Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تُو پھر سامریہؔ کی پہاڑیوں پر انگوری باغ لگائے گی؛ کِسان اُنہیں لگائیں گے اَور اُن کا پھل شوق سے کھایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 تُو پِھر سامرِؔیہ کے پہاڑوں پر تاکِستان لگائے گی۔ باغ لگانے والے لگائیں گے اور اُس کا پَھل کھائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तू दुबारा सामरिया की पहाड़ियों पर अंगूर के बाग़ लगाएगी। और जो पौदों को लगाएँगे वह ख़ुद उनके फल से लुत्फ़अंदोज़ होंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تُو دوبارہ سامریہ کی پہاڑیوں پر انگور کے باغ لگائے گی۔ اور جو پودوں کو لگائیں گے وہ خود اُن کے پھل سے لطف اندوز ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:5
15 حوالہ جات  

اَور مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل کو اسیری سے واپس لَوٹا لاؤں گا۔ وہ اُجڑے شہروں کو تعمیر کرکے اُن میں سکونت کریں گے۔ وہ تاکستان لگائیں گے اَور اُن کی مَے پیئیں گے؛ وہ باغ لگائیں گے اَور اُن کے پھل کھایٔیں گے۔


جِس عورت سے تمہاری منگنی ہوگی، کویٔی دُوسرا شخص اُسے اَپنا بنا لے گا اَور اُس سے ہم بِستر ہوگا۔ تُم گھر بناؤگے لیکن اُس میں بسنے نہ پاؤگے۔ تُم انگوری باغ لگاؤگے لیکن اُس کے پھل کا لُطف نہ اُٹھا پاؤگے۔


ہر آدمی اَپنی انگوری بیل، اَور اَنجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا، اَور کویٔی اُنہیں نہ ڈرائے گا، کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے فرمایاہے۔


” ’اُس دِن تُم میں سے ہر ایک اَپنے ہمسایہ کو انگور اَور اَنجیر کے درخت کے نیچے رِفاقت کرنے کے لئے دعوت دے گا،‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“


اَور نِیگیوؔ کے باشِندوں کا عیسَوؔ کے پہاڑ پر کا اِختیار ہو جائے گا، اَور میدان کے باشِندے فلسطین مُلک کے مالک ہوں گے۔ وہ اِفرائیمؔ اَور سامریہؔ کے کھیتوں پر قابض ہوں جائیں گے، اَور بِنیامین گِلعادؔ پر قابض ہو جائے گا۔


” ’لیکن اَے اِسرائیل کے پہاڑو؛ تُم میری قوم اِسرائیل کے لیٔے شاخیں اَور پھل پیدا کروگے کیونکہ اُن کے واپس لَوٹنے کا وقت قریب آ گیا ہے۔


داویؔد نے کاہِنؔ کو جَواب دیا، ”درحقیقت چند روز سے عورتیں ہم سے الگ رہی ہیں۔ چاہے سفر مَعمولی ہی کیوں نہ ہو، جَب کبھی میں روانہ ہوتا ہُوں میرے آدمیوں کے بَدن پاک ہوتے ہیں۔ اَور آج تو وہ مُقدّس کھانے کے لیٔے ضروُر ہی پاک ہوں گے۔“


کیا کسی نے انگوری باغ لگایا ہے اَور اَب تک اُس کا پھل کھانا شروع نہیں کیا؟ تو وہ بھی گھر لَوٹ جائے۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ جنگ میں ماراجائے اَور کویٔی دُوسرا شخص اُس کا پھل کھائے۔


اُنہُوں نے کھیت بوئے اَور تاکستان لگائے جِن میں اَچھّی فصل پیدا ہُوئی؛


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا فرماتے ہیں، اِس مُلک میں مکانات، کھیتوں اَور انگوری باغوں کی پھر سے خریدوفروخت ہوگی۔


وہ وہاں بحِفاظت رہیں گے اَور وہاں مکانات تعمیر کریں گے اَور تاکستان لگائیں گے اَور جَب مَیں اُن کے اُن تمام ہمسایوں کو جنہوں نے اُنہیں حقیر جانا سزا دُوں گا تَب وہ سلامتی سے رہیں گے۔ اَور تَب وہ جان لیں گے کہ میں ہی یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں۔‘ “


اِس لیٔے میں سامریہؔ کو کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بنا دُوں گا، اَور تاکستان لگانے کی جگہ کی مانند بناؤں گا۔ میں اُس کے پتّھروں کو وادی میں لُڑھکا دُوں گا اَور اُس کی بُنیاد اُکھاڑ دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات