر اُنہیں گواہوں کے سامنے سَر بمُہر کیا جائے گا کیونکہ مَیں اُن کے لوگوں کو اسیری سے واپس لاؤں گا۔“


اَے کنواری بنی اِسرائیل، میں تُمہیں دوبارہ تعمیر کروں گا، اَور تُو تعمیر کی جائے گی۔ تُو پھر اَپنی دف اُٹھاکر آراستہ ہوگی اَور خُوشی منانے والوں کے ساتھ رقص کرنے کو نکل پڑےگی۔


مَیں تُمہیں مِل جاؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور میں تُمہیں اسیری سے نکال کر واپس لے آؤں گا؛ اَور تُمہیں اُن تمام قوموں اَور جگہوں میں سے جہاں تُمہیں جَلاوطن کیا گیا تھا جمع کروں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور اُس جگہ واپس لاؤں گا جہاں سے مَیں نے تُمہیں قَیدی بنا کر جَلاوطن کیا تھا۔“


اگر تُم اِس مُلک میں ٹھہرے رہوگے تو میں تُمہیں قائِم رکھوں گا، برباد نہیں کروں گا؛ میں تُمہیں لگاؤں گا، اُکھاڑوں گا نہیں۔ کیونکہ جو تباہی مَیں نے تُم پر آنے دی اُس سے مُجھے دُکھ ہُواہے۔


تو میں یعقوب اَور اَپنے خادِم داویؔد کی نَسلوں کو مُسترد کر دُوں گا اَور اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور داویؔد کی نَسل پر حُکومت کرنے کے لیٔے اُس کے بیٹوں میں سے کسی کو مُنتخب نہ کروں گا۔ بَلکہ میں اُنہیں اسیری سے واپس لاؤں گا اَور اُن پر رحم کروں گا۔‘ “


جِس طرح میں اُن کو اُکھاڑنے، ڈھانے گرانے، تباہ کرنے اَور مُصیبت لانے کے لیٔے اُن کی گھات میں تھا، اُسی طرح سے اَب مَیں اُن کو اَپنی نِگرانی میں لگاؤں گا اَور بڑھاؤں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔


اُن کی اَولاد پہلے جَیسی ہوں گی، اَور اُن کی جماعت میرے حُضُور قائِم ہوگی؛ اَور جتنے اُن پر ظُلم کرتے ہیں، میں اُنہیں سزا دُوں گا۔


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’دیکھو، مَیں یعقوب کی قِیام گاہوں کی اسیری کو بحال کروں گا، اَور اُس کے مَسکنوں پر میری رحمت ہوگی؛ اَور اُس کے کھنڈروں پر دوبارہ شہر کی تعمیر کی جائے گی، اَور محل اَپنے صحیح مقام پر آباد ہوگا۔


کیونکہ اُن پر میری نظرِ عنایت ہوگی اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک میں دوبارہ واپس لاؤں گا۔ میں اُنہیں آباد کروں گا، برباد نہیں؛ اَور اُنہیں لگاؤں گا، اُکھاڑوں گا نہیں۔


میں خُود اَپنے گلّے کے باقی بچے ہوؤں کو اُن تمام مُلکوں سے جہاں مَیں نے اُنہیں پراگندہ کر دیا تھا پھر جمع کروں گا اَور اُنہیں اُن کی چراگاہوں میں واپس لاؤں گا جہاں وہ پھلیں گے اَور تعداد میں بڑھیں گے۔


اَے یَاہوِہ، نِیگیوؔ کی دریاؤں کی مانند، ہمیں بحال کر دیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے مُلک پر مہربان رہے ہیں؛ اَور یعقوب کی خُوشحالی بحال کر چُکے ہیں۔


کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی! جَب یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے، تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!


”پھر بُلند آواز سے اعلان کرو، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’میرے شہر دوبارہ خُوشحالی سے معموُر ہوں گے اَور یَاہوِہ پھر صِیّونؔ کو تسلّی بخشیں گے اَور یروشلیمؔ کو قبُول فرمائیں گے۔‘ “


اُس وقت میں تُمہیں جمع کروں گا؛ اَور تُمہیں گھر واپس لے آؤں گا۔ اَور مَیں تُمہیں عزّت اَور تمجید عطا کروں گا ہر جگہ کے لوگوں کی طرف سے مَیں تمہارے لیٔے سارے کام اَچھّے ہونے دُوں گا جب مَیں تمہارے دولت کو بحال کروں گا تب میں تمہاری ساری قوموں جَیسا کہ تُم اَپنی آنکھوں سے دیکھ لوگے، یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


وہاں مَیں اُسے اُس کے تاکستان لَوٹا دُوں گا، اَور وادیِ عکورؔ کو درِ اُمّید بنا دُوں گا۔ وہاں وہ اَپنے ایّام جَوانی کی مانند نغمہ سِرا ہوگی، اُس دِن کی طرح جَب وہ مِصر سے نکل آئی تھی۔


اِن ہی شہروں میں ایک بار پھر خُوشی اَور شادمانی کے نعرے، دُلہا اَور دُلہن کی آوازیں گونجیں گی اَور اُن لوگوں کی صدائیں سُنایٔی دیں گی جو یہ کہتے ہوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں شُکر گزاری کے ہدیئے لے کر آئیں گے، ”قادرمُطلق یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو، کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ مَیں اِس مُلک کی حالت پہلے کی طرح بحال کروں گا،‘ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔


جَب یَاہوِہ اسیروں کو واپس صِیّونؔ لے آئے، تَب ہم اَیسے تھے گویا خواب دیکھ رہے ہیں۔


”وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب یہ شہر حَنن ایل کے بُرج سے لے کر کونے کے پھاٹک تک میرے لیٔے پھر سے تعمیر کیا جائے گا۔


”اُن دِنوں میں اَور اُس وقت پر،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ ایک ساتھ جمع ہوکر اَور مِل کر، اَور روتے ہُوئے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈیں گے۔


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، تیری سزا ختم ہوگی؛ وہ تیری جَلاوطنی کو طُول نہ دیں گے۔ لیکن اَے اِدُوم کی بیٹی، وہ تیرے گُناہ کی سزا دیں گے اَور تیری بدکاری ظاہر کر دیں گے۔


”چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَب مَیں یعقوب کو اسیری سے واپس لاؤں گا اَور تمام اِسرائیلیوں پر رحم کروں گا اَور اَپنے پاک نام کے لیٔے غیّور ہُوں گا۔


سُن، تیرے پہرےدار اَپنی آواز بُلند کرتے ہیں؛ اَور اِکٹھّے خُوشی سے للکارتے ہیں۔ جَب یَاہوِہ صِیّونؔ واپس آئے گے، وہ اُسے اَپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات