Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 33:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’داویؔد کی نَسل میں بنی اِسرائیل کے گھرانے کے تخت پر بیٹھنے کے لیٔے کبھی آدمی کی کمی نہ ہوگی،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِسرائیل کے گھرانے کے تخت پر بَیٹھنے کے لِئے داؤُد کو کبھی آدمی کی کمی نہ ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 क्योंकि रब फ़रमाता है कि इसराईल के तख़्त पर बैठनेवाला हमेशा ही दाऊद की नसल का होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 کیونکہ رب فرماتا ہے کہ اسرائیل کے تخت پر بیٹھنے والا ہمیشہ ہی داؤد کی نسل کا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 33:17
15 حوالہ جات  

اَور یَاہوِہ اَپنے اُس وعدہ کو پُورا کریں، جو اُنہُوں نے مُجھ سے کیا تھا، ’اگر تمہاری اَولاد اُس راستہ پر چلے جِس پر اُسے چلنا ہے اَور اگر وہ اَپنی پُوری ایمانداری، دِل و جان سے میرے حُضُور وفاداری سے چلے، تو بنی اِسرائیل کے تخت پر بیٹھنے کے لیٔے تمہارے یہاں جانشین کی کبھی کمی نہ ہوگی۔‘


اُس کی سلطنت کے اِقبال اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داویؔد کے تخت اَور اُس کی مملکت پر اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔ اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔


”اَب اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، آپ اَپنے خادِم میرے باپ داویؔد کے ساتھ کیٔے گیٔے اَپنے اُن وعدوں کو بھی پُورا کرنا، جو آپ نے داویؔد سے کیا تھا، ’میرے حُضُور اِسرائیل کے تخت پر بیٹھنے والے جانشین اَشخاص کی کبھی کمی نہ ہوگی اگر تمہارا خاندان اَپنی سَب راہوں میں احتیاط سے ٹھیک اُسی طرح چلے جَیسا کہ تُم پُورے دِل سے میرے پیچھے چلتےہو۔‘


اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ’یوُنادابؔ بِن ریخابؔ کی نَسل میں میری خدمت کرنے کے لئے ہمیشہ کسی شخص کی کمی نہیں ہوگی۔‘ “


اَور آپ کو یہ پسند آیا ہے کہ آپ اَپنے خادِم کے گھرانے کو برکت بخشیں تاکہ وہ اَبد تک آپ کی نظر میں قائِم رہے۔ اَے یَاہوِہ، آپ نے اُسے برکت دی ہے چنانچہ وہ اَبد تک مُبارک ہے۔“


وہ یُوآبؔ اَور اُس کے باپ کے سارے گھرانے کے سَر لگے اَور یُوآبؔ کے گھرانے میں کویٔی نہ کویٔی اَیسا ضروُر مَوجُود رہے جسے جریان کا مرض ہو یا جو کوڑھی ہو یا بیساکھی کے سہارے چلے یا تلوار سے مَرے یا ٹکڑے ٹکڑے کا مُحتاج ہو۔“


تَب داویؔد کے تخت پر بیٹھنے والے بادشاہ، حاکموں کے ساتھ اُن پھاٹکوں سے داخل ہوں گے۔ وہ اَور اُن کے حاکم رتھوں اَور گھوڑوں پر سوار ہوکر آئیں گے اَور اُن کے ساتھ بنی یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندے بھی ہوں گے اَور یہ شہر ہمیشہ آباد رہے گا۔


اَور جَب تیرے دِن پُورے ہو جایٔیں اَور تُو اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو جائے تو مَیں تیرے بعد تیری نَسل کو جو تیرے صُلب سے ہوگی برپا کروں گا اَور اُس کی بادشاہی کو قائِم کروں گا


اَور یہی وہ شخص ہوگا جو میرے نام کی حَمد و ثنا کے لیٔے ایک گھر بنائے گا اَور مَیں اُس کی بادشاہی کا تخت ہمیشہ تک قائِم رکھوں گا۔


مگر یہُورامؔ بادشاہ کی بیٹی اَور احزیاہؔ کی بہن یہوشیبعؔ نے احزیاہؔ کے بیٹے یُوآشؔ کو اُن شہزادوں کے درمیان سے جو قتل کئے جانے والے تھے چُرا کر وہاں سے دُور لے گئی۔ اَور یُوآشؔ کو اَور اُس کی دایہ کو عتلیاہؔ سے بچانے کے لیٔے ایک کوٹھری میں چھُپا دیا۔ لہٰذا اُس کا قتل نہیں کیا گیا۔


اگر تمہارے فرزند میرے عہد اَور میری شہادتوں پرجو میں اُنہیں سِکھاؤں گا عَمل کریں، تو اُن کے فرزند بھی ہمیشہ آپ کے تخت پر بیٹھیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات