Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 3:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”کیا تُونے دیکھا، نافرمان اِسرائیل نے کیا کیا ہے؟ وہ ہر اُونچے پہاڑ پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے گئی اَور وہاں زنا کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور یوسیاؔہ بادشاہ کے ایّام میں خُداوند نے مُجھ سے فرمایا کیا تُو نے دیکھا برگشتہ اِسرائیل نے کیا کِیا ہے؟ وہ ہر ایک اُونچے پہاڑ پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے گئی اور وہاں بدکاری کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यूसियाह बादशाह की हुकूमत के दौरान रब मुझसे हमकलाम हुआ, “क्या तूने वह कुछ देखा जो बेवफ़ा इसराईल ने किया है? उसने हर बुलंदी पर और हर घने दरख़्त के साये में ज़िना किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یوسیاہ بادشاہ کی حکومت کے دوران رب مجھ سے ہم کلام ہوا، ”کیا تُو نے وہ کچھ دیکھا جو بےوفا اسرائیل نے کیا ہے؟ اُس نے ہر بلندی پر اور ہر گھنے درخت کے سائے میں زنا کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 3:6
24 حوالہ جات  

”اُس کی بہن اُوہولِبہؔ نے یہ سَب کچھ دیکھا لیکن وہ اَپنی شہوت پرستی اَور زناکاری میں اَپنی بہن سے بھی بدتر نکلی


جَب مَیں اُنہیں اِس مُلک میں لایا جِس کے دینے کی مَیں نے قَسم کھائی تھی اَور جہاں اُنہُوں نے کویٔی اُونچی پہاڑی یا گھنا درخت دیکھا وہیں اُنہُوں نے اَپنی قُربانیاں پیش کیں اَور نذریں چڑھائی تاکہ میرا غضب بھڑک اُٹھے۔ اَور اَپنا خُوشبودار بخُور جَلایا اَور اَپنے تپاون پیش کئے۔


جَب تُونے ہر راستہ کے سِرے پر اَپنا اُونچا گُنبَد بنایا اَور ہر چوراہے پر اَپنے اُونچے مقامات بنائے تَب تیرا رویّہ فاحِشہ کی طرح نہ تھا کیونکہ تُو اُجرت لینے سے نفرت کرتی ہے۔


وہ اَپنے مذبحوں اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کی یاد ہرے درختوں کے نیچے، اَور اُونچی پہاڑیوں پر اِس قدر رکھتے ہیں، جَیسے وہ اَپنے فرزندوں کو یاد رکھتے ہیں۔


پھر بھی اُنہُوں نے نہ تو میرے حُکموں پر عَمل کیا اَور نہ ہی اُن کی طرف غور کیا؛ بَلکہ اَپنی مصلحتوں اَور بُرے دِلوں کی ضِد پر چلے اَور آگے بڑھنے کی بجائے برگشتہ ہو گئے۔


یہُودیؔہ نے دیکھا کہ مَیں نے نافرمان اِسرائیل کو زناکاری کے سبب سے طلاق نامہ دے کر روانہ کر دیا ہے؛ تَو بھی اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ نہ ڈری، بَلکہ اُس نے بھی جا کر زناکاری کی۔


ایک اُونچے اَور بُلند پہاڑ پر تُونے اَپنا بِستر بچھایا ہے؛ وہیں تُو اَپنی قُربانیاں پیش کرنے کو چڑھ گئی۔


کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے لیٔے اُونچے مقامات، ہر بُلند پہاڑی کے اُوپر اَور ہر ایک ہرے بھرے درخت کے نیچے، مُقدّس پتّھروں اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کو تعمیر کیا۔


یُوشیاہؔ آٹھ سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں اِکتیس سال حُکمرانی کی۔


یَاہوِہ کا کلام اُس پر شاہِ یہُودیؔہ یُوشیاہؔ بِن امُونؔ کے دَورِ حُکومت کے تیرہویں سال میں نازل ہُوا،


یَاہوِہ فرماتے ہیں، بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ نے مُجھ سے بڑی بےوفائی کی ہے۔“


وہ اَپنے آباؤاَجداد کے گُناہوں کی طرف لَوٹ چُکے ہیں جنہوں نے میرے کلام کو ماننے سے اِنکار کیا تھا، اَور وہ غَیر معبُودوں کے پیروکار ہوکر اُن کی خدمت میں لگ گیٔے۔ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ دونوں نے اُس عہد کو توڑ دیا جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ باندھا تھا۔


اَے بےوفا بیٹی اِسرائیل، تو کب تک بھٹکتی رہے گی؟ یَاہوِہ زمین پر نئی چیز پیدا کریں گے۔ یعنی سفر میں عورتیں تمام مَردوں کی حِفاظت کریں گی۔“


بڑی کا نام اوہولہؔ تھا اَور اُس کی بہن اُوہولِبہؔ تھی۔ وہ دونوں میری ہو گئیں اَور اُن سے بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہویٔیں۔ اوہولہؔ سامریہؔ ہے اَور اُوہولِبہؔ یروشلیمؔ ہے۔


وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر قُربانیاں گزرانتے ہیں اَور ٹیلوں پر اَور بلُوط، بید اَور بطم کے در درختوں کے خُوشگوار سائے میں بخُور جَلاتے ہیں۔ اِس لیٔے تمہاری بیٹیاں جِسم فروشی پر اَور تمہاری بہوئیں زنا پر اُتر آتی ہیں۔


میرے لوگ مُجھ سے برگشتہ ہونے پر آمادہ ہیں۔ خواہ وہ خُداتعالیٰ کو پُکاریں، تو بھی وہ اُن کو ہرگز اِعزاز نہ بخشیں گے۔


لیکن وہ اَپنے قاضیوں کی بھی نہ مانتے تھے بَلکہ اَور معبُودوں سے ناجائز تعلّقات بڑھا کر اُن کی عبادت کرتے رہے اَور بہت جلد یَاہوِہ کی فرمانبرداری کی اُس راہ سے پھر گیٔے جِس پر اُن کے آباؤاَجداد چلتے آئےتھے۔


وہ تو اَپنے ہی کاموں سے ناپاک ہو گئے؛ اَور اَپنے افعال سے زناکار ٹھہرے۔


”لیکن تُم اَے جادُوگرنی کے بیٹو، اَور زانی اَور فاحِشہ کی اَولاد اِدھر آؤ!


” ’اِس لیٔے اَے فاحِشہ، یَاہوِہ کا کلام سُن!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات