Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 29:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 ”تمام جَلاوطن لوگوں کو یہ پیغام بھیج، ’نحلامی شمعیاہؔ کے متعلّق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، چونکہ شمعیاہؔ نے تُم سے نبُوّت کی حالانکہ مَیں نے اُسے نہیں بھیجا اَور اُس نے تُمہیں جھُوٹ پر یقین کرنے کو اُکسایا ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 اَسِیری کے سب لوگوں کو کہلا بھیج کہ خُداوند نخلامی سمعیاؔہ کی بابت یُوں فرماتا ہے اِس لِئے کہ سمعیاؔہ نے تُم سے نبُوّت کی حالانکہ مَیں نے اُسے نہیں بھیجا اور اُس نے تُم کو جُھوٹی اُمّید دِلائی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 “तमाम जिलावतनों को ख़त भेजकर लिख दे, ‘रब समायाह नख़लामी के बारे में फ़रमाता है कि गो मैंने समायाह को नहीं भेजा तो भी उसने तुम्हें पेशगोइयाँ सुनाकर झूट पर भरोसा रखने पर आमादा किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 ”تمام جلاوطنوں کو خط بھیج کر لکھ دے، ’رب سمعیاہ نخلامی کے بارے میں فرماتا ہے کہ گو مَیں نے سمعیاہ کو نہیں بھیجا توبھی اُس نے تمہیں پیش گوئیاں سنا کر جھوٹ پر بھروسا رکھنے پر آمادہ کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 29:31
11 حوالہ جات  

کیونکہ وہ میرے نام سے تمہارے درمیان باطِل نبُوّت کرتے ہیں۔ مَیں نے اُنہیں نہیں بھیجا ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


جِس طرح بنی اِسرائیلؔ میں جھُوٹے نبی مَوجُود تھے اُسی طرح تمہارے درمیان بھی جھُوٹے اُستاد ہوں گے۔ جو پوشیدہ طور پر ہلاک کرنے والی بِدعتیں شروع کریں گے اَور اُس آقا المسیح کا بھی اِنکار کریں گے جِس نے اُنہیں قیمت اَدا کرکے چھُڑایا ہے۔ اَیسی باتوں سے یہ لوگ جلد ہی اَپنے اُوپر ہلاکت لائیں گے۔


مَیں نے اِن نبیوں کو نہیں بھیجا، پھر بھی وہ اَپنا پیغام لے کر دَوڑتے پھرے؛ مَیں نے تو اُن سے کلام بھی نہیں کیا، پھر بھی وہ نبُوّت کرنے لگتے ہیں۔


تَب اُس بُوڑھے نبی نے جَواب دیا، ”میں بھی تمہاری طرح نبی ہُوں اَور یَاہوِہ کے حُکم سے ایک فرشتہ نے مُجھ سے کہا ہے: ’اُس مَرد خُدا کو واپس اَپنے ساتھ اَپنے گھر لے آؤ تاکہ وہ روٹی کھائے اَور پانی پیئے۔‘ “ مگر وہ بُوڑھا نبی اُس مَرد خُدا سے جھُوٹ بول رہاتھا۔


اِس لیٔے اَے تمام جَلاوطنوں، جنہیں مَیں نے یروشلیمؔ سے بابیل روانہ کیا ہے، تُم یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


تَب یَاہوِہ کا کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات