Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 32:41 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

41 اُن سے نیکی کرنے میں مُجھے مسرّت ہوگی اَور مَیں یقیناً دِل و جان سے اُنہیں اِس مُلک میں آباد کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

41 ہاں مَیں اُن سے خُوش ہو کر اُن سے نیکی کرُوں گا اور یقِیناً دِل و جان سے اُن کو اِس مُلک میں لگاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

41 उन्हें बरकत देना मेरे लिए ख़ुशी का बाइस होगा, और मैं वफ़ादारी और पूरे दिलो-जान से उन्हें पनीरी की तरह इस मुल्क में दुबारा लगा दूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

41 اُنہیں برکت دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہو گا، اور مَیں وفاداری اور پورے دل و جان سے اُنہیں پنیری کی طرح اِس ملک میں دوبارہ لگا دوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 32:41
16 حوالہ جات  

کیونکہ اُن پر میری نظرِ عنایت ہوگی اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک میں دوبارہ واپس لاؤں گا۔ میں اُنہیں آباد کروں گا، برباد نہیں؛ اَور اُنہیں لگاؤں گا، اُکھاڑوں گا نہیں۔


یَاہوِہ تیرا خُدا تیرے ساتھ ہے، وہ عظیم قوی یَاہوِہ تُجھے بچائیں گے۔ وہ تیرے سبب سے خُوشی منائیں گے، اَپنی مَحَبّت میں وہ تُمہیں پھر کبھی نہیں جھڑکیں گے، وہ گائیں گے اَور آپ کے لیٔے خُوشی منائیں گے۔


مَیں بنی اِسرائیل کو اُنہیں کے مُلک میں قائِم کروں گا، اَور وہ پھر کبھی اَپنے وطن سے جو مَیں نے اُنہیں بخشا ہے نکالے نہ جایٔیں گے، یہی یَاہوِہ تمہارے خُدا کا فرمان ہے۔


جِس طرح ایک جَوان مَرد ایک کنواری عورت سے بیاہ کرتا ہے، اُسی طرح مِعمار تُجھے بیاہ لیں گے؛ اَور جَیسا دُلہا اَپنی دُلہن میں خُوشی پاتاہے، اُسی طرح تیرا خُدا تُجھ میں مسرُور ہوگا۔


میں یروشلیمؔ سے خُوش اَور اَپنے لوگوں سے مسرُور ہُوں گا؛ اَور اُس میں رونے اَور چِلّانے کی آواز پھر کبھی سُنایٔی نہ دے گی۔


جِس طرح میں اُن کو اُکھاڑنے، ڈھانے گرانے، تباہ کرنے اَور مُصیبت لانے کے لیٔے اُن کی گھات میں تھا، اُسی طرح سے اَب مَیں اُن کو اَپنی نِگرانی میں لگاؤں گا اَور بڑھاؤں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔


اَور پھر اگر مَیں کسی اَور وقت کسی قوم یا سلطنت کے حق میں یہ اعلان کروں کہ میں اُسے قائِم کروں گا اَور بناؤں گا؛


تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اَپنے ہاتھوں کے سَب کاموں میں، تمہاری اَولاد، تمہارے مویشیوں کے بچّوں اَور تمہاری زمین کی فصل پر بڑی برکت نازل فرمائیں گے۔ کیونکہ جَیسے وہ تمہارے آباؤاَجداد سے خُوش تھے وَیسے ہی یَاہوِہ پھر تُم سے خُوش ہوں گے اَور تُمہیں سرفراز کریں گے۔


جَیسے یَاہوِہ تُمہیں خُوشحال کرکے اَور تمہاری تعداد میں اِضافہ کرکے خُوش ہویٔے تھے وَیسے ہی اَب تُمہیں تباہ و برباد کرکے اُنہیں خُوشی ہوگی۔ تُم اُس مُلک سے بے دخل کر دئیے جاؤگے جِس پر قبضہ کرنے کے لیٔے جا رہے ہو۔


خُدا مُلک مِصر سے ایک انگور کی بیل لے آئے؛ اَور قوموں کو اُکھاڑ کر اُسے لگایا۔


پھر تُو متروکہ نہ کہلائے گی، اَور نہ تیری سرزمین کو ویرانہ کہا جائے گا۔ بَلکہ تُو حِپضیباہؔ اَور تیری زمین بِیولا کہلائے گی؛ کیونکہ یَاہوِہ تُجھ سے خُوش ہوگا، اَور تیری زمین کا بیاہ رچایا جائے گا۔


آپ جَیسا خُدا کون ہے، جو گُناہ مُعاف کرتا ہے، اَور اَپنی مِیراث کے بقیّہ کی خطاؤں کو بخشتا ہے؟ وہ اَپنا قہر ہمیشہ کے لیٔے نہیں رکھ چھوڑتا، بَلکہ رحم کرنے سے خُوش ہوتاہے۔


پھر تیرے سَب لوگ راستباز ہوں گے اَور اَبد تک مُلک کے وارِث ہوں گے۔ وہ میری لگائی ہُوئی شاخ، اَور میرے ہاتھوں کا کام ہیں، تاکہ میرا جلال ظاہر ہو۔


تَب وہ قومیں جو تمہارے اطراف بچی ہیں، جان لیں گی کہ مَیں یَاہوِہ نے جو کچھ ڈھا دیا گیا تھا اِسے اَز سرِ نَو تعمیر کیا اَورجو ویران پڑا تھا اُس میں کاشت شروع کر دی۔ مَیں یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے اَور مَیں یہ کرکے دِکھاؤں گا۔‘


مَیں اِسرائیل کے لیٔے اوس کی مانند ہُوں گا؛ اَور وہ شُوشنؔ کی مانند پھُولے گا۔ اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند اَپنی جڑیں پھیلائے گا؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات