Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 3:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 ہماری جَوانی سے ہی اِن شرمناک معبُودوں نے، ہمارے آباؤاَجداد کی محنت کے پھل کو، اُن کے گلّوں اَور ریوڑوں کو، اَور اُن کے بیٹے اَور بیٹیوں کو نگل لیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 لیکن اِس رُسوائی کے باعِث نے ہماری جوانی کے وقت سے ہمارے باپ دادا کے مال کو اور اُن کی بھیڑوں اور اُن کے بَیلوں اور اُن کے بیٹے اور بیٹِیوں کو نِگل لِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 हमारी जवानी से लेकर आज तक शर्मनाक देवता हमारे बापदादा की मेहनत का फल खाते आए हैं, ख़ाह उनकी भेड़-बकरियाँ और गाय-बैल थे, ख़ाह उनके बेटे-बेटियाँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 ہماری جوانی سے لے کر آج تک شرم ناک دیوتا ہمارے باپ دادا کی محنت کا پھل کھاتے آئے ہیں، خواہ اُن کی بھیڑبکریاں اور گائےبَیل تھے، خواہ اُن کے بیٹے بیٹیاں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 3:24
12 حوالہ جات  

جَب مَیں نے اِسرائیل کو پایا، تو وہ گویا بیابان کے انگوروں کی مانند تھے؛ اَور جَب مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو دیکھا، تو یُوں لگاکہ مَیں اَنجیر کے درخت پر پہلا پھل دیکھ رہا ہُوں۔ لیکن جَب وہ بَعل پعورؔ کے پاس آئے، تَب اَپنے آپ کو اُس شرمناک بُت کے لیٔے مخصُوص کیا اَور جِس چیز کو عزیز رکھتے تھے اُسی کی مانند حقیر بَن گیٔے۔


اُسے اشُور لے جایا جائے گا اَور عظیم بادشاہ کی نذر کیا جائے گا۔ اِفرائیمؔ ندامت اُٹھائے گا؛ اَور اِسرائیل اَپنے غَیر قوموں کی مشورت سے شرمندہ ہوگا۔


وہ نہیں جانتی کہ مَیں نے ہی اُس کے لیٔے اناج، نئی مَے اَور روغن مہیا کیا، اَور اُس پر چاندی اَور سونا نذر کیا، جسے اُنہُوں نے بَعل کے لیٔے اِستعمال کیا۔


جَب مَیں تیری تمام بُرائیوں کا کفّارہ دُوں گا تَب تُو یاد کرےگی اَور پشیمان ہوگی اَور شرم کے مارے پھر کبھی اَپنا مُنہ نہ کھولے گی۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔‘ “


جَب تُو اَپنی بہنوں کو جو تُجھ سے بڑی اَور تُجھ سے چُھوٹی ہیں، قبُول کرےگی تَب تُو اَپنی روِشیں یاد کرکے پشیمان ہوگی۔ میں اُنہیں تُجھ کو بیٹیوں کے طور پر عنایت کروں گا لیکن اُس عہد کے مُطابق نہیں جو مَیں نے تُجھ سے باندھا ہے۔


اَے یہُوداہؔ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے تمہارے ہاں معبُود ہیں اَور جِتنی یروشلیمؔ کی گلیاں ہیں اُتنی ہی تمہارے ہاں اُس مکرُوہ معبُود بَعل کی قُربان گاہیں ہیں؛ جِن پر تُم بخُور جَلاتے ہو۔‘


دُشمن کے گھوڑوں کے خرّاٹوں کی آواز دانؔ سے سُنایٔی دے رہی ہے اَور اُن کے جنگی گھوڑوں کی ہنہناہٹ سے سارا مُلک تھرتھرا رہاہے۔ کیونکہ وہ ہماری زمین اَور اُس میں کی ہر شَے کو، اَور شہر کو اُس کے تمام باشِندوں کے ساتھ نگل جانے کو آ رہے ہیں۔


جَب تُو خُود کو محفوظ سمجھتی تھی تَب مَیں نے تُجھے آگاہ کیا تھا، لیکن تُونے کہا، ’میں نہیں سُنوں گی!‘ تمہاری جَوانی سے ہی تمہارا یہی رویّہ رہا؛ تُم نے ہرگز میری بات نہ مانی۔


”چنانچہ قادرمُطلق بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، تُم اَپنے اُوپر اَیسی بھاری آفت کیوں لانے کو آمادہ ہو جِس سے یہُودیؔہ کے مَرد اَور عورتیں، بچّے اَور شیر خوار فنا ہو جائیں اَور تُم میں سے کویٔی باقی زندہ نہ رہے؟


وہ جلد آئیں، اَور ہمارے لیٔے نوحہ کریں یہاں تک کہ ہماری آنکھوں سے آنسُو بہنے لگیں۔ اَور ہماری پلکوں سے آنسُوؤں کے چشمہ جاری ہو جائیں۔


اِسی طرح جو کھانا مَیں نے تیرے لیٔے مہیا کیا تھا، یعنی مَیدہ، زَیتُون کا تیل اَور شہد جو تُجھے کھانے کے لیٔے دیا تھا۔ وہ تُونے اُنہیں خُوشبودار بخُور کے طور پر پیش کیا۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں کہ یہ ہی تو ہُوا۔


” ’اَور تُونے اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو جنہیں تُونے میرے لیٔے پیدا کیا تھا اُن بُتوں کے کھانے کے لیٔے قُربان کیا۔ کیا تیری زناکاری ہی کافی نہ تھی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات