Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 33:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے، تُم نے اِس شہر کے گھروں اَور یہُودیؔہ کے شاہی محلوں کو بھی توڑ دیا ہے تاکہ تُمہیں تمہارے دُشمن کَسدیوں کے دمدموں اَور تلوار کا مُقابلہ کرنے میں مدد مِل سکے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا اِس شہر کے گھروں کی بابت اور شاہانِ یہُوداؔہ کے گھروں کی بابت جو دمدموں اور تلوار کے باعِث گِرا دِئے گئے ہیں یُوں فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 क्योंकि रब जो इसराईल का ख़ुदा है फ़रमाता है कि तुमने इस शहर के मकानों बल्कि चंद एक शाही मकानों को भी ढा दिया है ताकि उनके पत्थरों और लकड़ी से फ़सील को मज़बूत करो और शहर को दुश्मन के पुश्तों और तलवार से बचाए रखो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 کیونکہ رب جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے کہ تم نے اِس شہر کے مکانوں بلکہ چند ایک شاہی مکانوں کو بھی ڈھا دیا ہے تاکہ اُن کے پتھروں اور لکڑی سے فصیل کو مضبوط کرو اور شہر کو دشمن کے پُشتوں اور تلوار سے بچائے رکھو۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 33:4
11 حوالہ جات  

وہ بادشاہوں کو ٹھٹھّوں میں اُڑاتے ہیں اَور حُکمرانوں کا تمسخر کرتے ہیں۔ وہ فصیلدار شہروں کی ہنسی اُڑاتے ہیں؛ اَور مٹّی کے دمدمے باندھ کر اُنہیں فتح کرلیتے ہیں۔


پھر اُس کا محاصرہ کر یعنی اُس کے مقابل بُرج بنا، وہاں تک دمدمہ باندھ، اُس کے گِرد خیمے کھڑے کرو اَور اُس کی چاروں طرف جنگی آلات نصب کر دو۔


”اَب اِن دمدموں کو دیکھ وہ لوگ اِس شہر پر قبضہ کرنے کے لیٔے آ گیٔے ہیں۔ تلوار، قحط اَور وَبا کے باعث یہ شہر اُن کَسدیوں کے حوالہ کیا جائے گا جو اِس پر حملہ کر رہے ہیں جَیسا کہ آپ نے فرمایا تھا اَور اَب سَب پُورا ہُواہے، اَور آپ اِسے دیکھ بھی رہے ہیں۔


اُس کے داہنے ہاتھ میں یروشلیمؔ کا قُرعہ نکلے گا جہاں وہ سنگ باری کا سازوسامان نصب کرےگا تاکہ خُونریزی کا حُکم دیا جائے، لڑائی کی للکار بُلند ہو، پھاٹکوں کے مقابل سنگ باری کا سازوسامان نصب کرے، دمدمہ باندھے اَور محاصرہ کے لیٔے ضروُری اقدام کرے۔


وہ تیری سرزمین کی بستیاں تلوار سے مٹا دے گا۔ وہ تیرے مقابل مورچہ بندی کرےگا اَور تیری دیوار تک دمدمہ باندھے گا اَور تیرے خِلاف اَپنی ڈھالیں کھڑی کرےگا۔


اَور میرے لوگوں کی سرزمین کے لیٔے بھی، جِس میں کثرت سے کانٹے اَور جھاڑیاں اُگی ہُوئی ہیں ہاں تمام عشرت گھروں کے لیٔے اَور اُس پُر رونق شہر کے لیٔے ماتم کرو۔


محل چھوڑ دیا جائے گا، شور و غُل والا شہر خالی ہو جائے گا؛ پہاڑی کا قلعہ اَور پہرے کے بُرج ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے، اَور گورخروں کی آرامگاہیں اَور گلّوں کی چراگاہیں وہ جایٔیں گے،


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”درخت کاٹ ڈالو، اَور یروشلیمؔ کے اطراف محاصرہ کرنے والے دمدمہ باندھو۔ یہ شہر سزا کا مُستحق ہے؛ کیونکہ اِس میں ظُلم ہی ظُلم بھرا ہُواہے۔


خُداوؔند نے اَپنے مذبح کو ردّ کیا اَور اُنہُوں نے اَپنے پاک مَقدِس کو ترک کر دیا۔ اَور اُس کے محلوں کی دیواریں دُشمن کے سُپرد کر دیں؛ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے گھر میں اَیسا شور مچایاہے گویا کویٔی عید کا دِن ہو۔


بہرحال جِن درختوں کو تُم جانتے ہو کہ وہ پھل نہیں لاتے ہیں، اُنہیں کاٹ ڈالنا اَور اُن کی لکڑی محاصرہ کے بُرج بنانے کے لیٔے اِستعمال کرنا جَب تک کہ وہ شہر جو تمہارے خِلاف جنگ کر رہاہے اَپنی شِکست قبُول نہ کر لے۔


تُم نے یروشلیمؔ کی عمارتوں کو گِنا اَور شہرپناہ کو مضبُوط کرنے کے لیٔے گھروں کو ڈھا دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات