Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 30:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 کیونکہ وہ دِن آ رہے ہیں،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’جَب مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کو اسیری میں سے واپس لاؤں گا اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں اُنہیں اُس مُلک میں آباد کروں گا،‘ جسے مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں اپنی قَوم اِسرائیل اور یہُوداؔہ کی اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اُس مُلک میں واپس لاؤُں گا جو مَیں نے اُن کے باپ دادا کو دِیا اور وہ اُس کے مالِک ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि रब फ़रमाता है कि वह वक़्त आनेवाला है जब मैं अपनी क़ौम इसराईल और यहूदाह को बहाल करके उस मुल्क में वापस लाऊँगा जो मैंने उनके बापदादा को मीरास में दिया था।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ رب فرماتا ہے کہ وہ وقت آنے والا ہے جب مَیں اپنی قوم اسرائیل اور یہوداہ کو بحال کر کے اُس ملک میں واپس لاؤں گا جو مَیں نے اُن کے باپ دادا کو میراث میں دیا تھا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 30:3
45 حوالہ جات  

مَیں تُمہیں مِل جاؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور میں تُمہیں اسیری سے نکال کر واپس لے آؤں گا؛ اَور تُمہیں اُن تمام قوموں اَور جگہوں میں سے جہاں تُمہیں جَلاوطن کیا گیا تھا جمع کروں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور اُس جگہ واپس لاؤں گا جہاں سے مَیں نے تُمہیں قَیدی بنا کر جَلاوطن کیا تھا۔“


بَلکہ وہ یہ کہیں گے، ’زندہ یَاہوِہ کی قَسم جنہوں نے بنی اِسرائیل کو شمالی مُلک سے اَور اُن تمام مملکت سے جہاں اُنہُوں نے اُنہیں جَلاوطن کیا تھا، واپس لے آئے۔‘ کیونکہ مَیں اُنہیں پھر اِس مُلک میں واپس لے آؤں گا جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔


جَب مَیں تُمہیں اِسرائیل کے مُلک میں لاؤں گا جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو دینے کی ہاتھ اُٹھاکر قَسم کھائی تھی، تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’دیکھو، مَیں یعقوب کی قِیام گاہوں کی اسیری کو بحال کروں گا، اَور اُس کے مَسکنوں پر میری رحمت ہوگی؛ اَور اُس کے کھنڈروں پر دوبارہ شہر کی تعمیر کی جائے گی، اَور محل اَپنے صحیح مقام پر آباد ہوگا۔


اُس وقت میں تُمہیں جمع کروں گا؛ اَور تُمہیں گھر واپس لے آؤں گا۔ اَور مَیں تُمہیں عزّت اَور تمجید عطا کروں گا ہر جگہ کے لوگوں کی طرف سے مَیں تمہارے لیٔے سارے کام اَچھّے ہونے دُوں گا جب مَیں تمہارے دولت کو بحال کروں گا تب میں تمہاری ساری قوموں جَیسا کہ تُم اَپنی آنکھوں سے دیکھ لوگے، یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


تو میں یعقوب اَور اَپنے خادِم داویؔد کی نَسلوں کو مُسترد کر دُوں گا اَور اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور داویؔد کی نَسل پر حُکومت کرنے کے لیٔے اُس کے بیٹوں میں سے کسی کو مُنتخب نہ کروں گا۔ بَلکہ میں اُنہیں اسیری سے واپس لاؤں گا اَور اُن پر رحم کروں گا۔‘ “


یَاہوِہ فرماتے ہیں، چاندی کے عوض کھیت خریدے جایٔیں گے اَور بِنیامین اَور یروشلیمؔ کے علاقہ میں، یہُودیؔہ کے شہروں اَور پہاڑی علاقوں کے شہروں، مغربی پہاڑوں کے دامن اَور نِیگیوؔ میں دستاویز لِکھ کر اُنہیں گواہوں کے سامنے سَر بمُہر کیا جائے گا کیونکہ مَیں اُن کے لوگوں کو اسیری سے واپس لاؤں گا۔“


لیکن خُدا اُس پُشت کے لوگوں میں خامیاں پا کر فرماتے ہیں: ”دیکھو! وہ دِن آ رہے ہیں، جَب مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھ اَور بنی یہُوداہؔ کے ساتھ ایک نیا عہد باندھوں گا۔


اُن ایّام میں اَور اُس وقت، جَب مَیں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو اسیری سے چھُڑا لاؤں گا،


” ’میں تُمہیں مُختلف قوموں میں سے نکال لاؤں گا اَور تُمہیں مُختلف ممالک میں سے جمع کروں گا اَور تُمہیں تمہارے اَپنے مُلک میں واپس لاؤں گا۔


کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی! جَب خُدا اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے، تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!


”وہ دِن آئیں گے کہ یہ چیزیں جو تُم یہاں دیکھ رہے ہو، اِن کا کویٔی بھی پتّھر اَپنی جگہ باقی نہ رہے گا بَلکہ گرا دیا جائے گا۔“


تُجھے وہ دِن دیکھنے پڑیں گے جَب تیرے دُشمن تیرے خِلاف مورچہ باندھ کر تُجھے چاروں طرف سے گھیر لیں گے اَور تُجھ پر چڑھ آئیں گے۔


تَب آپ نے اَپنے شاگردوں سے کہا، ”وہ دِن بھی آنے والے ہیں جَب تُم اِبن آدمؔ کے دِنوں میں سے ایک دِن کو دیکھنے کی آرزُو کروگے مگر نہ دیکھ پاؤگے۔


تُم اُسے اُن کے درمیان یکساں تقسیم کرنا کیونکہ مَیں نے ہاتھ اُٹھاکر قَسم کھائی تھی کہ اُسے تمہارے آباؤاَجداد کو دُوں گا اَور یہ زمین تمہاری مِیراث ہوگی۔


میں اُنہیں یقیناً اُن تمام مُلکوں میں سے جمع کروں گا جہاں مَیں نے اَپنے غیظ و غضب اَور قہر شدید کی وجہ سے اُنہیں جَلاوطن کیا تھا۔ میں اُنہیں اِس مُلک میں واپس لاکر اُنہیں سکون سے جینے دُوں گا۔


”وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب یہ شہر حَنن ایل کے بُرج سے لے کر کونے کے پھاٹک تک میرے لیٔے پھر سے تعمیر کیا جائے گا۔


”دیکھو! وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کے ساتھ ایک نیا عہد باندھوں گا۔


”وہ دِن آ رہے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں مُلکِ اِسرائیل اَور مُلکِ یہُودیؔہ کے گھرانوں میں اِنسانوں اَور حَیوانوں دونوں کے بچّوں کو بہت بڑھاؤں گا۔


” ’اِس لیٔے اَے میرے خادِم یعقوب، خوف نہ کر؛ اَے بنی اِسرائیل، گھبرا مت،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ’یقیناً تُم چاہے کتنی بھی دُور کیوں نہ رہو، میں تُمہیں اَور تمہاری اَولاد کو جَلاوطنی کے مُلک سے رِہائی بخشوں گا۔ تَب یعقوب لَوٹ کر پھر چَین اَور آرام سے رہے گا، اَور کویٔی اُسے ڈرانے نہ پایٔےگا۔


’وہ بابیل میں لے جائی جایٔیں گی؛ اَور اُس دِن تک وہیں رہیں گی جَب تک کہ میں خُود اُن کی طرف غور نہ فرماؤں،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’اُس وقت مَیں اُنہیں پھر واپس لاؤں گا اَور اِس مقام میں رکھ دُوں گا۔‘ “


لیکن اگر کویٔی قوم اَپنی گردن شاہِ بابیل کے جُوئے کے نیچے جُھکائے اَور اُس کی خدمت کرے تو مَیں اُس قوم کو اُسی کے مُلک میں رہنے دُوں گا اَور وہ اُس میں کاشتکاری کرےگی اَور اُس میں آباد رہے گی، یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“ ‘ “


یَاہوِہ فرماتے ہیں، وہ دِن آ رہے ہیں، جَب مَیں داویؔد کے لیٔے ایک صادق شاخ پیدا کروں گا، وہ اَیسا بادشاہ ہوگا جو حِکمت سے حُکومت کرےگا اَور مُلک میں اِنصاف اَور راستی کا دَور ہوگا۔


مگر بہت سے عمر رسیدہ کاہِنؔ، لیوی اَور آبائی خاندانوں کے سرداروں جنہوں نے پہلی بیت المُقدّس دیکھی تھی جَب اُن کی آنکھوں کے سامنے اِس بیت المُقدّس کی بُنیاد رکھی گئی تو وہ زور زور سے چِلّاکر رونے لگے جَب کہ بعض دُوسرے لوگ خُوشی کے نعرے مار رہے تھے۔


پھر یروشلیمؔ میں خُدا کے گھر میں آنے کے بعد دُوسرے سال کے دُوسرے مہینے میں زرُبّابِیل بِن شیالتی ایل، یہوشُعؔ بِن یُوصدقؔ اَور اُن کے دُوسرے بھائیوں (کاہِنوں، لیویوں اَور وہ جو اسیری سے یروشلیمؔ واپس لَوٹے تھے) نے بیس سال اَور اُس سے زِیادہ عمر کے لیویوں کو یَاہوِہ کے گھر کی تعمیر کی نِگرانی کرنے پر مُقرّر کرکے کام شروع کیا۔


جَب ساتواں مہینے آیا اَور بنی اِسرائیل اَپنے اَپنے شہروں میں آباد ہو گئے تَب لوگ یک تن ہوکر یروشلیمؔ میں جمع ہو گئے۔


تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری آزادی کو بحال کریں گے، اَور تُم پر رحم کریں گے اَور تُمہیں اُن تمام قوموں میں سے پھر سے جمع کریں گے جِن میں اُنہُوں نے تُمہیں پراگندہ کیا تھا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”جَب مَیں اُنہیں اسیری سے واپس لاؤں گا، تَب یہُوداہؔ اَور اُن کے شہروں کے باشِندوں کے لبوں پر پھر سے یہ برکت کے کلمے نکلیں گے: ’اَے صداقت کے مَسکن اَور اَے مُقدّس پہاڑ! یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں۔‘


یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں لے آئیں گے جو تمہارے آباؤاَجداد کے قبضہ میں تھا، اَور تُم اُس پر قابض ہو جاؤگے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں تمہارے آباؤاَجداد سے زِیادہ خُوشحال کریں گے اَور اُن سے زِیادہ تمہاری تعداد بھی بڑھائیں گے۔


اُن دِنوں میں بنی یہُوداہؔ، بنی اِسرائیل کے ساتھ ایک ہو جائے گا اَور وہ باہم مِل کر شمالی مُلک سے اُس مُلک میں آئیں گے جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو مِیراث میں دیا تھا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”جَب بابیل میں ستّر بَرس گزر جائیں گے، تَب مَیں تمہاری خبر لُوں گا اَور تُمہیں اِس جگہ واپس لانے کا اَپنا پُرفضل وعدہ پُورا کروں گا۔


جو باتیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کے متعلّق کہیں، وہ اِس طرح ہیں،


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اَپنی رونے کی آواز کو روک اَور اَپنی آنکھوں کو آنسُو بہانے سے باز رکھ، کیونکہ تُو اَپنی محنت کا اجر پایٔے گی،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”وہ دُشمن کے مُلک سے واپس آئیں گے۔


یرمیاہؔ نے ایک طُومار میں بابیل پر نازل ہونے والی سَب آفتیں لِکھ دی تھیں۔ وہ سَب باتیں جو بابیل کے متعلّق لکھی جا چُکی تھیں۔


اَے یَاہوِہ، نِیگیوؔ کی دریاؤں کی مانند، ہمیں بحال کر دیں۔


میں اُنہیں مُختلف قوموں میں سے لے آؤں گا اَور مُختلف مُلکوں میں سے جمع کروں گا اَور مَیں اُنہیں اُن کے اَپنے مُلک میں واپس لاؤں گا۔ میں اُنہیں اِسرائیل کے پہاڑوں پر اَور کھائیوں کے کنارے اَور مُلک کی تمام بستیوں میں چراؤں گا۔


وہ یہُوداہؔ کے گھرانے کے باقی بچے ہُوئے لوگوں کے ہاتھ میں چلی جائے گی؛ جہاں اُنہیں چراگاہیں ملیں گی۔ شام کو وہ وہاں اشقلونؔ کے گھروں میں لیٹا کریں گے۔ یَاہوِہ اُن کا خُدا اُن کی حِفاظت کریں گے؛ اَور اُن کی دولت کو بحال کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات