Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 33:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور نہ لیوی کاہِنوں کے خاندان میں ہمیشہ میرے حُضُور میں کھڑے ہوکر سوختنی نذریں گذراننے، ہدیئے چڑھانے اَور قُربانیاں پیش کرنے والوں کی کمی ہوگی۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور نہ لاوی کاہِنوں کو آدمِیوں کی کمی ہو گی جو میرے حضُور سوختنی قُربانِیاں گُذرانیں اور ہدئے چڑھائیں اور ہمیشہ قُربانی کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 इसी तरह रब के घर में ख़िदमतगुज़ार इमाम हमेशा ही लावी के क़बीले के होंगे। वही मुतवातिर मेरे हुज़ूर भस्म होनेवाली क़ुरबानियाँ और ग़ल्ला और ज़बह की क़ुरबानियाँ पेश करेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اِسی طرح رب کے گھر میں خدمت گزار امام ہمیشہ ہی لاوی کے قبیلے کے ہوں گے۔ وہی متواتر میرے حضور بھسم ہونے والی قربانیاں اور غلہ اور ذبح کی قربانیاں پیش کریں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 33:18
21 حوالہ جات  

اُن سَب کو میں اَپنے مُقدّس پہاڑ پر لاؤں گا اَور اُنہیں اَپنی دُعا کے گھر میں شادمان کروں گا۔ اُن کی سوختنی نذریں اَور ذبیحے میرے مذبح پر مقبُول ہوں گے؛ کیونکہ میرا گھر سَب قوموں کے لیٔے دعا کا گھر کہلائے گا۔“


اَور ہمیں اَپنی اُمّت اَور کاہِنؔ بھی بنا دیا تاکہ ہم خُدا اَور باپ کی خدمت کریں۔ اُس کا جلال اَور قُدرت ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمین!


لیکن تُم ایک مُنتخب اُمّت، شاہی کاہِنوں کی جماعت، مُقدّس قوم اَور خُدا کی خاص مِلکیّت ہو تاکہ تمہارے ذریعہ اُس کی خُوبیاں ظاہر ہوں جِس نے تُمہیں تاریکی سے اَپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔


اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


کہ میں غَیریہُودیوں میں المسیح یِسوعؔ کا خادِم بنُوں۔ اَور کاہِنؔ کے طور پر خُدا کی خُوشخبری سُناتا رہُوں، تاکہ غَیریہُودی پاک رُوح سے مُقدّس ہوکر اَیسی نذر بَن جایٔیں جو خُدا کی حُضُوری میں مقبُول ٹھہرے۔


اگرچہ اُنہُوں نے خُدا کے بارے میں جان لیا تھا لیکن اُنہُوں نے اُس کی تمجید اَور شُکر گُزاری نہ کی جِس کے وہ لائق تھا۔ بَلکہ اُن کے خیالات فُضول ثابت ہویٔے اَور اُن کے ناسمجھ دِلوں پر اَندھیرا چھا گیا۔


پچّیس ہزار ہاتھ لمبی اَور دس ہزار ہاتھ چوڑی جگہ بیت مُقدّس کی خدمت کرنے والے لیویوں کی مِلکیّت ہوگی تاکہ وہ اُس میں رہنے کے لیٔے شہر بسائیں۔


اَور تُم یَاہوِہ کے کاہِنؔ کہلاؤگے، اَور تُم ہمارے خُدا کی خدمت میں خدمت گزار کہلاؤگے۔ تُم مُختلف قوموں کی دولت کے مزے لوگے، اَور اُن کے مال و متاع پر فخر کروگے۔


لیوی کاہِنوں کا یعنی سارے لیوی قبیلہ کا اِسرائیل کے ساتھ کویٔی حِصّہ یا مِیراث نہیں دیا گیا ہے۔ وہ یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کی جانے والی آتِشی قُربانیوں پر گزارا کریں گے کیونکہ وُہی اُن کی مِیراث ہے۔


اَور اُنہیں ہمارے خُدا کے لیٔے شاہی کاہِنوں کی جماعت بنا دیا، اَور وہ زمین پر حُکمرانی کریں گے۔“


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا،


کوڑھ کی بیماریوں کے بارے میں لیوی کاہِنؔ جو ہدایات دیں، ٹھیک اُن ہی کے مُطابق احتیاط سے عَمل کرنا۔ مَیں نے اُنہیں جو حُکم دیئے ہیں اُن ہی کے مُطابق غور فرما کر عَمل کرنا۔


لوگوں کو حُکم دیا: ”جَب تُم لیوی کاہِنوں کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے عہد کا صندُوق اُٹھائے ہُوئے دیکھو تو تُم اَپنی جگہ سے کوچ کرکے اُس کے پیچھے پیچھے چلنے لگنا۔


اُس کے بعد اُنہُوں نے سوختنی نذریں، نئے چاند کی قُربانیاں، اَور یَاہوِہ کی تمام مُقرّرہ عیدوں کی قُربانیاں اَور یَاہوِہ کے لیٔے لائی گئی نذریں بھی باقاعدہ پابندی کے ساتھ چڑھانا شروع کر دیں۔


پھر یَاہوِہ کا کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا:


مَیں اَپنے خادِم داویؔد کی نَسل کو اَور لیویوں کو جو میری خدمت کرتے ہیں، آسمان کے تاروں کی طرح بے شُمار اَور سمُندر کے کنارے کی بے حِساب ریت کی مانند کر دُوں گا۔‘ “


” ’لیکن لیوی کاہِنؔ جو صدُوقؔ کی نَسل سے ہیں اَور جنہوں نے میرے مُقدّس کی اُس وقت خدمت کی جَب بنی اِسرائیل مُجھ سے گُمراہ ہو گئے تھے، وہ میری خدمت کے لیٔے میرے سامنے آیا کریں۔ وہ میرے سامنے کھڑے ہوکر چربی اَور لہُو گذرانیں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ’یوُنادابؔ بِن ریخابؔ کی نَسل میں میری خدمت کرنے کے لئے ہمیشہ کسی شخص کی کمی نہیں ہوگی۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات