17 اُس وقت یروشلیمؔ یَاہوِہ کا تخت کہلائے گا اَور تمام قومیں یروشلیمؔ میں جمع ہُوں گی اَور یَاہوِہ کے نام کی تمجید کریں گی۔ تَب وہ پھر اَپنے ناپاک دِلوں کی ضِد پر نہ چلیں گے۔
17 اُس وقت یروشلیِم خُداوند کا تخت کہلائے گا اور اُس میں یعنی یروشلیِم میں سب قَومیں خُداوند کے نام سے جمع ہوں گی اور وہ پِھر اپنے بُرے دِل کی سختی کی پَیروی نہ کریں گے۔
17 क्योंकि उस वक़्त यरूशलम ‘रब का तख़्त’ कहलाएगा, और उसमें तमाम अक़वाम रब के नाम की ताज़ीम में जमा हो जाएँगी। तब वह अपने शरीर और ज़िद्दी दिलों के मुताबिक़ ज़िंदगी नहीं गुज़ारेंगी।
17 کیونکہ اُس وقت یروشلم ’رب کا تخت‘ کہلائے گا، اور اُس میں تمام اقوام رب کے نام کی تعظیم میں جمع ہو جائیں گی۔ تب وہ اپنے شریر اور ضدی دلوں کے مطابق زندگی نہیں گزاریں گی۔
اُنہُوں نے کہا: ”اَے آدمؔ زاد، یہ میرے تخت کی جگہ اَور میرے پاؤں رکھنے کی چوکی ہے۔ یہ وُہی جگہ ہے جہاں میں اَبد تک اِسرائیلیوں کے ساتھ رہُوں گا۔ بنی اِسرائیل اَور اُن کے بادشاہ پھر کبھی اَپنی جِسم فروشی اَور اَپنے بادشاہوں کے اُن بے جان بُتوں سے جو اُن کے اُونچے مقامات پر ہیں میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کریں گے۔
”اُس دِن بہت سِی قومیں یَاہوِہ کے ساتھ مِل جایٔیں گی اَور وہ میری اُمّت بَن جایٔیں گی۔ اَور مَیں تمہارے درمیان سکونت کروں گا، اُس دِن تُم جان لوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔
لیکن اُنہُوں نے نہ تو میرے حُکموں پر عَمل کیا اَور نہ ہی اُن پر غور کرنا مُناسب سمجھا؛ بَلکہ وہ اَپنے بُرے دِل کی ضِد پر اُڑے رہے اَور مَن مانی کی اِس لیٔے مَیں نے اِس عہدنامہ کی تمام لعنتیں اُن پر نازل کر دیں جِس پر عَمل کرنے کا مَیں نے اُنہیں حُکم دیا تھا لیکن اُنہُوں نے اُس پر عَمل نہیں کیا۔‘ “
جِس طرح بنی اِسرائیل اَپنی اناج کی نذر کی قُربانی کے عطیات پاک برتنوں میں رکھ کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لے آتے ہیں وَیسے ہی وہ تمہارے سَب بھائیوں کو تمام قوموں میں سے گھوڑوں، رتھوں، پالکیوں، خچّروں اَور اُونٹوں پر بِٹھا کر یروشلیمؔ میں میرے مُقدّس پہاڑ پر یَاہوِہ کے لیٔے ہدیہ کے طور پر لے آئیں گے۔
اَور پردیسی لوگ جو اَپنے آپ کو یَاہوِہ سے وابستہ کرتے ہیں تاکہ اُن کی خدمت کریں، اَور اُن کے نام کو عزیز رکھیں اَور اُن کی عبادت کریں، وہ سَب جو سَبت کو مانتے ہیں اَور اُسے ناپاک نہیں کرتے اَور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں
اگرچہ اُنہُوں نے خُدا کے بارے میں جان لیا تھا لیکن اُنہُوں نے اُس کی تمجید اَور شُکر گُزاری نہ کی جِس کے وہ لائق تھا۔ بَلکہ اُن کے خیالات فُضول ثابت ہویٔے اَور اُن کے ناسمجھ دِلوں پر اَندھیرا چھا گیا۔
قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”جَب مَیں اُنہیں اسیری سے واپس لاؤں گا، تَب یہُوداہؔ اَور اُن کے شہروں کے باشِندوں کے لبوں پر پھر سے یہ برکت کے کلمے نکلیں گے: ’اَے صداقت کے مَسکن اَور اَے مُقدّس پہاڑ! یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں۔‘
لیکن وہ جَواب دیں گے، ’یہ تو فُضول ہے، کیونکہ ہم تو اَپنے اَپنے منصُوبوں پر چلتے رہیں گے۔ اَور ہم میں سے ہر ایک اَپنے بُرے دِل کی ضِد پر چلتا رہے گا۔‘ “
پھر بھی اُنہُوں نے نہ تو میرے حُکموں پر عَمل کیا اَور نہ ہی اُن کی طرف غور کیا؛ بَلکہ اَپنی مصلحتوں اَور بُرے دِلوں کی ضِد پر چلے اَور آگے بڑھنے کی بجائے برگشتہ ہو گئے۔
تَب مغرب کی طرف کے لوگ یَاہوِہ کے نام کا اَور مشرق کی طرف کے لوگ اُس کے جلال کا خوف مانیں گے۔ کیونکہ وہ ایک خوفناک سیلاب کی مانند آئے گا جو یَاہوِہ کے دَم سے رواں ہوگا۔
لیکن جَب وہ قاضی مَرجاتا تو لوگ پھر سے غَیر معبُودوں کی پیروی کرکے اُن کی خدمت اَور عبادت میں مصروف ہوکر اَیسی راہوں پر لَوٹ جاتے جو اُن کے آباؤاَجداد کی راہوں سے بھی بدتر تھیں۔ وہ اَپنی بُری روِشوں اَور سرکش راہوں کو چھوڑنے پر آمادہ نہ ہُوئے۔
غیب کی باتیں تو یَاہوِہ ہمارے خُدا کے لیٔے ہی ہیں لیکن جو باتیں ظاہر کی گئی ہیں وہ ہمیشہ کے لیٔے ہمارے اَور ہماری اَولاد کے لیٔے ہیں تاکہ ہم اُس آئین کی سَب باتوں پر عَمل کریں۔
یہ جھالریں اَیسی ہُوں کہ جَب اُن پر تمہاری نگاہ پڑے تو یَاہوِہ کے سَب اَحکام تُمہیں یاد آئیں تاکہ تُم اُن پر عَمل کرو اَور اَپنے دِل اَور آنکھوں کی خواہشوں کی پیروی میں کویٔی فاحِشہ حرکت نہ کر بیٹھو۔
جَب اُن کی فرحت بخش خُوشبو یَاہوِہ تک پہُنچی تو یَاہوِہ نے دِل ہی دِل میں کہا، ”مَیں اِنسان کے سبب سے پھر کبھی زمین پر لعنت نہ بھیجوں گا۔ حالانکہ اُس کے دِل کا ہر خیال بچپن ہی سے بدی کی طرف مائل ہوتاہے، اَور آئندہ کبھی تمام جانداروں کو ہلاک نہ کروں گا جَیسا مَیں نے کیا۔
”اَور مَیں اُن کے اعمال اَور خیالات کی وجہ سے جلد آنے کو ہُوں اَور آکر تمام قوموں اَور الگ الگ زبانیں بولنے والوں کو جمع کروں گا اَور وہ آئیں گے اَور میرا جلال دیکھیں گے۔
”مَیں نے خیال کیا تھا، ” ’مَیں کیسے تُمہیں دِل و جان سے فرزندوں میں شُمار کروں، اَور تُمہیں اِس خُوشنما مُلک کو عطا کروں، جو سَب قوموں کے ممالک کی مِیراث ہے۔‘ مَیں نے سوچا کہ تُم مُجھے ’باپ‘ کہہ کر پُکارو گے، اَور پھر مُجھ سے برگشتہ نہ ہوگے۔
اَور اگر وہ میری قوم کے ضوابط ٹھیک سے سیکھ لیں اَور میرے نام کی یُوں قَسم کھایٔیں، ’یَاہوِہ کی جان کی قَسم،‘ جَیسا کہ اُنہُوں نے میری قوم کو بَعل کے نام کی قَسم کھانا سِکھایا تھا، تو وہ میری قوم میں قائِم کئے جایٔیں گے۔
اَے یَاہوِہ، آپ میری قُوّت اَور میرا قلعہ ہیں، اَور مُصیبت میں میری پناہ گاہ، زمین کے اِنتہا سے مُختلف قومیں، آپ کے پاس آئیں گی اَور کہیں گی، ”حقیقت میں ہمارے آباؤاَجداد جھُوٹے، نکمّے، اَور نکمّے معبُودوں کی پیروی اَور پرستش کرتے تھے۔
تَب یہ شہر دُنیا کی اُن تمام قوموں کے سامنے خُوشی بخش نام اَور میری سِتائش و جلال کا باعث ہوگا؛ کیونکہ وہ اُن تمام نیکیوں کا بَیان سُنیں گی جو میں اُن کے ساتھ کرنے والا ہوں، وہ اُن تمام نیکیوں اَور سلامتی کا بَیان سُن کر ڈریں گے اَور کانپ اُٹھیں گے؛ وہ زمین کی اُن تمام قوموں کی نظر میں میرے واسطے شادمانی، سِتائش اَور جلال کا باعث ہوں گے۔‘