Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 29:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یہ اُس خط کا مضمون ہے جسے یرمیاہؔ نبی نے اُن جَلاوطن لوگوں میں سے بچے ہُوئے اُن بُزرگوں، کاہِنوں، نبیوں اَور تمام لوگوں کو بھیجا تھا جنہیں نبوکدنضرؔ یروشلیمؔ سے جَلاوطن کرکے بابیل لے گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اب یہ اُس خط کی باتیں ہیں جو یَرمِیاؔہ نبی نے یروشلیِم سے باقی بزُرگوں کو جو اسِیر ہو گئے تھے اور کاہِنوں اور نبِیوں اور اُن سب لوگوں کو جِن کو نبُوکدؔنضر یروشلیِم سے اسِیر کر کے بابل لے گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 एक दिन यरमियाह नबी ने यरूशलम से एक ख़त मुल्के-बाबल भेजा। यह ख़त उन बचे हुए बुज़ुर्गों, इमामों, नबियों और बाक़ी इसराईलियों के नाम लिखा था जिन्हें नबूकदनज़्ज़र बादशाह जिलावतन करके बाबल ले गया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ایک دن یرمیاہ نبی نے یروشلم سے ایک خط ملکِ بابل بھیجا۔ یہ خط اُن بچے ہوئے بزرگوں، اماموں، نبیوں اور باقی اسرائیلیوں کے نام لکھا تھا جنہیں نبوکدنضر بادشاہ جلاوطن کر کے بابل لے گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 29:1
16 حوالہ جات  

مردکیؔ نے اِن واقعات کو قلم بند کیا اَور شاہِ احسویروسؔ کی ساری مملکت میں دُور اَور نزدیک کے تمام یہُودیوں کو خُطوط روانہ کئے


اَے بھائیوں اَور بہنوں! میں اِلتجا کرتا ہُوں کہ میری نصیحت کی باتوں کو صبر کے ساتھ سُن لو جنہیں مَیں نے تُمہیں مُختصر طور پر صِرف چند الفاظ میں تحریر کیا ہے۔


اُن کے ہاتھ یہ خط روانہ کیا جو یہ ہے: رسولوں اَور بُزرگ بھائیوں کی طرف سے، انطاکِیہؔ، سِیریؔا اَور کِلکِیؔہ کے غَیریہُودی مسیحی بھائیوں کو سلام پہُنچے۔


اگرچہ مَیں نے اَپنے پہلے خط سے تمہارا دِل دِکھایا، پھر بھی میں اُس کے لکھنے پر پشیمان نہیں ہُوں۔ ہاں، پہلے پشیمان تھا کہ مَیں نے تُمہیں اَیسا خط کیوں لِکھّا جِس نے تُمہیں رنجیدہ کیا، خواہ تھوڑی دیر کے لیٔے ہی سہی۔


میں شاہِ یہُودیؔہ یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کو اَور یہُودیؔہ کے دُوسرے تمام جَلاوطن لوگوں کو جو بابیل چلے گیٔے تھے،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’اِس جگہ واپس لاؤں گا کیونکہ مَیں شاہِ بابیل کا جُوا توڑ ڈالوں گا۔‘ “


دیکھو! میں اَپنے ہاتھ سے کیسے بڑے بڑے حُروف میں تُمہیں لِکھ رہا ہُوں۔


تَب شاہِ یہُودیؔہ یہُویاکینؔ نے اَپنی ماں، اَپنے مُلازمین، اُمرا اَور اہلکاروں کے ساتھ خُود کو بھی اُس کے تابع کر دیا۔ اَور شاہِ بابیل نے اَپنی سلطنت کے آٹھویں سال میں یہُویاکینؔ کو گِرفتار کر لیا۔


اَور موسمِ بہار میں اُسے نبوکدنضرؔ بادشاہ کے حُکم سے بابیل لایا گیا اَور اُس کے ساتھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے قیمتی ظروف بھی بابیل لایٔے گیٔے۔ اَور اُس نے یہُویاکینؔ کے چچا صِدقیاہؔ کو مُلکِ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ پر بطور بادشاہ مُقرّر کیا۔


چنانچہ اُسی سال کے ساتویں مہینے میں حننیاہؔ نبی مَر گیا۔


ہاں، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”وہ نبی اَور غیب بین جو تمہارے درمیان ہیں تُمہیں گُمراہ نہ کریں۔ اَور اَپنے اُن خواب بینوں کی نہ سُنو، جنہیں وہ تمہارے ہی کہنے سے دیکھتے ہیں۔


اِس لیٔے اَے تمام جَلاوطنوں، جنہیں مَیں نے یروشلیمؔ سے بابیل روانہ کیا ہے، تُم یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


یرمیاہؔ نے سِرایاہؔ سے فرمایا، ”جَب تُم بابیل پہُنچو تو اِن سَب باتوں کو بُلند آواز سے پڑھنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات