Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 3:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 لیکن جِس طرح ایک بیوی اَپنے خَاوند سے بےوفائی کرتی ہے، اُسی طرح اَے اِسرائیل تُم نے مُجھ سے بےوفائی کی ہے،“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 لیکن خُداوند فرماتا ہے اَے اِسرائیل کے گھرانے! جِس طرح بِیوی بے وفائی سے اپنے شَوہر کو چھوڑ دیتی ہے اُسی طرح تُو نے مُجھ سے بے وفائی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 लेकिन ऐ इसराईली क़ौम, तू मुझसे बेवफ़ा रही है, बिलकुल उस औरत की तरह जो अपने शौहर से बेवफ़ा हो गई है।” यह रब का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 لیکن اے اسرائیلی قوم، تُو مجھ سے بےوفا رہی ہے، بالکل اُس عورت کی طرح جو اپنے شوہر سے بےوفا ہو گئی ہے۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 3:20
11 حوالہ جات  

تُونے اُنہیں نہ تو سُنا نہ سمجھا تھا؛ قدیم ہی سے تیرے کان کھُلے نہ تھے۔ مَیں بخُوبی جانتا تھا کہ تُو کس قدر بےوفا ہے؛ تُو پیدائش ہی سے باغی کہلایا۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ نے مُجھ سے بڑی بےوفائی کی ہے۔“


یہُوداہؔ نے بےوفائی کی، بنی اِسرائیل اَور یروشلیمؔ میں نفرت اَنگیز کام ہُواہے، یہُوداہؔ نے غَیر معبُودوں کی پرستش کرنے والی عورتوں سے شادی کی ہے اَور اَیسا کرکے اُس نے یَاہوِہ کے اُس مُقدّس مقام کو ناپاک کیا ہے جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں۔


اُنہُوں نے آدمؔ کی مانند عہد توڑ دیا۔ اُنہُوں نے وہاں مُجھ سے بےوفائی کی۔


اُنہُوں نے یَاہوِہ سے بےوفائی کی ہے؛ کیونکہ وہ ناجائز اَولاد پیدا کرتے ہیں۔ اَب اُن کے نئے چاند کے تہوار اُنہیں اَور اُن کے کھیتوں کو کھا جایٔیں گے۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”جا اَور اَپنی بیوی سے پھر مَحَبّت جتا حالانکہ وہ کسی اَور کی محبُوبہ ہے اَور زانیہ ہے۔ اُس سے مَحَبّت کر جِس طرح یَاہوِہ اِسرائیلیوں سے مَحَبّت کرتے ہیں حالانکہ وہ دُوسرے معبُودوں کی طرف مُڑتے ہیں اَور مُقدّس کشمش کی ٹکیوں کو پسند کرتے ہیں۔“


زمین کی اِنتہا سے ہم یہ نغمہ سُنتے ہیں: ”صادق کے لیٔے جلال و عظمت۔“ لیکن مَیں نے کہا، ”ہائے میں برباد ہُوا، میں برباد ہُوا! مُجھ پر افسوس! دغابازوں نے دغا کی! ہاں، دغابازوں نے بڑی دغا کی!“


اَے یَاہوِہ، جَب بھی مَیں آپ کے حُضُور کویٔی مُقدّمہ لاتا ہُوں تو، ہمیشہ آپ کو صادق پاتا ہُوں۔ پھر بھی مَیں آپ کے اِنصاف کی بابت آپ سے بحث کرنا چاہتا ہُوں، بدکار اَپنی روِش میں کیوں ترقّی پاتاہے؟ اَور کیا وجہ ہے کہ تمام بےایمان لوگ عیش و آرام سے رہتے ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات