Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 جِس طرح میں اُن کو اُکھاڑنے، ڈھانے گرانے، تباہ کرنے اَور مُصیبت لانے کے لیٔے اُن کی گھات میں تھا، اُسی طرح سے اَب مَیں اُن کو اَپنی نِگرانی میں لگاؤں گا اَور بڑھاؤں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 اور خُداوند فرماتا ہے جِس طرح مَیں نے اُن کی گھات میں بَیٹھ کر اُن کو اُکھاڑا اور ڈھایا اور گِرایا اور برباد کِیا اور دُکھ دِیا اُسی طرح مَیں نِگہبانی کر کے اُن کو بناؤُں گا اور لگاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 पहले मैंने बड़े ध्यान से उन्हें जड़ से उखाड़ दिया, गिरा दिया, ढा दिया, हाँ तबाह करके ख़ाक में मिला दिया। लेकिन आइंदा मैं उतने ही ध्यान से उन्हें तामीर करूँगा, उन्हें पनीरी की तरह लगा दूँगा।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 پہلے مَیں نے بڑے دھیان سے اُنہیں جڑ سے اُکھاڑ دیا، گرا دیا، ڈھا دیا، ہاں تباہ کر کے خاک میں ملا دیا۔ لیکن آئندہ مَیں اُتنے ہی دھیان سے اُنہیں تعمیر کروں گا، اُنہیں پنیری کی طرح لگا دوں گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:28
24 حوالہ جات  

کیونکہ اُن پر میری نظرِ عنایت ہوگی اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک میں دوبارہ واپس لاؤں گا۔ میں اُنہیں آباد کروں گا، برباد نہیں؛ اَور اُنہیں لگاؤں گا، اُکھاڑوں گا نہیں۔


دیکھ، آج کے دِن مَیں نے تُجھے قوموں اَور سلطنتوں پر مُقرّر کیا ہے تاکہ تُو اُنہیں جڑ سے اُکھاڑ دے یا ڈھا دے، تباہ کرے یا نِیست و نابود کرے تعمیر کرے یا نیا اُگائے۔“


لیکن یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایاہے کہ مَیں یہ پیغام تُمہیں دُوں، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: دیکھو مَیں نے جو سارا مُلک تعمیر کیا اِسے گرا دُوں گا، اَورجو کچھ لگایا ہے اُسے اُکھاڑ دُوں گا۔


سُنو، اَب مَیں اُن کی نیکی کی نہیں بَلکہ نُقصان ہی کی فکر کروں گا؛ مِصر میں بنی یہُوداہؔ تلوار اَور قحط سے ہلاک ہو جایٔیں گے یہاں تک کہ سَب کے سَب نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔


” ’اِس کے بعد مَیں پھر آؤں گا اَور داویؔد کے گِرے ہُوئے خیمہ کو کھڑا کروں گا۔ اُس کے پھٹے ٹُوٹے کی مرمّت کرکے، اُسے پھر سے تعمیر کروں گا،


یَاہوِہ نے ہم پر یہ آفت نازل کرنے میں پس و پیش نہ کی کیونکہ یَاہوِہ ہمارا خُدا جو کچھ کرتا ہے وہ راستبازی سے ہی کرتا ہے۔ پھر بھی ہم نے اُس کی اِطاعت نہ کی۔


اُن سے نیکی کرنے میں مُجھے مسرّت ہوگی اَور مَیں یقیناً دِل و جان سے اُنہیں اِس مُلک میں آباد کر دُوں گا۔


اُس دِن مَیں داویؔد کے گِرے ہُوئے خیمہ کو کھڑا کروں گا۔ اَور اُس کی تمام ٹُوٹی دیواروں کی مرمّت کروں گا، اَور اُس کے کھنڈروں کو پھر سے پہلے جَیسا تعمیر کروں گا۔


”پس تُم جان لو اَور سمجھ لو کہ یروشلیمؔ کی بحالی اَور دوبارہ تعمیر کئے جانے کا حُکم صادر ہونے سے لے کر ممسوح بادشاہ کی آمد تک، ’سات‘ ہفتے اَور باسٹھ ہفتے گزر جایٔیں گے۔ اُسے اُس کے بازاروں اَور فصیل اَور خندق سمیت تعمیر کیا جائے گا۔ لیکن یہ مُصیبت کے ایّام میں ہوگا۔


یَاہوِہ یروشلیمؔ کو تعمیر کرتے ہیں؛ وہ اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتے ہیں۔


کیونکہ خُدا صِیّونؔ کو بچائیں گے۔ اَور یہُوداہؔ صُوبہ کے شہروں کو اَز سرِ نَو تعمیر کریں گے۔ تَب لوگ وہاں بسیں گے اَور اُس علاقے پر قابض ہوں گے؛


کیونکہ یَاہوِہ صِیّونؔ کو دوبارہ تعمیر کریں گے اَور اَپنے جلال میں ظاہر ہوں گے۔


تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اَپنے ہاتھوں کے سَب کاموں میں، تمہاری اَولاد، تمہارے مویشیوں کے بچّوں اَور تمہاری زمین کی فصل پر بڑی برکت نازل فرمائیں گے۔ کیونکہ جَیسے وہ تمہارے آباؤاَجداد سے خُوش تھے وَیسے ہی یَاہوِہ پھر تُم سے خُوش ہوں گے اَور تُمہیں سرفراز کریں گے۔


”کاش میرے وہ گزرے مہینے پھر سے لَوٹ آئیں، خصوصاً وہ دِن جَب خُدا میرے مُحافظ تھے،


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”تُونے بالکُل ٹھیک دیکھاہے، میں یہ دیکھنے کے لیٔے بیدار رہتا ہُوں کہ میرا کلام پُورا ہو۔“


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح میں اُن لوگوں پر یہ عظیم آفت لایا ہُوں، اُسی طرح میں اُنہیں وہ تمام نِعمتیں بخشوں گا جِن کا مَیں نے اُن سے وعدہ کیا تھا۔


اگر تُم اِس مُلک میں ٹھہرے رہوگے تو میں تُمہیں قائِم رکھوں گا، برباد نہیں کروں گا؛ میں تُمہیں لگاؤں گا، اُکھاڑوں گا نہیں۔ کیونکہ جو تباہی مَیں نے تُم پر آنے دی اُس سے مُجھے دُکھ ہُواہے۔


لیکن اُسے غضب میں اُکھاڑا گیا اَور وہ زمین پر پھینکی گئی۔ بادِ مشرق نے اُسے سُکھا دیا، اَور اُس کے پھل توڑے گیٔے؛ اُس کی مضبُوط شاخیں مُرجھا گئیں اَور اُنہیں آگ نے بھسم کر دیا۔


اَور مَیں تُم پر بسنے والے لوگوں کی تعداد بڑھاؤں گا، یہاں تک کہ بنی اِسرائیل کے بھی شہر آباد کئے جایٔیں گے اَور کھنڈر دوبارہ تعمیر ہوں گے۔


اَور مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل کو اسیری سے واپس لَوٹا لاؤں گا۔ وہ اُجڑے شہروں کو تعمیر کرکے اُن میں سکونت کریں گے۔ وہ تاکستان لگائیں گے اَور اُن کی مَے پیئیں گے؛ وہ باغ لگائیں گے اَور اُن کے پھل کھایٔیں گے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جِس طرح جَب تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے غضبناک کیا تھا، تو مَیں نے تُم پر رحم نہ کرنے اَور بربادی کا قصد کیا تھا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


پس اَب مَیں نے یروشلیمؔ اَور یہُوداہؔ کے ساتھ بھلائی کرنے کا اِرادہ کیا ہے۔ اِس لئے ڈرو مت۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات