Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 31:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ”اَے مُختلف قوموں! یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَور دُور کے جزیروں میں اُن کی مُنادی کرتے ہُوئے اعلان کرو، ’جنہوں نے بنی اِسرائیل کو پراگندہ کیا وُہی اُسے جمع بھی کریں گے اَور چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کریں گے۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اَے قَومو! خُداوند کا کلام سُنو اور دُور کے جزِیروں میں مُنادی کرو اور کہو کہ جِس نے اِسرائیل کو تِتّربِتّر کِیا وُہی اُسے جمع کرے گا اور اُس کی اَیسی نِگہبانی کرے گا جَیسی گڈریا اپنے گلّہ کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 ऐ क़ौमो, रब का कलाम सुनो! दूर-दराज़ जज़ीरों तक एलान करो, ‘जिसने इसराईल को मुंतशिर कर दिया है वह उसे दुबारा जमा करेगा और चरवाहे की-सी फ़िकर रखकर उस की गल्लाबानी करेगा।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اے قومو، رب کا کلام سنو! دُوردراز جزیروں تک اعلان کرو، ’جس نے اسرائیل کو منتشر کر دیا ہے وہ اُسے دوبارہ جمع کرے گا اور چرواہے کی سی فکر رکھ کر اُس کی گلہ بانی کرے گا۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 31:10
43 حوالہ جات  

وہ چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کرتا ہے؛ وہ برّوں کو اَپنی باہوں میں سمیٹتا ہے اَور اُنہیں اَپنے سینے سے لگا لیتا ہے؛ اَور دُودھ پِلانے والیوں کو دھیرے دھیرے لے چلتا ہے۔


جِس طرح ایک چرواہا جَب وہ اَپنے گلّہ کے ساتھ ہوتاہے اَپنی پراگندہ بھیڑوں کی پاسبانی کرتا ہے اِسی طرح میں اَپنی بھیڑوں کی پاسبانی کروں گا۔ میں اُنہیں اُن تمام جگہوں سے چھُڑا لاؤں گا جہاں وہ ابر اَور تاریکی کے دِن تِتّر بِتّر ہو گئی تھیں۔


”تَب میں اُن کے درمیان ایک نِشان نصب کروں گا اَور اُن کے بچے ہوؤں میں سے چند کو مُختلف قوموں کے پاس بھیجوں گا جنہوں نے نہ میری شہرت سُنی ہے نہ میرا جلال دیکھاہے یعنی ترشیشؔ اَور پُولؔ اَور لُودؔ کو (جو مشہُور تیر اَنداز ہیں) اَور تُوبل اَور یُونانؔ (یاوانؔ) اَور دُور کے جزیروں کے پاس بھی بھیج دوں گا۔ وہ مُختلف قوموں میں میرا جلال بَیان کریں گے۔


اگر تمہارے لوگ دُنیا کے اِنتہائی حِصّوں میں بھی جَلاوطن کیٔے گیٔے ہوں، تو بھی وہاں سے یعنی آسمان کے نیچے سے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں جمع کرکے واپس لے آئیں گے۔


اَور صِرف یہُودی قوم کے لیٔے ہی نہیں بَلکہ اِس لیٔے بھی کہ خُدا کے سارے فرزندوں کو جو جابجا بکھرے ہویٔے ہیں جمع کرکے واحد قوم بنادے۔


میری بھیڑیں میری آواز سُنتی ہیں۔ میں اُنہیں جانتا ہُوں اَور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔


اُس وقت میں اُن سَب کو جنہوں نے تُمہیں تکلیف پہُنچائی ہے، سزا دُوں گا؛ میرے اَپنے بندوں کو جو چل نہیں سکتے، بچا لُوں گا اَور اُنہیں اَپنے پاس جمع کروں گا جنہیں دُور پھینک دیا گیا ہے، مَیں اُن کی تعریف کروں گا اَور اُنہیں عزّت دُوں گا جہاں اُنہیں شرمندہ ہونا پڑا تھا۔


”اَے چُھوٹے گلّے! ڈر مت! کیونکہ تمہارے آسمانی باپ کی خُوشی اِسی میں ہے کہ وہ تُمہیں بادشاہی عطا فرمائے۔


جَیسے ایک چرواہا اَپنے ریوڑ کے جھُنڈ کی حِفاظت کرتا ہے وَیسے ہی یَاہوِہ اُن کے خُدا اُس دِن اَپنی اُمّت کی حِفاظت کریں گے۔ وہ اُن کے مُلک میں اَیسے چمکیں گے جَیسے تاج میں جڑے ہُوئے جواہرات چمکتے ہیں۔


یَاہوِہ اُن کے لیٔے ہیبت ناک ہونگے اَور وہ زمین کے تمام معبُودوں کو لاغر کر دیں گے۔ اَور بحری ممالک کے تمام باشِندے اَپنی اَپنی جگہ میں، اُن کی عبادت کریں گے۔


وہ کھڑا ہوگا، اَور یَاہوِہ کی قُدرت، اَور یَاہوِہ کے نام کی عظمت سے، اُس کے گلّے کی گلّہ بانی کرےگا۔ وہ محفوظ رہیں گے، تَب وہ زمین کی اِنتہا تک بُزرگ ہوگا۔


”اُس روز،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”میں لنگڑوں کو جمع کروں گا، جَلاوطنوں کو، اَور اُنہیں جنہیں مَیں نے دُکھ دیا ہے، جمع کروں گا۔


”اَے یعقوب، میں تُم سَب کو جمع کروں گا؛ میں اِسرائیل کے بقیّہ کو یقیناً جمع کروں گا۔ میں اُنہیں بھیڑ خانہ کی بھیڑوں کی طرح جمع کروں گا، چراگاہ کے گلّے کی مانند جمع کروں گا؛ جگہ لوگوں سے بھر جائے گی۔


” ’میرا خادِم داویؔد اُن پر بادشاہ ہوگا اَور اُن سَب کا ایک ہی چرواہا ہوگا۔ وہ میرے اَحکام پر چلیں گے اَور میرے آئین کو مان کر اُن پر عَمل کریں گے۔


میں تُمہیں قوی ہاتھ، بڑھائے ہُوئے بازو اَور بھڑکائے ہُوئے غضب سے مُختلف قوموں میں سے لے آؤں گا اَور مُختلف مُلکوں میں سے جہاں تُم پراگندہ ہو گیٔے ہو جمع کروں گا۔


”اِس لیٔے تُو کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: حالانکہ مَیں نے اُنہیں بہت دُور مُختلف قوموں کے درمیان بھیجا اَور الگ الگ مُلکوں میں بِکھیر دیا، پھر بھی کچھ عرصہ کے لیٔے مَیں اُن مُلکوں میں جہاں وہ گیٔے اُن کا پاک مُقدّس بنا رہا ہُوں۔‘


اِس لیٔے تیرے درمیان والدین اَپنے بچّوں کو اَور بچّے اَپنے والدین کو کھا جایٔیں گے۔ مَیں تُجھے سزا دُوں گا اَور تیرے باقی بچے ہُوئے تمام لوگوں کو ہَوا میں تِتّر بِتّر کر دُوں گا۔


جَب تیرے محاصرہ کے دِن ختم ہُوں تو ایک تہائی حِصّہ بال شہر کے اَندر آگ میں جَلا دے اَور ایک تہائی حِصّہ شہر میں چاروں طرف تلوار سے بِکھیر دینا اَور ایک تہائی حِصّہ ہَوا میں اُڑا دینا اَور مَیں تلوار کھینچ کر اُن کا تعاقب کروں گا۔


لیکن مَیں بنی اِسرائیل کو پھر سے اُس کی چراگاہ میں واپس لاؤں گا، اَور وہ کوہِ کرمِلؔ اَور باشانؔ میں چرا کرےگا؛ اِفرائیمؔ اَور گِلعادؔ کی پہاڑیوں پر اُس کی بھُوک مِٹ جائے گی۔


”بنی اِسرائیل پراگندہ بھیڑ ہے جسے شیروں نے رگیدا ہے۔ سَب سے پہلے شاہِ اشُور نے اُسے اَپنا نوالہ بنایا؛ اَور سَب سے آخِر میں اُس کی ہڈّیاں چبانے والا شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ تھا۔“


اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے تمام بادشاہوں کو، اَور سمُندر پار کے بحری ممالک کے بادشاہوں کو؛


یقیناً جزیرے میری راہ دیکھیں گے؛ اَور ترشیشؔ کے بحری جہاز آگے آگے چل رہے ہیں، اَور تیرے بیٹوں کو اُن کی چاندی اَور سونے کے ساتھ، دُور سے لے آ رہے ہیں، تاکہ یَاہوِہ تیرے خُدا، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا نام اُونچا ہو، کیونکہ اُس نے تُجھے شان و شوکت سے نوازا ہے۔


کچھ دیر کے لیٔے مَیں نے تُجھے چھوڑ دیا تھا، لیکن اَپنی بے پناہ گہری شفقت کے باعث مَیں تُجھے واپس لاؤں گا۔


اَے سمُندر پر سے گزرنے والو اَورجو کچھ اُس میں ہے، اَے جزیروں، اَور اُس میں بسنے والو سَب لوگو، یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ، زمین کی اِنتہا سے اُس کی حَمد کرو۔


نہ وہ پس و پیش کرےگا نہ ہمّت ہارے گا جَب تک کہ وہ زمین پر اِنصاف قائِم نہ کر لے۔ جزیروں کی اُمّید اُس کی تعلیمات شَریعت میں ہوگی۔“


”اَے جزیروں، میرے حُضُور خاموش رہو! قوموں کو اَز سرِ نَو قُوّت حاصل کرنے دو! اُنہیں آگے آکر بولنے دو؛ آؤ ہم عدالت کی جگہ اِکٹھّے ہوکر ملیں۔


اُس وقت یَاہوِہ دریائے فراتؔ سے لے کر وادی مِصر کے نالے تک اُس کے درخت کو جھاڑے گا۔ اَور تُم اَے بنی اِسرائیل، ایک ایک کرکے اِکٹھّے کئے جاؤگے


وہ اَپنی آوازیں بُلند کرکے خُوشی کے نغمہ گاتے ہیں؛ مغرب کی جانِب سے وہ یَاہوِہ کی عظمت و جلال کے نعرے لگاتے ہیں۔


ترشیشؔ اَور دُور دراز کے جزیروں کے بادشاہ اُسے نذرانے پیش کریں گے؛ شیبا اَور سیبا کے بادشاہ اُس کے لیٔے عطیات لائیں گے۔


مَیں نے کہا کہ میں اُنہیں پراگندہ کروں گا اَور نَوع اِنسان میں سے اُن کی یاد مٹا دُوں گا،


(بحری جزیروں کے باشِندے اِن ہی کی نَسل سے ہیں، وہ اَپنی اَپنی قوموں کے درمیان مُختلف برادریوں میں تقسیم ہو گئے، اَور مُختلف مُلکوں میں پھیل گیٔے اَور ہر ایک اَپنی زبان بولتا تھا۔)


میں تُمہیں تمام قوموں میں پراگندہ کر دُوں گا، اَور مَیں اَپنی تلوار کھینچ کر تمہارا تعاقب کروں گا اَور تمہارا مُلک ویران اَور تمہارے شہر کھنڈرات ہو جایٔیں گے۔


یَاہوِہ میرا چوپان ہیں، مُجھے کویٔی کمی نہ ہوگی۔


اَپنے مویشیوں کی حالت اَچھّی دیکھ کر مطمئن ہو، اَور اَپنے گلّوں کا اَچھّی طرح سے خیال رکھو؛


تمہارا خُدا فرماتے ہیں، تسلّی دو، میرے لوگوں کو تسلّی دو۔


بابیل کو خیرباد کہو، کَسدیوں کے درمیان سے بھاگ جاؤ! خُوشی سے للکار کر اِس کی خبر دو اَور اُس کا اعلان کرو۔ اِس کی خبر زمین کی اِنتہا تک پہُنچا دو؛ کہو، ”کہ یَاہوِہ نے اَپنے خادِم یعقوب کا فدیہ دیا ہے۔“


پھر مَیں تُجھے اَپنے مَن پسند چرواہے دُوں گا جو دانائی اَور عقلمندی سے تیری رہبری کریں گے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں اُن پر چرواہے مُقرّر کروں گا جو اُن کی نگہبانی کریں گے اَور وہ پھر نہ ڈریں گے نہ گھبرائیں گے نہ اُن میں سے کویٔی گُم ہوگا۔


تَب وہ جزیروں کی طرف رُخ کرےگا اَور اُن میں سے بہُتوں پر قبضہ کر لے گا۔ لیکن ایک سپہ سالار اُس کی گستاخیوں کا خاتِمہ کر دے گا اَور اُس کی گستاخی کے مُطابق اُسے بدلہ دے گا۔


”آؤ! آؤ! سُنو، شمالی سرزمین سے نکل بھاگو،“ یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، ”کیونکہ جہاں تُم آسمان کی چاروں ہواؤں کی مانند مُنتشر کئےگئے تھے،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔


یَاہوِہ یروشلیمؔ کو تعمیر کرتے ہیں؛ وہ اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتے ہیں۔


مَیں اُنہیں اِشارہ کرکے جمع کروں گا۔ اَور یقیناً اُن کا فدیہ دے کر اُنہیں چُھڑاؤں گا؛ وہ پہلے کی طرح بے شُمار ہو جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات