Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 ”دیکھو! وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کے ساتھ ایک نیا عہد باندھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے جب مَیں اِسرائیل کے گھرانے اور یہُوداؔہ کے گھرانے کے ساتھ نیا عہد باندُھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 रब फ़रमाता है, “ऐसे दिन आ रहे हैं जब मैं इसराईल के घराने और यहूदाह के घराने के साथ एक नया अहद बाँधूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 رب فرماتا ہے، ”ایسے دن آ رہے ہیں جب مَیں اسرائیل کے گھرانے اور یہوداہ کے گھرانے کے ساتھ ایک نیا عہد باندھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:31
24 حوالہ جات  

مَیں اُن کے ساتھ عہدِ اَمن باندھوں گا جو ایک اَبدی عہد ہوگا۔ میں اُنہیں قائِم کروں گا اَور اُن کی تعداد بڑھاؤں گا اَور اَپنا پاک مَقدِس ہمیشہ کے لیٔے اُن کے درمیان قائِم کروں گا۔


میں اُن سے اَبدی عہد باندھوں گا، میں ہمیشہ اُن کے ساتھ نیکی کرتا رہُوں گا اَور مَیں اُن کے دِلوں میں اَپنا خوف ڈالُوں گا تاکہ وہ کبھی مُجھ سے برگشتہ نہ ہوں۔


جِس نے ہمیں نئے عہد کے خادِم ہونے کے لائق بھی کیا۔ تحریری نظام کے نہیں بَلکہ رُوح کے خادِم ہیں؛ کیونکہ تحریری نظام مار ڈالتا ہے، مگر پاک رُوح زندگی عطا کرتی ہے۔


اَور نئے عہد کے درمیانی، یِسوعؔ اَور اُس کے چھڑکے ہویٔے خُون کے پاس آ چُکے ہو، جو ہابلؔ کے خُون کی نِسبت بہتر باتیں کہتاہے۔


اِسی طرح کھانے کے بعد یِسوعؔ نے پیالہ لیا، اَور یہ کہہ کر دیا، ”یہ پیالہ میرے خُون میں نیا عہد ہے جو تمہارے لیٔے بہایا جاتا ہے۔


اِسی طرح کھانے کے بعد یِسوعؔ نے انگوری شِیرے کا پیالہ لیا اَور یہ کہہ کر دیا، یہ پیالہ میرے خُون میں نیا عہد ہے۔ جَب بھی اِسے پیو میری یادگاری کے لیٔے یہی کیا کرو۔


حُضُور نے اُن سے کہا، ”یہ میرا عہد کا وہ خُون ہے، جو بہتیروں کے لیٔے بہایا جاتا ہے۔“


یہ میرا عہد کا وہ خُون ہے جو بہتیروں کے گُناہوں کی مُعافی کے لیٔے بہایا جاتا ہے۔


اِسی سبب سے وہ نئے عہد کا درمیانی ہے تاکہ جتنے لوگوں کو خُدا نے بُلایا ہے اُنہیں خُدا کے وعدہ کے مُطابق اَبدی مِیراث حاصل ہو، اَور یہ صِرف اِس لیٔے ممکن ہُوا کیونکہ المسیح نے مَر کر فدیہ دیا تاکہ لوگ اُن گُناہوں سے نَجات پائیں جو اُن سے اُس وقت سرزد ہویٔے تھے، جَب وہ پہلے عہد کے تحت تھے۔


کیونکہ مختون تو ہم ہیں، جو خُدا کے رُوح کی ہدایت سے اُس کی عبادت کرتے ہیں، اَور المسیح یِسوعؔ پر فخر کرتے ہیں اَور جِسم پر بھروسا نہیں کرتے


کیونکہ وہ دِن آ رہے ہیں،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’جَب مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کو اسیری میں سے واپس لاؤں گا اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں اُنہیں اُس مُلک میں آباد کروں گا،‘ جسے مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔“


یَاہوِہ فرماتے ہیں، وہ دِن آ رہے ہیں، جَب مَیں داویؔد کے لیٔے ایک صادق شاخ پیدا کروں گا، وہ اَیسا بادشاہ ہوگا جو حِکمت سے حُکومت کرےگا اَور مُلک میں اِنصاف اَور راستی کا دَور ہوگا۔


اَب خُدا جو اِطمینان کا سرچشمہ ہے، جو اَبدی عہد کے خُون کے باعث، ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَور بھیڑوں کے عظیم چرواہے کو مُردوں میں سے زندہ کرکے اُٹھالیا،


یَاہوِہ فرماتے ہیں، اَیسے دِن آ رہے ہیں، جَب ہل جوتنے والا فصل کاٹنے والے سے اَور انگور روندنے والا، پَودا لگانے والے سے آگے نکل جائے گا۔ اَور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی اَور ساری پہاڑیوں سے بہہ جائے گا۔


”وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں مُلکِ اِسرائیل اَور مُلکِ یہُودیؔہ کے گھرانوں میں اِنسانوں اَور حَیوانوں دونوں کے بچّوں کو بہت بڑھاؤں گا۔


اَور جتنے اِس قاعدہ پر چلتے ہیں، اُن سَب کو اَور خُدا کے اِسرائیلؔ کو اِطمینان اَور رحم حاصل ہوتا رہے۔


اَور مَیں یہ عہد قَسم کے ساتھ نہ صِرف تمہارے ساتھ باندھ رہا ہُوں،


اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ جہاں تک میرا تعلّق ہے اُن کے ساتھ میرا یہ عہد ہے۔ میری رُوح جو تُجھ پر ہے اَور میرا کلام جو مَیں نے تیرے مُنہ میں ڈالا ہے وہ آج سے لے کر اَبد تک نہ تیری نَسل کے مُنہ سے، نہ تیری نَسل کی نَسل کے مُنہ سے جُدا ہونے پایٔےگا۔


کیونکہ جَب کہانت بدل گئی تو شَریعت کا بدل جانا بھی ضروُری ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات