Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 30:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’بڑی خوفناک چیخیں سُنایٔی دے رہی ہیں، دہشت کی چیخیں، سلامتی کی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ہم نے ہڑبڑی کی آواز سُنی۔ خَوف ہے اور سلامتی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 “रब फ़रमाता है, ‘ख़ौफ़ज़दा चीख़ें सुनाई दे रही हैं। अमन का नामो-निशान तक नहीं बल्कि चारों तरफ़ दहशत ही दहशत फैली हुई है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 ”رب فرماتا ہے، ’خوف زدہ چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ امن کا نام و نشان تک نہیں بلکہ چاروں طرف دہشت ہی دہشت پھیلی ہوئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 30:5
22 حوالہ جات  

مَیں تمہاری عیدوں کو ماتم میں اَور تمہارے نغموں کو نوحے میں تبدیل کر دُوں گا۔ اَور تُم سَب کو ٹاٹ پہناؤں گا اَور تُم سَب کے سَر کو گنجا کر دُوں گا۔ اَور اَیسا ماتم برپا کروں گا جَیسے اِکلوتے بیٹے کی خاطِر ہوتاہے اَور اُس کا اَنجام روزِ تلخ جَیسا ہوگا۔“


اُس روز وہ اُس پر اَیسے غُرّائیں گے جَیسا کہ سمُندر شور مچاتا ہے، اَور اگر کویٔی اُس مُلک پر نظر ڈالے، تو وہ صِرف تاریکی اَور دُکھ تکلیف ہی دیکھ پایٔےگا؛ یہاں تک کہ بادل سُورج رَوشنی کو بھی تاریک کر دیں گے۔


میں کیا دیکھ رہا ہُوں؟ وہ گھبرائے ہُوئے نظر آتے ہیں، اَور پیچھے ہٹ رہے ہیں، اُن کے جنگجو فَوجی ہار گیٔے ہیں۔ اَور بغیر پیچھے مُڑے تیزی سے فرار ہو رہے ہیں، ہر طرف خوف چھایا ہُواہے،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


چرواہوں کا نالہ، اَور گلّہ کے سرداروں کا نوحہ سُنو، کیونکہ یَاہوِہ اُن کی چراگاہ کے برباد کر رہے ہیں۔


صِیّونؔ سے ماتم کی آواز سُنایٔی دیتی ہے، ’ہم کیسے برباد ہُوئے! ہم سخت رُسوا ہُوئے! ہمیں اَپنا مُلک چھوڑنا پڑا کیونکہ ہمارے مکانات ڈھا دئیے گیٔے ہیں۔‘ “


میری قوم کی ماتم سُنیں جو دُور کے مُلک سے آ رہی ہے: ”کیا یَاہوِہ صِیّونؔ میں مَوجُود نہیں ہیں؟ کیا اُن کا بادشاہ اَب وہاں نہیں ہے؟“ ”اُنہُوں نے اَپنے تراشے ہُوئے بُتوں اَور غَیر معبُودوں سے میرے قہر کو کیوں بھڑکایا؟“


ہم سَب ریچھوں کی مانند غرّاتے ہیں؛ اَور کبُوتروں کی طرح ماتم کرتے ہیں۔ ہم اِنصاف ڈھونڈتے ہیں لیکن پاتے نہیں؛ اَور مخلصی کے منتظر ہیں پر وہ ہم سے بہت دُور ہے۔


دُشمن کے گھوڑوں کے خرّاٹوں کی آواز دانؔ سے سُنایٔی دے رہی ہے اَور اُن کے جنگی گھوڑوں کی ہنہناہٹ سے سارا مُلک تھرتھرا رہاہے۔ کیونکہ وہ ہماری زمین اَور اُس میں کی ہر شَے کو، اَور شہر کو اُس کے تمام باشِندوں کے ساتھ نگل جانے کو آ رہے ہیں۔


بیابان کے تمام بنجر ٹیلوں پر غارت گروں کا ہُجوم لگا ہُواہے، کیونکہ یَاہوِہ کی تلوار، مُلک کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک نگلتی جاتی ہے، اَور کویٔی بھی اِس سے سلامت نہیں بچے گا۔


جو باتیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کے متعلّق کہیں، وہ اِس طرح ہیں،


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، شمالی مُلک سے ایک لشکر آ رہاہے؛ زمین کے دُور دراز علاقے سے ایک زبردست قوم کو اِس مُلک کے خِلاف اُکسایا جا رہاہے۔


اَے میری قوم، ٹاٹ پہنو، اَور راکھ میں لیٹ جاؤ؛ جَیسا اِکلوتے بیٹے پر ماتم کرتے ہو اُسی طرح دلخراش ماتم کرو، کیونکہ تباہی اَچانک ہم پر ٹوٹ پڑےگی۔


میں کَسدیوں کو چڑھا لاؤں گا، وہ ظالِم اَور تُند رَو قوم ہیں، وہ اُن بستیوں پرجو اُن کی نہیں ہیں قبضہ کرلینے کے لیٔے تمام زمین سے ہوکر گزرتے ہیں۔


وہ بادشاہوں کو ٹھٹھّوں میں اُڑاتے ہیں اَور حُکمرانوں کا تمسخر کرتے ہیں۔ وہ فصیلدار شہروں کی ہنسی اُڑاتے ہیں؛ اَور مٹّی کے دمدمے باندھ کر اُنہیں فتح کرلیتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات