Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 27:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 یہی سَب باتیں مَیں نے شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ سے مُخاطِب ہوکر بَیان کیں۔ مَیں نے کہا، ”شاہِ بابیل کے جُوئے کے نیچے اَپنی گردن جُھکاؤ اَور اُس کی اَور اُس کے قوم کی خدمت کرو تو تُم زندہ رہوگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور اِن سب باتوں کے مُطابِق مَیں نے شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ سے کلام کِیا اور کہا کہ اپنی گردن شاہِ بابل کے جُوئے تلے رکھ کر اُس کی اور اُس کی قَوم کی خِدمت کرو اور زِندہ رہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 मैंने यही पैग़ाम यहूदाह के बादशाह सिदक़ियाह को भी सुनाया। मैं बोला, “शाहे-बाबल के जुए को क़बूल करके उस की और उस की क़ौम की ख़िदमत करो तो तुम ज़िंदा रहोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 مَیں نے یہی پیغام یہوداہ کے بادشاہ صِدقیاہ کو بھی سنایا۔ مَیں بولا، ”شاہِ بابل کے جوئے کو قبول کر کے اُس کی اور اُس کی قوم کی خدمت کرو تو تم زندہ رہو گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 27:12
11 حوالہ جات  

تَب یرمیاہؔ نے صِدقیاہؔ سے کہا، ”قادرمُطلق یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ’اگر آپ شاہِ بابیل کے حاکموں کے سامنے سرِ تسلیم خم کریں گے تو آپ کی جان بخشی جائے گی اَور یہ شہر جَلایا نہ جائے گا اَور آپ اَور آپ کا خاندان زندہ رہے گا۔


پھر اُسی سال شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے اِبتدائی چوتھے سال کے پانچویں مہینے میں حننیاہؔ بِن عزُّورؔ نبی نے جو گِبعونؔ کا باشِندہ تھا، جِس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کاہِنوں اَور تمام لوگوں کے سامنے مُجھ سے مُخاطِب ہوکر فرمایا،


” ’ ”لیکن یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگر کویٔی قوم یا سلطنت، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے تابع نہ ہوگی یا اَپنی گردن اُس کے جُوئے کے نیچے نہ جُھکائے، تو میں اُس قوم کو اُس وقت تک مُتواتر تلوار، قحط اَور وَبا سے سزا دیتا رہُوں گا جَب تک کہ میں اُسے اُس کے ہاتھ سے فنا نہ کر دُوں۔


لیکن جو میری سُنتا ہے، وہ سلامتی سے رہے گا اَور ضرر سے بے خوف ہوکر، مطمئن رہے گا۔“


تمہارے اَپنے قُصُوروں کے سبب سے، تُم وہ مِیراث کھو بیٹھو گے جو مَیں نے تُمہیں دی تھی۔ اَور مَیں تُمہیں ایک اَیسے مُلک میں جسے تُم نہیں جانتے، تُمہیں تمہارے دُشمنوں کے ہاتھوں غُلام بناؤں گا۔ کیونکہ تُم نے میرے قہر کو بھڑکایا ہے، جِس کی آگ ہمیشہ جلتی رہے گی۔“


”قادرمُطلق بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں نے شاہِ بابیل کا جُوا توڑ ڈالا ہے۔


شاہِ بابیل کا خوف نہ کرو جِس سے کہ اَب تُم ڈر رہے ہو۔ اُس سے نہ ڈرو۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں؛ کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور تُمہیں بچاؤں گا اَور اُس کے ہاتھ سے تُمہیں چھُڑا لُوں گا۔


جو کویٔی اِس شہر میں رہے گا وہ تلوار، قحط یا وَبا سے مَرے گا۔ لیکن جو کویٔی باہر جا کر اُن کَسدیوں کے سامنے خود کے سُپرد کر دے گا، جو تمہارا محاصرہ کئے ہُوئے ہیں؛ وہ زندہ رہے گا اَور اُس کی جان بچ جائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات