Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 28:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ”جاؤ اَور حننیاہؔ سے مُخاطِب ہو کہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’تُم نے لکڑی کا جُوا تو توڑ دیا ہے لیکن اَیسا کرکے تُم نے اُس کے بدلے لوہے کا جُوا بنا دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 کہ جا اور حننیاؔہ سے کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو نے لکڑی کے جُوؤں کو تو توڑا پر اُن کے عِوض میں لوہے کے جُوئے بنا دِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 “जा, हननियाह को बता, ‘रब फ़रमाता है कि तूने लकड़ी का जुआ तो तोड़ दिया है, लेकिन उस की जगह तूने अपनी गरदन पर लोहे का जुआ रख लिया है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 ”جا، حننیاہ کو بتا، ’رب فرماتا ہے کہ تُو نے لکڑی کا جوا تو توڑ دیا ہے، لیکن اُس کی جگہ تُو نے اپنی گردن پر لوہے کا جوا رکھ لیا ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 28:13
10 حوالہ جات  

تیرے نبیوں کی ہر رُویا جھُوٹی اَور مہمل تھی؛ اُنہُوں نے تیرا گُناہ آشکار نہ کیا تاکہ تُجھے اسیری سے بچاتے۔ جو پیشن گوئیاں اُنہُوں نے تُجھ تک پہُنچائیں وہ جھُوٹے اَور گُمراہ کرنے والے تھے۔


’کیونکہ مَیں نے اُنہیں نہیں بھیجا،‘ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’لیکن وہ میرے نام سے باطِل نبُوّت کر رہے ہیں تاکہ میں تُمہیں جَلاوطن کر دُوں اَور تُم اُن جھوٹے نبیوں کے ساتھ نِیست و نابود ہو جاؤ۔‘ “


اَور اُن کے بادشاہوں کو زنجیروں سے جکڑیں، اَور اُن کے اُمرا کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں،


اِس لیٔے تُم بھُوکے اَور پیاسے اَور عُریانی اَور غربت کی حالت میں، اَپنے دُشمنوں کی خدمت کروگے جنہیں یَاہوِہ تمہارے خِلاف بھیجیں گے اَور وہ تمہاری گردن پر لوہے کا جُوا رکھّے رہیں گے، جَب تک تُمہیں نِیست و نابود نہ کر دیں۔


کیونکہ وہ پیتل کے پھاٹک توڑ دیتے اَور لوہے کی سلاخوں کو کاٹ ڈالتے ہیں۔


مَیں تیرے آگے آگے چلُوں گا اَور کوؤں کو ہموار کروں گا؛ میں کانسے کے دروازے توڑ ڈالوں گا اَور لوہے کی سلاخیں کاٹ دُوں گا۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”ایک جُوا بنا کر چمڑے کے پٹّوں سے باندھ کر اُسے اَپنی گردن پر رکھ۔


”میرے گُناہ جُوئے میں باندھے گیٔے؛ جسے اُنہُوں نے اَپنے ہاتھ سے کسا ہے۔ وہ میری گردن پر آ پڑے ہیں خُداوؔند نے مُجھے ناتواں کر دیا ہے۔ اُنہُوں نے مُجھے اَیسے لوگوں کے حوالہ کیا ہے جِن کا میں مُقابلہ نہیں کر سَکتا۔“


جَب مَیں مِصر کا جُوا توڑوں گا تَب وہ تحفنحِیسؔ کے لیٔے نہایت تاریک دِن ہوگا؛ اَور وہاں اُس کی قُوّت جِس پر اُسے فخر ہے ختم ہو جائے گی۔ اُس پر گھٹا چھا جائے گی، اَور اُس کے دیہات اسیر ہو جایٔیں گے۔


اگر میرے باپ نے تُم پر ایک بھاری جُوا رکھا تھا، تو مَیں اُسے اَور بھی زِیادہ بھاری کر دُوں گا۔ میرے باپ نے تو تُمہیں قابُو میں لانے کے لیٔے کوڑوں سے سزا دی تھی لیکن مَیں تُمہیں بِچھُّوؤں کے ذریعہ سزا دُوں گا۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات