Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 28:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور حننیاہؔ نے سَب لوگوں کے سامنے فرمایا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’اِسی طرح میں دو سال کے اَندر شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کا جُوا تمام قوموں کی گردن پر سے اُتار کر توڑ ڈالوں گا۔‘ “ تَب یرمیاہؔ نبی نے اَپنی راہ لی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور حننیاؔہ نے سب لوگوں کے سامنے اِس طرح کلام کِیا کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں اِسی طرح شاہِ بابل نبُوکدؔنضر کا جُؤا سب قَوموں کی گردن پر سے دو ہی برس کے اندر توڑ ڈالُوں گا۔ تب یَرمِیاؔہ نبی نے اپنی راہ لی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 तमाम लोगों के सामने उसने कहा, “रब फ़रमाता है कि दो साल के अंदर अंदर मैं इसी तरह शाहे-बाबल नबूकदनज़्ज़र का जुआ तमाम क़ौमों की गरदन पर से उतारकर तोड़ डालूँगा।” तब यरमियाह वहाँ से चला गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 تمام لوگوں کے سامنے اُس نے کہا، ”رب فرماتا ہے کہ دو سال کے اندر اندر مَیں اِسی طرح شاہِ بابل نبوکدنضر کا جوا تمام قوموں کی گردن پر سے اُتار کر توڑ ڈالوں گا۔“ تب یرمیاہ وہاں سے چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 28:11
13 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہ نبی میرا نام لے کر باطِل نبُوّتیں کرتے ہیں، نہ تو مَیں نے اُنہیں بھیجا، اَور نہ ہی مَیں نے اُنہیں حُکم دیا اَور نہ ہی اُن سے کلام کیا۔ وہ تُم لوگوں سے جھُوٹی رُویا کا دعویٰ کرتے، اَپنے ہی دِل کی مکّاری سے نبُوّت کرتے، غیب دانی، بُت پرستی کی صورت میں تُم پر ظاہر کرتے ہیں۔


احمق سے دُور رہنا، کیونکہ تُم اُس کے لبوں پر علم کی باتیں نہیں پاؤگے۔


کیونکہ وہ میرے نام سے تمہارے درمیان باطِل نبُوّت کرتے ہیں۔ مَیں نے اُنہیں نہیں بھیجا ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


وہ میری توہین کرنے والوں سے کہتے رہتے ہیں، ’یَاہوِہ فرماتے ہیں: تمہاری سلامتی ہوگی۔‘ اَورجو اَپنے دِلوں کی ضِد پر چلتے ہیں اُن سے کہتے ہیں تُمہیں کویٔی ضرر نہ پہُنچے گا۔


اَور صِدقیاہؔ بِن کنعانہؔ نے اَپنے لئے لوہے کے سینگ بنوا کر اعلان کیا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’تُم اِن سینگوں سے ارامیوں کو اِس طرح ماروگے کہ وہ نِیست و نابود ہو جایٔیں گے۔‘ “


چنانچہ شاہِ اِسرائیل نے نبیوں کو جمع کیا جو تقریباً چار سَو آدمی تھے اَور اُن سے پُوچھا، ”کیا میں راموتؔ گِلعادؔ سے جنگ کرنے جاؤں یا نہ جاؤں؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”جاؤ، کیونکہ یَاہوِہ اُسے بادشاہ کے قبضے میں کر دیں گے۔“


تَب اُس بُوڑھے نبی نے جَواب دیا، ”میں بھی تمہاری طرح نبی ہُوں اَور یَاہوِہ کے حُکم سے ایک فرشتہ نے مُجھ سے کہا ہے: ’اُس مَرد خُدا کو واپس اَپنے ساتھ اَپنے گھر لے آؤ تاکہ وہ روٹی کھائے اَور پانی پیئے۔‘ “ مگر وہ بُوڑھا نبی اُس مَرد خُدا سے جھُوٹ بول رہاتھا۔


جَب تُم نے یہ کہا، ”یَاہوِہ فرماتے ہیں،“ تَب تُم نے باطِل رُویتیں نہیں دیکھی اَور جھُوٹی پیشن گوئی نہیں کی؟ حالانکہ مَیں نے کلام نہیں کیا۔


تَب یرمیاہؔ نبی نے حننیاہؔ سے مُخاطِب ہوکر فرمایا، ”سُن اَے حننیاہؔ! یَاہوِہ نے تُمہیں نہیں بھیجا، تَو بھی تُم نے اِس قوم کو جھُوٹا اِعتماد کرنے پر اُکسایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات