Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 32:38 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 وہ میری قوم ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

38 اور وہ میرے لوگ ہوں گے اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 तब वह मेरी क़ौम होंगे, और मैं उनका ख़ुदा हूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 تب وہ میری قوم ہوں گے، اور مَیں اُن کا خدا ہوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 32:38
20 حوالہ جات  

میں اُنہیں اَیسا دِل دُوں گا کہ وہ مُجھے نزدیکی سے جان سکیں کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ وہ میری قوم ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا، کیونکہ وہ اَپنے پُورے دِل سے میری طرف رُجُوع کریں گے۔


جو غالب آئے گا وہ اِن سَب چیزوں کا وارِث ہوگا۔ اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میرے فرزند ہوں گے۔


خُداوؔند فرماتے ہیں کہ جو عہد مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھ اُن دِنوں کے بعد باندھوں گا وہ یہ ہے کہ مَیں اَپنے آئین اُن کے دِلوں میں ڈالُوں گا اَور اُن کے ذہنوں پر نقش کر دُوں گا۔ مَیں اُن کا خُدا ہوں گا، اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔


میر مَسکن اُن کے ساتھ ہوگا۔ مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میرے لوگ ہوں گے۔


مُبارک ہے وہ قوم جِس پر یہ حال صادق آتا ہے؛ مُبارک ہے وہ اُمّت جِن کے خُدا، یَاہوِہ ہیں۔


اُس ایک تہائی لوگوں کو میں آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صَاف کروں گا اَور اُنہیں اَیسے جانچوں گا جَیسے سونے کو جانچا جاتا ہے۔ وہ میرے نام سے دعا کریں گے اَور مَیں اُنہیں جَواب دُوں گا۔ مَیں کہُوں گا، یہ میری اُمّت ہیں، اَور وہ کہیں گے، یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔


تُم اُس مُلک میں بسوگے جو مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو عطا کیا تھا؛ تُم میرے لوگ ہوگے اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔


”اُس وقت،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”میں بنی اِسرائیل کے تمام گھرانوں کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میری قوم ہوں گے۔“


’چنانچہ تُم میری قوم ہوگے، اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔‘ “


اُس دِن کے بعد سے بنی اِسرائیل جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں۔


”جو عہد مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھ، اُن دِنوں کے بعد باندھوں گا وہ یہ ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”مَیں اَپنے آئین اُن کے ذہنوں پر نقش کر دُوں گا اَور اُن کے دِلوں میں ڈالُوں گا۔ مَیں اُن کا خُدا ہوں گا، اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔


میں اَپنے اَور تمہارے درمیان اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کے درمیان اُن کی آئندہ پُشتوں کے لیٔے اَپنا عہد باندھوں گا جو اَبدی عہد ہوگا کہ میں تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری نَسل کا خُدا رہُوں گا۔


مگر حقیقت میں وہ ایک بہتر یعنی آسمانی مُلک کی آرزُو کر رہے تھے۔ اِسی لیٔے خُدا اُن کا خُدا کہلانے سے نہیں شرماتا، کیونکہ اُس نے اُن کے لیٔے ایک شہر تیّار کیا ہے۔


تَب وہ جان لیں گے کہ میں یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں۔ حالانکہ مَیں نے اُنہیں مُختلف قوموں میں جَلاوطن کیا تو بھی میں اُنہیں پھر اُن کے اَپنے مُلک میں جمع کروں گا اَور کسی کو پیچھے نہ چھوڑوں گا۔


اَور تُم اَپنے یَاہوِہ خُدا کے حُضُور اُسی مقام میں جسے وہ اَپنے نام کے قِیام کے لیٔے مُنتخب کریں، اَپنے اناج، نئے انگوری شِیرے اَور زَیتُون کے تیل کی دہ یکی کو، اَور اَپنے گلّوں اَور ریوڑوں کے پہلوٹھوں کو کھانا، تاکہ تُم ہمیشہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کا خوف ماَننا سیکھو۔


اُن کی محنت رائگاں نہ جائے گی نہ اُن کی اَولاد بدبختی کا شِکار ہونے کے لیٔے پیدا ہوگی؛ کیونکہ وہ اَپنی اَولاد سمیت، یَاہوِہ کی مُبارک قوم ٹھہریں گے۔


پھر بھی میں وہ عہد یاد کروں گا جو مَیں نے تیری نوجوانی کے دِنوں میں تُجھ سے باندھا تھا اَور مَیں تیرے ساتھ اَبدی عہد باندھوں گا۔


آپ نے اَپنی قوم اِسرائیل کو مُقرّر کر دیا کہ وہ ہمیشہ کے لیٔے آپ کی قوم بنی رہے اَور آپ اَے یَاہوِہ اُن کا خُدا ہو گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات