Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 32:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 اُنہُوں نے بِن ہِنَّومؔ کی وادی میں بَعل کے لیٔے اُونچے مقامات تعمیر کئے تاکہ وہاں اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو مولکؔ کو نذر کریں۔ حالانکہ مَیں نے اُنہیں اَیسا حُکم نہیں دیا تھا، نہ ہی یہ خیال میرے ذہن میں آیاتھا کہ وہ اَیسا نفرت اَنگیز کام کریں تاکہ بنی یہُوداہؔ گُنہگار ٹھہریں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 اور اُنہوں نے بعل کے اُونچے مقام جو بِن ہِنُّوؔم کی وادی میں ہیں بنائے تاکہ اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو مولک کے لِئے آگ میں سے گُذاریں جِس کا مَیں نے اُن کو حُکم نہیں دِیا اور نہ میرے خیال میں آیا کہ وہ اَیسا مکرُوہ کام کر کے یہُوداؔہ کو گُنہگار بنائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 वादीए-बिन-हिन्नूम की ऊँची जगहों पर उन्होंने बाल देवता की क़ुरबानगाहें तामीर कीं ताकि वहाँ अपने बेटे-बेटियों को मलिक देवता के लिए क़ुरबान करें। मैंने उन्हें ऐसी क़ाबिले-घिन हरकतें करने का हुक्म नहीं दिया था, बल्कि मुझे इसका ख़याल तक नहीं आया। यों उन्होंने यहूदाह को गुनाह करने पर उकसाया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 وادیٔ بن ہنوم کی اونچی جگہوں پر اُنہوں نے بعل دیوتا کی قربان گاہیں تعمیر کیں تاکہ وہاں اپنے بیٹے بیٹیوں کو مَلِک دیوتا کے لئے قربان کریں۔ مَیں نے اُنہیں ایسی قابلِ گھن حرکتیں کرنے کا حکم نہیں دیا تھا، بلکہ مجھے اِس کا خیال تک نہیں آیا۔ یوں اُنہوں نے یہوداہ کو گناہ کرنے پر اُکسایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 32:35
33 حوالہ جات  

اُنہُوں نے بِن ہِنَّومؔ کی وادی میں تُوفتؔ نام کے اُونچے مقامات تعمیر کئے تاکہ وہاں اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو آگ میں جَلا دیں۔ جِس کا نہ مَیں نے حُکم دیا نہ یہ بات کبھی میرے ذہن میں آئی۔


” ’تُم اَپنی اَولاد میں سے کسی کو مولکؔ بُت کے لیٔے بطور آتِشی قُربانی ہرگز نہ گزراننا تاکہ تمہارے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ ہو؛ کیونکہ مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں۔


اَور اُس نے بین ہِنَّومؔ کی وادی میں اَپنے بیٹوں کی آتِشی قُربانی دی۔ اَور اُس نے قیاس آرائی، شگون ماننا، کالا جادُو کرنا اَور وہ اَرواح پرستوں کے آشناؤں اَور قِسمت کا حال بتانے والوں کی طرف رُجُوع کیا۔ اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بہت بدکاری کی اَور اُنہیں غُصّہ دِلایا۔


یُوشیاہؔ نے تُوفتؔ کو جو بین ہِنَّومؔ کی وادی میں تھا اُسے ناپاک کر دیا تاکہ اِس کے بعد کویٔی بھی شخص اَپنے بیٹے یا بیٹی کو مولکؔ کے واسطے آتِشی قُربانی کرنے کے لئے اِس کا اِستعمال نہ کر سکے۔


اُن گُناہوں کے باعث جو اُس نے کئے یعنی یَاہوِہ کی نظر میں بدی کرنا اَور یرُبعامؔ کی راہوں پر چلنا اَور اُس کے گُناہ کی وُہی روِش اِختیار کرنا جِس سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کروایا تھا۔


کیونکہ اُنہُوں نے زناکاری کی ہے اَور اُن کے ہاتھ خُون آلُودہ ہیں۔ اُنہُوں نے اَپنے بُتوں کے ساتھ زنا کیا۔ اُنہُوں نے اَپنی اَولاد کو بھی جنہیں اُنہُوں نے میرے لیٔے جانا بُتوں کی نذر کیا تاکہ وہ اُن کے لیٔے غِذا بَن جایٔیں۔


تُم جو بلُوط کے درختوں کے درمیان اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے شہوت میں غرق ہو جاتے ہو؛ وادیوں میں اَور چٹّانوں کے شگافوں کے درمیان اَپنے بچّوں کو ذبح کرتے ہو۔


لیکن منشّہ نے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو یہاں تک گُمراہ کر دیا کہ اُنہُوں نے اُن قوموں سے بھی زِیادہ بدکاری کی جنہیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے نِیست و نابود کر دیا تھا۔


اِس کے علاوہ اُس مذبح کو جو بیت ایل میں تعمیر کی گئی تھی اَور اُن مَندِروں کو جنہیں یرُبعامؔ بِن نباطؔ نے تعمیر کرایا تھا، اَور جِس نے بنی اِسرائیل سے بدی کروائی تھی، یُوشیاہؔ نے اُس مذبح اَور اُن اُونچے مَندِر کو نِیست و نابود کر دیا۔ اَور اُنہیں ریزہ ریزہ کر دیا اَور اشیراہؔ کے بُتوں کو آگ میں جَلا دیا۔


”چونکہ شاہِ یہُودیؔہ منشّہ نے یہ مکرُوہ کام کئے ہیں اَور اُس نے اُن امُوریوں سے بھی زِیادہ بدی کی ہے جو اُس سے پہلے مَوجُود تھے اَور اَپنے بُتوں کی پرستش کروا کے یہُوداہؔ سے بھی گُناہ کروایاہے۔


تاہم وہ یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں میں لپٹا رہا جِن سے یرُبعامؔ نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کروایا تھا اَور یہُورامؔ نے اُن گُناہوں سے کنارہ کشی نہ کی۔


اَور مَیں تمہارے گھرانے کو یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے گھرانے اَور بعشاؔ بِن اخیاہؔ کے گھرانے کی مانند بنا دُوں گا، کیونکہ تُم نے میرے قہر کو بھڑکایا ہے اَور بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا ہے۔‘


اَیسا اِس لیٔے ہُوا کیونکہ یرُبعامؔ نے خُود اَیسے سنگین گُناہ کئے اَور اُس نے اِسرائیل سے بھی وُہی گُناہ کروایا، اِس طرح اُس نے اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے غضب کو بھڑکا دیا تھا۔


اَور اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی اَور اَپنے باپ کی روِش اِختیار کیا اَور نادابؔ نے بھی اِسرائیل سے وُہی گُناہ کروایا جو اُس کے باپ نے اِسرائیل سے کروایا تھا۔


اَور وہ بنی اِسرائیل کو یرُبعامؔ کے اُن گُناہوں کے باعث چھوڑ دیں گے جو اُس نے خُود کئے اَور جِن کے ذریعے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کروایا۔“


میں اَیسا اِس لیٔے کروں گا کیونکہ شُلومونؔ نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور صیدونیوں کی دیوی عستوریتؔ، مُوآبیوں کے معبُود کموشؔ اَور عمُّونیوں کے معبُود مولکؔ یا مِلکامؔ کی پرستش کی ہے۔ اَور وہ نہ تو میری راہوں پر چلا اَور نہ ہی اَپنے باپ داویؔد کی مانند وہ کام کیا جو میری نظر میں دُرست ہے، اَور نہ ہی اُس نے میرے قوانین اَور آئین پر عَمل کیا جَیسے اُس کے باپ داویؔد نے کیا تھا۔


تَب اُس عورت کا پہلا خَاوند جِس نے اُسے طلاق دیا تھا اُس عورت کے ناپاک ہو جانے کے بعد اُس سے دوبارہ شادی نہ کرنے پایٔے، کیونکہ اَیسا کام یَاہوِہ کی نظر میں مکرُوہ ہے۔ تُم اُس مُلک پر گُناہ نہ لانا جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا مِیراث کے طور پر تُمہیں دے رہے ہیں۔


تُم میں ہرگز اَیسا کویٔی شخص نہ پایا جائے جو اَپنے بیٹے یا بیٹی کی آتِشی قُربانی کرے، جو فال کھولے، جادُو ٹونا کرے، اَور مُستقبِل بتائے،


اَور مَوشہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”اِن لوگوں نے تمہارے ساتھ کیا کیا تھا جو تُم نے اُنہیں اِتنے بڑے گُناہ میں پھنسا دیا؟“


بَلکہ تُم اَپنے ساتھ مولکؔ کے خیمہ اَور اَپنے معبُود رِفانؔ، کے سِتارے کو لیٔے پھرتے تھے، یعنی وہ بُت جنہیں تُم نے پرستش کے لیٔے بنایا تھا۔ لہٰذا میں تُمہیں بابیل سے بھی پرے جَلاوطن کرکے بھیج دُوں گا۔‘


تُم اُن کے طور طریق پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت ہرگز نہ کرنا کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے معبُودوں کی پرستش میں اَیسے مکرُوہ کام کرتے ہیں جِن سے یَاہوِہ کو سخت نفرت ہے۔ وہ تو اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو بھی اَپنے معبُودوں کی پرستش میں آتِشی قُربانی کے طور پر نذر کر دیتے ہیں۔


اَور شُلومونؔ نے یروشلیمؔ کے مشرق کی طرف ایک پہاڑی پر مُوآب کے نہایت قابل نفرت معبُود کموشؔ کے لیٔے اَور عمُّونیوں کے نہایت مکرُوہ معبُود مولکؔ کے لیٔے ایک پرستش گاہ تعمیر کروائی۔


” ’یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ بنی یہُوداہؔ نے میری نگاہ میں بدکاریاں کی ہیں۔ اُنہُوں نے اَپنے مکرُوہ بُتوں کو اُس گھر میں جگہ دی ہے جو میرے نام سے کہلاتا ہے اَور اُسے ناپاک کر دیا۔


بِن ہِنَّومؔ کی وادی میں ٹھیکرے کے پھاٹک کے مدخل پر چلا جا، اَورجو باتیں میں تُمہیں بتاؤں اُن کا وہاں اعلان کرو،


مَیں نے بار بار اَپنے خادِموں یعنی نبیوں کو بھیجا جو فرمایا کرتے تھے، ’اَیسا مکرُوہ کام نہ کرو جِن سے مُجھے سخت نفرت ہے!‘


اَور اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں تمام غَیر معبُودوں کے مذبحے تعمیر کروایٔے جِس کی بابت یَاہوِہ نے فرمایا تھا، ”کہ میں یروشلیمؔ میں اَپنا نام قائِم کروں گا۔“


اِس کے علاوہ کاہِنوں کے تمام سرداروں اَور لوگوں نے دیگر اَقوام کے نفرتی دستوروں کی پیروی کرکے بڑی دغا کی اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو جسے اُس نے یروشلیمؔ میں مُقدّس ٹھہرایا تھا ناپاک کر ڈالا۔


تمہارے تمام اِتّحادی رفیق تُمہیں بھُول گیٔے؛ اَب اُنہیں تمہاری پروا نہیں۔ حقیقت میں مَیں نے تُمہیں دُشمن کی مانند زخمی کیا اَور ایک ظالِم کی مانند سزا دی، کیونکہ تمہارا جُرم بڑا سنگین تھا اَور تمہارے گُناہ بے شُمار تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات