Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 27:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور سَب قومیں اُس کی اَور اُس کے بیٹے اَور اُس کے پوتے کی خدمت کریں گی، جَب تک کہ اُس کی مملکت کا وقت نہ آ جائے؛ بعد میں تمام قومیں اَور بڑے بڑے بادشاہ اُسے اَپنے تابع کرکے اُس سے بھی اَپنی خدمت کروائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور سب قَومیں اُس کی اور اُس کے بیٹے اور اُس کے پوتے کی خِدمت کریں گی جب تک کہ اُس کی مُملکت کا وقت نہ آئے۔ تب بُہت سی قَومیں اور بڑے بڑے بادشاہ اُس سے خِدمت کروائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तमाम अक़वाम उस की और उसके बेटे और पोते की ख़िदमत करेंगी। फिर एक वक़्त आएगा कि बाबल की हुकूमत ख़त्म हो जाएगी। तब मुतअद्दिद क़ौमें और बड़े बड़े बादशाह उसे अपने ही ताबे कर लेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تمام اقوام اُس کی اور اُس کے بیٹے اور پوتے کی خدمت کریں گی۔ پھر ایک وقت آئے گا کہ بابل کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ تب متعدد قومیں اور بڑے بڑے بادشاہ اُسے اپنے ہی تابع کر لیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 27:7
29 حوالہ جات  

شاہِ یہُودیؔہ یہُویاکینؔ کی جَلاوطنی کے سینتیسویں سال میں، اوِیل مرُودکؔ بابیل کا بادشاہ بنا، اُس نے اِسی سال کے بارہویں ماہ کے پچّیسویں دِن کو شاہِ یہُودیؔہ یہُویاکینؔ کو قَید سے آزاد کر دیا۔


اَور وہ زلزلہ اِتنا سخت تھا کہ عظیم شہر ٹوٹ کر تین ٹکڑے ہو گیا اَور تمام قوموں کے سَب شہر بھی تباہ ہو گیٔے۔ خُدا نے بڑے شہر بابیل کو یاد کیا تاکہ وہ اُسے اَپنے شدید قہر کی مَے سے بھرا ہُوا پیالہ پلائے۔


اُس کے بعد ایک دُوسرا فرشتہ آیا اَور بُلند آواز سے اعلان کیا، ” ’گِر پڑا! وہ عظیم شہر بابیل گِر پڑا،‘ جِس نے اَپنی زناکاری کے قہر کی مَے سَب قوموں کو پلائی ہے۔“


کیا تیرے قرض خواہ یَکایک نہ اُٹھ کھڑے ہوں گے؟ کیا وہ بیدار نہ ہوں گے اَور تیرے کپکپانے کا باعث نہ بَن جایٔیں گے؟ تَب تُو اُن کا شِکار ہو جائے گا۔


دیکھ، ایک آدمی رتھ میں آتا ہے جِس میں دو گھوڑے جُتے ہیں۔ اَور یہ خبر لاتا ہے: ’بابیل گِر پڑا، گِر پڑا! اُس کے معبُودوں کی سبھی مورتیاں چکنا چُور ہوکر زمین پر گری پڑی ہیں!‘ “


بابیل کے خِلاف نبُوّت جسے یَشعیاہ بِن آموصؔ نے رُویا میں پایا:


لیکن خُداوؔند بدکار لوگوں پر ہنستے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اُن کی بربادی کا دِن (یعنی عدالت کا دِن) آ رہاہے۔


’وہ بابیل میں لے جائی جایٔیں گی؛ اَور اُس دِن تک وہیں رہیں گی جَب تک کہ میں خُود اُن کی طرف غور نہ فرماؤں،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’اُس وقت مَیں اُنہیں پھر واپس لاؤں گا اَور اِس مقام میں رکھ دُوں گا۔‘ “


جَب شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ اَور اُس کا تمام لشکر اَور تمام سلطنتیں اَور لوگ جو اُس کے ماتحت تھے یروشلیمؔ اَور اُس کے گِردونواح کے شہروں کے خِلاف جنگ کر رہے تھے، تَب یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا،


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’جِس طرح مَیں نے شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کو اُس کے جانی دُشمن شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے حوالہ کیا تھا، اُسی طرح مِصر شاہِ فَرعوہؔ حُفرعؔ کو اُس کے اُن دُشمنوں کے حوالہ کر رہا ہُوں جو اُس کے جانی دُشمن ہیں۔‘ “


شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے مِصر آکر اُس پر حملہ کرنے کے متعلّق یہ پیغام یَاہوِہ نے یرمیاہؔ نبی پر نازل کیا،


آپ اَے بادشاہ، آپ شَہنشاہوں کا شَہنشاہ ہیں۔ آسمانی خُدا نے آپ کو بادشاہت اَور قُدرت اَور طاقت اَور جلال بخشا ہے۔


وہ درخت، اَے بادشاہ، آپ ہی ہیں، آپ عظیم اَور طاقتور بنے اَور آپ کی عظمت اِس قدر بڑھ گئی کہ آسمان تک پہُنچ گئی اَور آپ کی سلطنت زمین کے دُور دراز علاقوں تک پھیل چُکی ہے۔


چونکہ تُونے بہت سِی قوموں کو لُوٹا ہے، اَور بہت سے اِنسانوں کا خُون بہایا ہے، تُونے زمین کو اَور مُلکوں کو اُن کے باشِندوں کے ساتھ برباد کیا ہے، اِس لیٔے بچے ہُوئے لوگ تُجھے غارت کریں گے۔


میں شاہِ بابیل کے بازوؤں کو تقویّت بخشوں گا اَور اَپنی تلوار اُس کے ہاتھ میں تھما دُوں گا لیکن مَیں فَرعوہؔ کے بازوؤں کو توڑ دُوں گا اَور وہ اُس کے سامنے ایک سخت زخمی شخص جَیسے موت کے لئے کراہاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات