Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 30:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تمہارا زخم لاعلاج ہے، اَور تمہاری چوٹ گہری اَور سخت دردناک ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تیری خستگی لاعِلاج اور تیرا زخم سخت درد ناک ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 क्योंकि रब फ़रमाता है, ‘तेरा ज़ख़म लाइलाज है, तेरी चोट भर ही नहीं सकती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کیونکہ رب فرماتا ہے، ’تیرا زخم لاعلاج ہے، تیری چوٹ بھر ہی نہیں سکتی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 30:12
13 حوالہ جات  

میرا درد کیوں ختم نہیں ہوتا اَور میرا زخم تکلیف دہ اَور لاعلاج کیوں ہے؟ کیا آپ میرے لیٔے ایک فریبی موسمی آبشار کی مانند ہیں، یا اُس چشمہ کی مانند ہیں جو گرمیوں میں سُوکھ جاتے ہیں۔


تُم اَپنے زخموں کے لیٔے کیوں روتے ہو، کیونکہ تمہارا درد لاعلاج ہے؟ تمہارے سنگین جُرم اَور تمہارے گُناہوں کی کثرت کے باعث مَیں نے تمہارے ساتھ اَیسا سلُوک کیا۔


”اُن سے یُوں فرما: ” ’میری آنکھیں شب و روز، اَور بلاناغہ آنسُو بہاتی رہیں؛ کیونکہ میری قوم کی کنواری بیٹی، گہری چوٹ اَور ضرب شدید سے شکستہ ہے، اُسے نہایت شدید صدمہ پہُنچا ہے۔


لیکن اُنہُوں نے خُدا کے پیغمبروں کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا، اُن کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کے پیغمبروں کی اَیسی ہنسی اُڑائی کہ یَاہوِہ کا قہر اَپنے لوگوں کے خِلاف اَیسا بھڑکا کہ حالات بے قابُو ہو گئے۔


تَب اُنہُوں نے مُجھ سے فرمایا: ”اَے آدمؔ زاد، یہ ہڈّیاں تمام بنی اِسرائیل ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’ہماری ہڈّیاں سُوکھ گئی ہیں اَور ہماری اُمّید جاتی رہی ہے اَور ہم الگ ہُوئے ہیں۔‘


جِس طرح کنوئیں میں سے پانی نکلتا رہتاہے، اُسی طرح اِس شہر میں بدکاریاں جاری ہیں۔ تشدّد اَور تباہی کی صدائیں اُس میں گونجتی رہتی ہیں؛ مُجھے بیماری اَور زخم ہمیشہ دِکھائی دیتے رہتے ہیں۔


اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، مَیں تُجھ سے کیا کہُوں؟ اَور تُجھے کس سے تشبیہ دُوں؟ اَے صِیّونؔ کی کنواری بیٹی مَیں تُجھے کس کی مانند جان کر تُجھے تسلّی دُوں؟ تیرا زخم سمُندر کی طرح گہرا ہے۔ تُجھے کون شفا دے سَکتا ہے؟


”جَب اِفرائیمؔ نے اَپنی بیماری، اَور بنی یہُوداہؔ نے اَپنے زخم دیکھے، تَب اِفرائیمؔ نے اشُور کا رُخ کیا، اَور عظیم بادشاہ سے مدد کی درخواست کی۔ لیکن وہ تُجھے شفا نہیں دے سَکتا، نہ تیرے زخم ٹھیک کر سَکتا ہے۔


کیونکہ اسیری کا زخم لاعلاج ہے؛ وہ یہُوداہؔ تک آیا۔ وہ میرے لوگوں کے پھاٹک، بَلکہ یروشلیمؔ تک آ پہُنچا۔


کویٔی چیز تمہارے زخموں کو شفا نہیں دے سکتی؛ تیرا زخم لاعلاج ہے۔ جو کویٔی تمہارے بارے میں سُنتا ہے وہ تمہاری بربادی پر خُوش ہوکر تالی بجاتا ہے، کیونکہ کون ہے جِس نے تیرا ظُلم نہیں سہا؟


کیا گِلعادؔ میں کسی قِسم کا مرہم نہیں ملتا؟ کیا وہاں کویٔی طبیب نہیں؟ پھر میری اُمّت کے زخم شفایاب کیوں نہیں ہوتے؟


اَے یَاہوِہ، کیا آپ نے یہُودیؔہ کو بالکُل ردّ کر دیا ہے؟ کیا آپ کو صِیّونؔ سے نفرت ہے؟ آپ نے ہمیں اَیسی اِیذا کیوں پہُنچائی تاکہ ہمیں شفا نصیب ہی نہ ہو سکے؟ ہم سلامتی کی اُمّید لگائے بیٹھے تھے لیکن کچھ فائدہ نہ ہُوا، شفا کی اُمّید رکھتے تھے مگر صِرف دہشت ہی نصیب ہُوئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات