Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 کیونکہ ایک دِن اَیسا بھی آئے گا جَب اِفرائیمؔ کی پہاڑیوں پر پہرےدار پُکاریں گے، ’آؤ، ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے پاس، صِیّونؔ کو چلیں۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ ایک دِن آئے گا کہ اِفرائِیم کی پہاڑِیوں پر نِگہبان پُکاریں گے کہ اُٹھو ہم صِیُّون پر خُداوند اپنے خُدا کے حضُور چلیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 क्योंकि वह दिन आनेवाला है जब पहरेदार इफ़राईम पहाड़ पर आवाज़ देकर कहेंगे, ‘आओ हम सिय्यून के पास जाएँ ताकि रब अपने ख़ुदा को सिजदा करें’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کیونکہ وہ دن آنے والا ہے جب پہرے دار افرائیم پہاڑ پر آواز دے کر کہیں گے، ’آؤ ہم صیون کے پاس جائیں تاکہ رب اپنے خدا کو سجدہ کریں‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:6
23 حوالہ جات  

لیکن مَیں بنی اِسرائیل کو پھر سے اُس کی چراگاہ میں واپس لاؤں گا، اَور وہ کوہِ کرمِلؔ اَور باشانؔ میں چرا کرےگا؛ اِفرائیمؔ اَور گِلعادؔ کی پہاڑیوں پر اُس کی بھُوک مِٹ جائے گی۔


نبی میرے خُدا سمیت، اِفرائیمؔ کا نگہبان ہے، پھر بھی اَپنی تمام راہوں میں صیّادی پھندے، اَور خُدا کے گھر میں عداوت اُس کے منتظر ہوتے ہیں۔


بنی یہُوداہؔ اَور بنی اِسرائیل پھر سے مُتّحد ہوکر اَپنے لیٔے ایک رہنما مُقرّر کر لیں گے اَور اُس مُلک سے نکل آئیں گے کیونکہ یزرعیلؔ کا دِن عظیم ہوگا۔


”اَے آدمؔ زاد، اَپنے ہم وطن لوگوں سے مُخاطِب ہو اَور اُن سے کہہ: ’جَب مَیں کسی مُلک پر تلوار چلاؤں اَور اُس مُلک کے لوگ اَپنے کسی شخص کو چُن کر اُسے اَپنا نگہبان مُقرّر کریں،


”اَے آدمؔ زاد، مَیں نے تُجھے بنی اِسرائیل کا نگہبان مُقرّر کیا ہے اِس لیٔے میرا کلام سُن اَور میری جانِب سے اُنہیں آگاہ کر۔


تَب مَیں نے تُم پر نگہبان مُقرّر کئے اَور فرمایا، ’نرسنگے کی آواز کو غور سے سُننا!‘ لیکن تُم نے ضِد کی، ’ہم نہیں سُنیں گے۔‘


اَے یروشلیمؔ، مَیں نے تیری دیواروں پر نگہبان مُقرّر کئے ہیں؛ وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ تُم جو یَاہوِہ کو پُکارتے رہتے ہو، خاموش نہ بیٹھو،


اَے صِیّونؔ کو خُوشخبری سُنانے والے، اُونچے پہاڑ پر چڑھ جا۔ اَور اَے یروشلیمؔ کو بشارت دینے والے، پُکار کر اَپنی آواز بُلند کرو، آواز بُلند کرو، ڈر مت؛ یہُودیؔہ کے شہروں سے کہو، ”یہ رہا تمہارا خُدا!“


اَور ابیّاہؔ صمریمؔ کے پہاڑ پرجو اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں ہے کھڑا ہوکر کہنے لگا، ”اَے یرُبعامؔ اَور سَب اِسرائیلیوں، میری بات سُنو!


تَب یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے آبائی خاندانوں کے سردار، کاہِنؔ اَور لیوی اَور ہر کویٔی جِس کے دِل میں یَاہوِہ نے تحریک پیدا کی یروشلیمؔ جانے اَور وہاں یَاہوِہ خُدا کا بیت المُقدّس تعمیر کرنے کے لیٔے تیّار ہو گئے۔


مُبارک ہیں وہ آدمی جو آپ سے قُوّت پاتے ہیں، جِن کے دِل میں کوہِ صِیّونؔ کی زیارت کا جذبہ موجزن ہے۔


”اَے بےایمان قوم، لَوٹ آ،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیونکہ مَیں تیرا شوہر ہُوں۔ مَیں تُجھے ہر شہر میں سے ایک کو اَور ہر برادری میں سے دو دو کو اِنتخاب کر صِیّونؔ میں واپس لاؤں گا۔


وہ آکر صِیّونؔ کی پہاڑیوں پر خُوشی سے للکاریں گے؛ اَور یَاہوِہ کی نِعمتیں پا کر مسرُور ہوں گے۔ یعنی اناج، نئی مَے، تیل، اَور گائے بَیل اَور بھیڑ بکریوں کے بچّے۔ وہ ایک سیراب باغ کی مانند ہوں گے، اَور پھر کبھی غمزدہ نہ ہوں گے۔


اَور اُس دِن ایک بڑا نرسنگا پھُونکا جائے گا اَور وہ جو اشُور کے مُلک میں تباہ ہو رہے تھے اَور وہ جو مِصر میں جَلاوطن ہو چُکے تھے، واپس آکر یروشلیمؔ کے مُقدّس پہاڑ پر یَاہوِہ کی پرستش کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات