Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 3:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کیونکہ اِسرائیل کی نظر میں یہ شرمناک بدکاری کوئی سنگین مسئلہ نہیں تھا، اِس لیٔے اُس نے پُورے مُلک کو ناپاک کر دیا اَور پتّھروں اَور درختوں کے ساتھ زنا کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور اَیسا ہُؤا کہ اُس نے اپنی بدکاری کی بُرائی سے زمِین کو ناپاک کِیا اور پتّھر اور لکڑی کے ساتھ زِناکاری کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 इसराईल को इस जुर्म की संजीदगी महसूस न हुई बल्कि उसने पत्थर और लकड़ी के बुतों के साथ ज़िना करके मुल्क की बेहुरमती की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اسرائیل کو اِس جرم کی سنجیدگی محسوس نہ ہوئی بلکہ اُس نے پتھر اور لکڑی کے بُتوں کے ساتھ زنا کر کے ملک کی بےحرمتی کی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 3:9
16 حوالہ جات  

وہ درخت کے بُت سے کہتے ہیں، ’آپ میرے باپ ہیں،‘ اَور پتّھر سے کہتے، ’تُم نے مُجھے پیدا کیا ہے۔‘ اُنہُوں نے اَپنی پیٹھ میری طرف پھیر دی ہے، لیکن اَپنے مُنہ نہیں؛ مگر اَپنے مُصیبت کی حالات میں وہ میری دہائی دیتے ہیں، ’اُٹھ کر ہمیں بچائیں!‘


”بنجر ٹیلوں کی طرف نگاہ اُٹھاکر دیکھ، کیا کویٔی اَیسی جگہ دِکھائی پڑتی ہے جہاں تیری عصمت دری نہ ہُوئی ہو؟ راہوں کے کنارے تُو عاشقوں کے اِنتظار میں اَیسی بیٹھی رہتی ہے، جَیسے کویٔی خانہ بدوش‏ بدو بیابان میں بیٹھتی تھی۔ تُونے اَپنی جِسم فروشی اَور بدکاری سے مُلک کو ناپاک کر دیا ہے۔


وادی کے چِکنے پتّھر ہی تیرا بَخرہ ہیں؛ وُہی، ہاں وُہی تیرا حِصّہ ہیں۔ ہاں، اُن کے لیٔے تُم تپاون دیتے ہو اَور اناج کو بطور ہدیہ پیش کرتے ہو۔ کیا میں اِن باتوں سے خُوش ہوؤں؟


وہ سَب نادان اَور احمق ہیں؛ بُتوں سے اُنہیں نکمّی تعلیم ہی حاصل ہوگی۔


مَیں تُمہیں ایک زرخیز زمین میں لے آیا تاکہ تُم اُس کا پھل اَور عُمدہ پیداوار کھاؤ۔ لیکن تُم نے آکر میری زمین کو ناپاک کر دیا اَور میری مِیراث کو مکرُوہ بنا دیا۔


اُس پر افسوس جو لکڑی سے کہتاہے کہ زندہ ہو جا! اَور بے جان پتّھر سے کہ اُٹھ! کیا وہ رہنمائی کر سَکتا ہے؟ وہ تو سونے چاندی سے کڑھا ہُواہے؛ اُس میں کویٔی جان نہیں۔


وہ لکڑی کے بُت سے مشورہ لیتے ہیں اَور عصائے الٰہی سے جَواب پاتے ہیں۔ جِسم فروشی کی رُوح اُنہیں گُمراہ کرتی ہے؛ اَور وہ اَپنے خُدا بےوفائی کرتے ہیں۔


اُنہُوں نے اُسے برہنہ کیا، اُس کے بیٹوں اَور بیٹیوں کو چھین لیا اَور اُسے تلوار سے قتل کر دیا۔ وہ عورتوں میں ایک ضرب المثل بَن گئی اَور اُسے سزا دی گئی۔


تُونے میرے دئیے ہُوئے نفیس زیورات سے، جو میرے سونے اَور چاندی سے بنے تھے، اَپنے لیٔے مردانہ بُت بنائے اَور اُن کے ساتھ بدفعلی کی


لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کویٔی اَپنی بیوی کو جنسی بدفعلی کے باعث نہیں لیکن کسی اَور وجہ سے طلاق دیتاہے، تو وہ اُسے زناکار بنانے کا سبب بنتا ہے، اَورجو کویٔی اُس طلاق شُدہ خاتُون سے شادی کرتا ہے، تو وہ بھی زنا کرتا ہے۔


میں اُنہیں اُن کی بدکاری اَور اُن کے گُناہ کی دوگنی سزا دُوں گا کیونکہ اُنہُوں نے میرے مُلک کو اَپنی حقیر اَور بے جان شَبیہوں سے ناپاک کر دیا اَور میری مِیراث کو اَپنے مکرُوہ بُتوں سے بھر دیا۔“


وہ مِصر میں فاحِشہ بنیں اَور اَپنی جَوانی ہی سے جِسم فروشی کرنے لگیں۔ اُس مُلک میں اُن کی چھاتِیاں مسلی گئیں اَور اُن کے سینے سہلائے گیٔے۔


چنانچہ تُو اَپنی جَوانی کی عیّاشی کے لیٔے بیتاب ہو رہی تھی، جَب مِصر میں تیرا سینہ گلے سے لگایا گیا اَور تیری دوشیزہ چھاتِیاں سہلائی گئیں۔


”اَپنی ماں کی تادیب کرو، اُس کو تنبیہ دو، کیونکہ وہ میری بیوی نہیں ہے، اَور نہ مَیں اُس کا خَاوند ہُوں۔ وہ اَپنے چہرہ پر سے بدکاری کا عکس اَور اَپنی چھاتِیوں کے بیچ سے بےوفائی دُور کرے۔


”لیکن تُم اَے جادُوگرنی کے بیٹو، اَور زانی اَور فاحِشہ کی اَولاد اِدھر آؤ!


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے حُضُور میں فریاد کرتا ہُوں، کیونکہ آگ نے بیابان کی چراگاہوں کو بھسم کر ڈالا ہے اَور شُعلوں نے جنگل کے تمام درختوں کو جَلا ڈالا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات