Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 30:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 ’چنانچہ تُم میری قوم ہوگے، اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور تُم میرے لوگ ہو گے اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 उस वक़्त तुम मेरी क़ौम होगे और मैं तुम्हारा ख़ुदा हूँगा’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اُس وقت تم میری قوم ہو گے اور مَیں تمہارا خدا ہوں گا‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 30:22
17 حوالہ جات  

پھر مَیں نے تختِ الٰہی پر سے کسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا، ”دیکھو! اَب خُدا کی قِیام گاہ آدمیوں کے درمیان ہے اَور وہ اُن کے ساتھ سکونت کرےگا۔ اَور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اَور خُدا خُود اُن کے ساتھ رہے گا اَور اُن کا خُدا ہوگا۔


اُس ایک تہائی لوگوں کو میں آگ میں ڈال کر چاندی کی طرح صَاف کروں گا اَور اُنہیں اَیسے جانچوں گا جَیسے سونے کو جانچا جاتا ہے۔ وہ میرے نام سے دعا کریں گے اَور مَیں اُنہیں جَواب دُوں گا۔ مَیں کہُوں گا، یہ میری اُمّت ہیں، اَور وہ کہیں گے، یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔


تُم اُس مُلک میں بسوگے جو مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو عطا کیا تھا؛ تُم میرے لوگ ہوگے اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔


”جو عہد مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھ، اُن دِنوں کے بعد باندھوں گا وہ یہ ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”مَیں اَپنے آئین اُن کے ذہنوں پر نقش کر دُوں گا اَور اُن کے دِلوں میں ڈالُوں گا۔ مَیں اُن کا خُدا ہوں گا، اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔


میں اُنہیں اَیسا دِل دُوں گا کہ وہ مُجھے نزدیکی سے جان سکیں کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ وہ میری قوم ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا، کیونکہ وہ اَپنے پُورے دِل سے میری طرف رُجُوع کریں گے۔


”اُس وقت،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”میں بنی اِسرائیل کے تمام گھرانوں کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میری قوم ہوں گے۔“


خُداوؔند فرماتے ہیں کہ جو عہد مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھ اُن دِنوں کے بعد باندھوں گا وہ یہ ہے کہ مَیں اَپنے آئین اُن کے دِلوں میں ڈالُوں گا اَور اُن کے ذہنوں پر نقش کر دُوں گا۔ مَیں اُن کا خُدا ہوں گا، اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔


مَیں خُود اُسے اَپنے لیٔے مُلک میں لگاؤں گا؛ جسے مَیں نے لورُحامہؔ (جو رحم سے نامحروم رہی) اُس پر رحم کروں گا۔ اَور جنہیں لُو عمّی (میری اُمّت نہیں) کہا گیا اُنہیں تُم میرے اُمّت ہو کہُوں گا؛ اَور وہ کہیں گے، آپ میرے خُدا ہیں۔


میر مَسکن اُن کے ساتھ ہوگا۔ مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میرے لوگ ہوں گے۔


وہ میری قوم ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔


’میں اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور یعقوب کا خُدا ہُوں؟‘ یعنی وہ مُردوں کا نہیں لیکن زندوں کا خُدا ہے۔“


تَب وہ میرے آئین کی پیروی کریں گے اَور میری شَریعت پر عَمل پیرا ہوں گے۔ وہ میرے لوگ ہوں گے اَور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔


میرا محبُوب صرف میرا ہے اَور میں اُسی کی ہُوں؛ اُسی کی جو شُوشنؔ کے پھُولوں کے درمیان گلّہ چرا رہاہے۔


اَور مَیں تُمہیں اَپنا کر اَپنی قوم بنا لُوں گا اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔ تَب تُم جانوگے کہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصریوں کے جُوئے کے نیچے سے نکال لایا ہے۔


جِن کا حُکم مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو اُس وقت دیا تھا، جَب مَیں نے اُنہیں لوہے کے تنور یعنی مِصر سے باہر یہ کہتے ہُوئے نکالا تھا،‘ میں نے کہا، ’میری فرمانبرداری کرو اَورجو اَحکام مَیں تُمہیں دیتا ہُوں اُن سَب پر عَمل کرو تاکہ تُم میری قوم ٹھہرو اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔


مَیں اُنہیں یروشلیمؔ میں سکونت کرنے کے لیٔے واپس لاؤں گا۔ وہ میرے لوگ ہوں گے اَور مَیں وفا اَور راستی سے اُن کا خُدا ہُوں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات