Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 27:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 جنہیں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ اُس وقت اَپنے ساتھ نہ لے جا سَکا جَب وہ شاہِ یہُودیؔہ یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کو یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے سَب اُمرا سمیت اسیر کرکے یروشلیمؔ سے بابیل کو لے گیا تھا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 یعنی جِن کو شاہِ بابل نبُوکدؔنضر نہیں لے گیا جب وہ یہُوداؔہ کے بادشاہ یکونیاؔہ بِن یہویقِیم کو یروشلیِم سے اور یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے سب شُرفا کو اسِیر کر کے بابل کو لے گیا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 27:20
14 حوالہ جات  

جَب شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ شاہِ یہُودیؔہ یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کو یہُودیؔہ کے حاکموں، کاریگروں اَور فنکاروں کے ساتھ جَلاوطن کرکے یروشلیمؔ سے بابیل لے گیا تَب یَاہوِہ نے مُجھے اَنجیر سے بھری دو ٹوکریوں کو رُویا میں دِکھایاجو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے سامنے رکھی ہُوئی تھیں۔


اَور موسمِ بہار میں اُسے نبوکدنضرؔ بادشاہ کے حُکم سے بابیل لایا گیا اَور اُس کے ساتھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے قیمتی ظروف بھی بابیل لایٔے گیٔے۔ اَور اُس نے یہُویاکینؔ کے چچا صِدقیاہؔ کو مُلکِ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ پر بطور بادشاہ مُقرّر کیا۔


کیا یہ شخص یہُویاکینؔ یا کونیاہؔ حقیر اَور ٹوٹا ہُوا برتن ہے، کیا وہ ایک محض نکمّا برتن ہے؟ پھر وہ اَور اُس کے فرزند کیوں، ایک اَیسے مُلک میں پھینک دئیے جایٔیں گے، جِس سے وہ ناواقِف تھے؟


وہ خُدا کے بیت المُقدّس سے چُھوٹے بڑے سَب ظروف اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانے اَور بادشاہ اَور اُس کے اُمرا کے خزانے بابیل لے گیا۔


یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابیل جاتے وقت یُوشیاہؔ سے یخونیاؔہ اَور اُس کے بھایٔی پیدا ہُوئے۔


بابیل میں جَلاوطنی کے بعد: یخونیاؔہ سے شیالتی ایل، اَور شیالتی ایل سے زرُبّابِیل پیدا ہویٔے،


چنانچہ حضرت اَبراہامؔ سے حضرت داویؔد تک چودہ پُشتیں، حضرت داویؔد سے یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابیل جانے تک چودہ پُشتیں اَور بابیل میں جَلاوطنی کے ایّام سے المسیح تک چودہ پُشتیں ہُوئیں۔


تَب شاہِ یہُودیؔہ یہُویاکینؔ نے اَپنی ماں، اَپنے مُلازمین، اُمرا اَور اہلکاروں کے ساتھ خُود کو بھی اُس کے تابع کر دیا۔ اَور شاہِ بابیل نے اَپنی سلطنت کے آٹھویں سال میں یہُویاکینؔ کو گِرفتار کر لیا۔


وہاں اُس کے اشراف کے پاس حُکومت نام کی کویٔی چیز باقی نہ رہے گی، اُس کے تمام اُمرا غائب ہو جایٔیں گے۔ اُس کے اُمرا کے پاس بادشاہت کہلانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہوگا، اُس کے تمام شہزادے غائب ہو جائیں گے۔


ہاں، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، اُن ظروف کی بابت جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اَور شاہِ یہُودیؔہ کے محل میں اَور یروشلیمؔ میں باقی بچے لوگ اَشیا کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں،


یہ خط شاہِ یکونیاہؔ اَور اُس کی مادرِ ملِکہ، شاہی درباری حاکموں، یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے اُمرا، کاریگروں اَور فنکاروں کے جَلاوطن ہوکر یروشلیمؔ سے چلے جانے کے بعد بھیجا گیا تھا۔


یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت میں نازل ہُوا:


اَور خُداوؔند نے شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ کو خُدا کی بیت المُقدّس میں سے چند ظروف سمیت اُس کے حوالہ کر دیا۔ اِنہیں وہ کَسدیوں کے مُلک میں اَپنے مُلک شِنعاؔر کے بُت خانہ میں لے گیا اَور وہاں اُنہیں اَپنے معبُود کے خزانہ میں رکھ دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات