Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 29:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 لیکن یَاہوِہ اُس بادشاہ کی بابت یُوں فرماتے ہیں، جو داویؔد کے تخت پر تخت نشین ہے اَور اُن سَب لوگوں کے متعلّق جو اِس شہر میں رہتے ہیں یعنی تمہارے ہم وطن بھائیوں کے بارے میں جو تمہارے ساتھ جَلاوطن نہ ہُوئے تھے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اِس لِئے خُداوند اُس بادشاہ کی بابت جو داؤُد کے تخت پر بَیٹھا ہے اور اُن سب لوگوں کی بابت جو اِس شہر میں بستے ہیں یعنی تُمہارے بھائِیوں کی بابت جو تُمہارے ساتھ اسِیر ہو کر نہیں گئے یُوں فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16-17 लेकिन रब का जवाब सुनो! दाऊद के तख़्त पर बैठनेवाले बादशाह और यरूशलम में बचे हुए तमाम बाशिंदों के बारे में रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, ‘तुम्हारे जितने भाई जिलावतनी से बच गए हैं उनके ख़िलाफ़ मैं तलवार, काल और मोहलक बीमारियाँ भेज दूँगा। मैं उन्हें गले हुए अंजीरों की मानिंद बना दूँगा, जो ख़राब होने की वजह से खाए नहीं जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16-17 لیکن رب کا جواب سنو! داؤد کے تخت پر بیٹھنے والے بادشاہ اور یروشلم میں بچے ہوئے تمام باشندوں کے بارے میں رب الافواج فرماتا ہے، ’تمہارے جتنے بھائی جلاوطنی سے بچ گئے ہیں اُن کے خلاف مَیں تلوار، کال اور مہلک بیماریاں بھیج دوں گا۔ مَیں اُنہیں گلے ہوئے انجیروں کی مانند بنا دوں گا، جو خراب ہونے کی وجہ سے کھائے نہیں جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 29:16
11 حوالہ جات  

اِس لیٔے مَیں اَپنا قہر اُن پر نازل کروں گا اَور اَپنے غضب کی آگ میں اُن کو بھسم کر دُوں گا اَور اُن کے تمام اعمال خُود اُن ہی کے سَروں پر لے آؤں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


یرمیاہؔ نبی نے یہ خط العاسہؔ بِن شافانؔ اَور گمریاہؔ بِن خِلقیاہؔ کے سُپرد کیا جنہیں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ نے بابیل کے شاہ نبوکدنضرؔ کے پاس اِن لفظوں میں بھیجا تھا،


ایک ٹوکری میں نہایت عُمدہ اَور جلد پک جانے والے اَنجیر تھے اَور دُوسری میں خَراب اَنجیر تھے، اِس قدر خَراب تھے کہ کھانے کے لائق نہ تھے۔


جَب صِدقیاہؔ بادشاہ بنا، تَب وہ اکّیس سال کا تھا اَور اُس نے گیارہ سال تک یروشلیمؔ پر حُکمرانی کی۔


” ’جِس طرح خَراب اَنجیر خَراب ہونے کے سبب سے کھائے نہیں جاتے ہیں،‘ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’اُسی طرح سے میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ، اُس کے حاکموں اَور یروشلیمؔ کے بچے ہُوئے لوگوں کو ترک کر دُوں گا چاہے وہ اِس مُلک میں رہتے ہُوں یا مِصر میں رہتے ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات