Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:40 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 اَور تمام وادی جہاں لاشیں اَور راکھ پھینکی جاتی ہے اَور قِدرُونؔ کی وادی تک سَب کھیت، اَور مشرق کی جانِب سے گھوڑے پھاٹک کے کونے تک یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہوں گے۔ اَور پھر کبھی یہ شہر اَبد تک نہ تو گرایا جائے گا اَور نہ تباہ کیا جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

40 اور لاشوں اور راکھ کی تمام وادی اور سب کھیت قِدرُوؔن کے نالے تک اور گھوڑے پھاٹک کے کونے تک مشرِق کی طرف خُداوند کے لِئے مُقدّس ہوں گے۔ پِھر وہ ہمیشہ تک نہ کبھی اُکھاڑا نہ گِرایا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 उस वक़्त जो वादी लाशों और भस्म हुई चरबी की राख से नापाक हुई है वह पूरे तौर पर रब के लिए मख़सूसो-मुक़द्दस होगी। उस की ढलानों पर के तमाम खेत भी वादीए-क़िदरोन तक शामिल होंगे, बल्कि मशरिक़ में घोड़े के दरवाज़े के कोने तक सब कुछ मुक़द्दस होगा। आइंदा शहर को न कभी दुबारा जड़ से उखाड़ा जाएगा, न तबाह किया जाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 اُس وقت جو وادی لاشوں اور بھسم ہوئی چربی کی راکھ سے ناپاک ہوئی ہے وہ پورے طور پر رب کے لئے مخصوص و مُقدّس ہو گی۔ اُس کی ڈھلانوں پر کے تمام کھیت بھی وادیٔ قدرون تک شامل ہوں گے، بلکہ مشرق میں گھوڑے کے دروازے کے کونے تک سب کچھ مُقدّس ہو گا۔ آئندہ شہر کو نہ کبھی دوبارہ جڑ سے اُکھاڑا جائے گا، نہ تباہ کیا جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:40
23 حوالہ جات  

”تَب تُم جان لوگے کہ میں یَاہوِہ تمہارا خُدا، اَپنے مُقدّس پہاڑ صِیّونؔ میں سکونت کرتا ہُوں۔ یروشلیمؔ مُقدّس مقام ہوگا؛ اَور پردیسی پھر کبھی اُس پر حملہ نہیں کریں گے۔


اُن لوگوں کو جاتے دیکھ کر دیہات کے سَب لوگ بُلند آواز سے رونے لگے۔ بادشاہ نے بھی قِدرُونؔ کی وادی کو پار کیا اَور تمام لوگ بیابان کی طرف آگے بڑھتے چلے گیٔے۔


جَب یِسوعؔ دعا کرکے فارغ ہویٔے، تو وہ اَپنے شاگردوں کے ساتھ باہر آئے اَور وہ سَب قِدرُونؔ کی وادی کو پار کرکے ایک باغ میں چلے گیٔے۔


تَب اُنہُوں نے اُسے جانے دیا لیکن جَیسے ہی وہ شاہی محل کے علاقہ میں گھوڑا پھاٹک کے مدخل کے پاس پہُنچی، اُنہُوں نے اُسے گِرفتار کر لیا اَور وہیں اُسے قتل کر دیا۔


لہٰذا فَوجی سرداروں نے عتلیاہؔ کو باہر جانے کو مجبور کیا اَور جَب وہ گھوڑوں کے لئے مُقرّر پھاٹک سے ہوکر شاہی محل کے میدان میں داخل ہوئی تو وہاں اُسے قتل کر دیا گیا۔


اُس روز گھوڑوں کی گردن میں لٹکی گھنٹیوں ںپر یہ الفاظ لکھے ہوں گے، ”یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس،“ اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی دیگیں مذبح کے سامنے رکھے مُقدّس پیالوں کی مانند ہوں گی۔


گھوڑا پھاٹک کے اُوپر کاہِنوں نے اَپنے اَپنے گھر کے سامنے مرمّت کی۔


اَور یُوشیاہؔ نے اُن مذبح کو جو یہُوداہؔ کے بادشاہوں نے آحازؔ کے بالاخانہ کی چھت پر تعمیر کرائے تھے اَورجو منشّہ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دونوں صحنوں میں تعمیر کئے تھے اُنہیں نِیست و نابود کر دیا اَور اُنہیں ریزہ ریزہ کرکے قِدرُونؔ کی وادی میں پِھکوا دیا۔


بادشاہ نے اشیراہؔ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے نکلوا کر یروشلیمؔ سے باہر قِدرُونؔ کی وادی میں لے جا کر جَلا دیا اَور اُسے پیس کر راکھ بنا کر عوام کی قبروں پر بِکھیر دیا۔


”چاروں طرف کا گھیرا اٹھّارہ ہزار ہاتھ ہوگا۔ ”اَور اُس دِن سے شہر کا نام یہ ہوگا، ’یَاہوِہ شمّہ۔‘ “


اَور مَیں پھر کبھی اُن سے اَپنا مُنہ نہ چھُپاؤں گا کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل پر اَپنی رُوح اُنڈیل دُوں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔“


وہ اُس مُلک میں بسیں گے جسے مَیں نے اَپنے خادِم یعقوب کو دیا تھا اَور جِس میں تمہارے آباؤاَجداد رہتے تھے۔ اُس میں وہ اَور اُن کی اَولاد اَور اُن کی اَولاد کی اَولاد ہمیشہ سکونت کریں گے اَور میرا خادِم داویؔد ہمیشہ کے لیٔے اُن کا حاکم رہے گا۔


اُس نے مُجھے اُن کے درمیان آگے پیچھے گھُمایا اَور مَیں نے اُس وادی کے فرش پر بہت ساری ہڈّیاں دیکھیں جو بالکُل سُوکھی ہُوئی تھیں۔


”تُم اُس شہر کے بارے میں کہتے ہو، ’تلوار، قحط اَور وَبا کے باعث اِسے شاہِ بابیل کے حوالہ کیا جائے گا‘؛ لیکن یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے:


اگر کسی وقت مَیں کسی قوم یا سلطنت کے حق میں اعلان کروں کہ اُسے اُکھاڑ پھیکوں گا یا اُجاڑ دُوں گا یا تباہ کر دُوں گا،


اَور اُنہیں سُورج، چاند اَور دیگر اجرامِ فلکی کے سامنے پھیلا دیا جائے گا جِن سے وہ مَحَبّت رکھتے، جِن کی خدمت کرتے، جِن کی پیروی کرتے اَور جِن سے صلاح لیتے اَور جِن کی عبادت کرتے تھے۔ اِن ہڈّیوں کو نہ تو وہ جمع کریں گے اَور نہ ہی دفنائی جایٔیں گی بَلکہ وہ فُضلہ کی مانند زمین پر پڑی رہیں گی۔


تیرا یَاہوِہ قادر، ہاں تیرا خُدا، جو اَپنے لوگوں کا دفاع کرتا ہے، یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ، جِس پیالہ نے تُجھے ڈگمگا دیا اُسے مَیں نے تیرے ہاتھ سے لے لیا ہے؛ اِس پیالہ میں سے جو میرے قہر کا جام ہے، تُو پھر کبھی نہ پیئے گی۔


دیکھ، آج کے دِن مَیں نے تُجھے قوموں اَور سلطنتوں پر مُقرّر کیا ہے تاکہ تُو اُنہیں جڑ سے اُکھاڑ دے یا ڈھا دے، تباہ کرے یا نِیست و نابود کرے تعمیر کرے یا نیا اُگائے۔“


اَے خُدا، ہم نے آپ کے ہیکل کے اَندر، آپ کی لافانی مَحَبّت پر غور کیا۔


لوگ آکر اِس میں سکونت کریں گے اَور یہ پھر کبھی برباد نہیں کیا جائے گا، بَلکہ یروشلیمؔ اَمن و سلامتی سے آباد رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات