Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 28:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اِس لیٔے یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’میں تُمہیں رُوئے زمین پر سے مٹا دُوں گا۔ تُو اِسی سال مَر جائے گا کیونکہ تُونے یَاہوِہ کے خِلاف فتنہ اَنگیز باتیں کہی ہیں۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں تُجھے رُویِ زمِین پر سے خارِج کرُوں گا۔ تُو اِسی سال مَر جائے گا کیونکہ تُو نے خُداوند کے خِلاف فِتنہ انگیز باتیں کہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 इसलिए रब फ़रमाता है, ‘मैं तुझे रूए-ज़मीन पर से मिटाने को हूँ। इसी साल तू मर जाएगा, इसलिए कि तूने रब से सरकश होने का मशवरा दिया है’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اِس لئے رب فرماتا ہے، ’مَیں تجھے رُوئے زمین پر سے مٹانے کو ہوں۔ اِسی سال تُو مر جائے گا، اِس لئے کہ تُو نے رب سے سرکش ہونے کا مشورہ دیا ہے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 28:16
16 حوالہ جات  

اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، میں یقیناً نحلامی شمعیاہؔ اَور اُس کی نَسل کو سزا دُوں گا۔ اِس قوم میں اُس کا کویٔی بشر نہ بچے گا نہ وہ اُن بھلے کاموں دیکھ پایٔےگا جو میں اَپنی قوم کے لیٔے کروں گا کیونکہ اُس نے میرے خِلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے۔‘ “


مَیں سات دِن کے بعد زمین پر چالیس دِن اَور چالیس رات پانی برساؤں گا، اَور ہر اُس جاندار شَے کو جسے مَیں نے بنایا ہے، مٹا دُوں گا۔“


اَور اَے پشحُور، تُم اَور تمہارے گھرانے کے سبھی لوگ اسیر ہوکر بابیل کو جائیں گے اَور وہاں تُم اَور تمہارے تمام رفیق جِن کے لیٔے تُم نے باطِل نبُوّت کی ہے مَر جائیں گے اَور دفنائے جائیں گے۔‘ “


اَور یرُبعامؔ کے گھرانے کا یہی سَب سے بڑا گُناہ تھا جو اُس کے زوال اَور اُس کے رُوئے زمین پر سے نِیست و نابود ہو جانے کا باعث ہُوا۔


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تمہارے درمیان ہیں غیرت مند خُدا ہیں۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ اُن کا غضب تمہارے خِلاف بھڑک اُٹھے اَور وہ تُمہیں رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالیں۔


مِصریوں کو یہ کہنے کا موقع کیوں ملے، ’عِبرانیوں کا خُدا اُنہیں بُرے اِرادہ سے نکال لے گیا تاکہ اُنہیں پہاڑوں میں مار ڈالے، رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالے؟‘ لہٰذا اَپنے شدید قہر سے باز رہو اَور اَپنے لوگوں پر آفت نازل نہ کرو۔


یقیناً یَاہوِہ قادر کی آنکھیں اُن گُنہگار مُلکوں پر لگی ہُوئیں ہیں۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں اُنہیں رُوئے زمین سے نِیست و نابود کر دُوں گا۔ مگر بنی یعقوب کو پُوری طرح نِیست و نابود نہیں کروں گا۔


اَور دو سال کے اَندر میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے وہ تمام ظروف جنہیں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ یہاں سے نکال کر بابیل لے گیا ہے اِس مقام میں واپس لاؤں گا۔


” ’ساتویں دِن سات بچھڑے، دو مینڈھے اَور چودہ یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں چڑھانا۔


یہ لوگ جو اُس مُلک کے بارے میں غلط اِطّلاع دینے کے ذمّہ دار تھے یَاہوِہ کے حُضُور وَبا سے مَر گیٔے۔


چنانچہ اُسی سال کے ساتویں مہینے میں حننیاہؔ نبی مَر گیا۔


”اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ” ’تمہاری بیوی شہر میں فاحِشہ بَن جائے گی، اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں تلوار سے قتل کئے جایٔیں گے۔ تمہاری زمین ناپ کر تقسیم کی جائے گی، اَور تُم خُود ایک بُت پرست مُلک میں مروگے۔ اَور یقیناً بنی اِسرائیل اَپنے وطن سے دُور، جَلاوطنی میں چلا جائے گا۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات