Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 27:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے آغاز میں یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا:

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاؔہ بِن یوسیاؔہ کی سلطنت کے شرُوع میں خُداوند کی طرف سے یہ کلام یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 जब सिदक़ियाह बिन यूसियाह यहूदाह के तख़्त पर बैठ गया तो रब यरमियाह से हमकलाम हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 جب صِدقیاہ بن یوسیاہ یہوداہ کے تخت پر بیٹھ گیا تو رب یرمیاہ سے ہم کلام ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 27:1
8 حوالہ جات  

پھر اُسی سال شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے اِبتدائی چوتھے سال کے پانچویں مہینے میں حننیاہؔ بِن عزُّورؔ نبی نے جو گِبعونؔ کا باشِندہ تھا، جِس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کاہِنوں اَور تمام لوگوں کے سامنے مُجھ سے مُخاطِب ہوکر فرمایا،


یہی سَب باتیں مَیں نے شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ سے مُخاطِب ہوکر بَیان کیں۔ مَیں نے کہا، ”شاہِ بابیل کے جُوئے کے نیچے اَپنی گردن جُھکاؤ اَور اُس کی اَور اُس کے قوم کی خدمت کرو تو تُم زندہ رہوگے۔


تَب اِدُوم، مُوآب، عمُّون، صُورؔ اَور صیدونؔ کے بادشاہوں کو یروشلیمؔ میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے پاس آئے ہُوئے اُن سفیروں کے ذریعہ یہ پیغام بھیج۔


جَب صِدقیاہؔ بادشاہ بنا، تَب وہ اکّیس سال کا تھا اَور اُس نے گیارہ سال تک یروشلیمؔ پر حُکمرانی کی۔


شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے اِبتدائی دَور میں یَاہوِہ کا یہ کلام نازل ہُوا:


جَب صِدقیاہؔ بادشاہ بنا، تَب وہ اکّیس سال کا تھا اَور اُس نے گیارہ سال تک یروشلیمؔ پر حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام حمُوطلؔ تھا جو لِبناہؔ شہر کے باشِندے یرمیاہؔ کی بیٹی تھی۔


شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دسویں بَرس جو نبوکدنضرؔ کے حُکومت کا اٹھّارہواں سال تھا، یَاہوِہ کا یہ کلام یرمیاہؔ پر نازل ہُوا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات