Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”چونکہ تُم نے میرے حُکموں پر عَمل نہیں کیا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اِس لِئے ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ تُم نے میری بات نہ سُنی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, “चूँकि तुमने मेरे पैग़ामात पर ध्यान न दिया,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب الافواج فرماتا ہے، ”چونکہ تم نے میرے پیغامات پر دھیان نہ دیا،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:8
8 حوالہ جات  

”لیکن تُم نے میری نہ سُنی،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور تُم نے اَپنے ہاتھوں کی بنائی ہُوئی چیزوں سے مُجھے غضبناک کیا اَور خُود اَپنا نُقصان کیا۔“


اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔


اگرچہ یَاہوِہ نے اُن لوگوں کے پاس نبی بھی بھیجے تاکہ وہ اُنہیں یَاہوِہ کی طرف واپس پھیر لائیں اَور اگرچہ وہ نبی اُنہیں تنبیہ کرتے رہے لیکن اُنہُوں نے اُن کی ایک نہ سُنی۔


کس نے یعقوب کو لُٹوایا، اَور اِسرائیل کو لُٹیروں کے حوالہ کیا؟ کیا وہ یَاہوِہ نہ تھے، جِس کے خِلاف ہم نے گُناہ کیا؟ کیونکہ اُنہُوں نے اُن کی راہوں پر چلنا نہ چاہا؛ اَور نہ وہ اُس کے آئین کے تابع ہُوئے۔


”قادرمُطلق یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ’دیکھو! میں اِس شہر پر اَور اِس کی سَب بستیوں پر وہ تمام آفتیں نازل کر رہا ہُوں جِن کے بھیجنے کا مَیں نے اعلان کیا تھا کیونکہ وہ اِس قدر ضِدّی ہو گئے ہیں کہ میرا کلام سُننا ہی نہیں چاہتے ہیں۔‘ “


جَب تُو خُود کو محفوظ سمجھتی تھی تَب مَیں نے تُجھے آگاہ کیا تھا، لیکن تُونے کہا، ’میں نہیں سُنوں گی!‘ تمہاری جَوانی سے ہی تمہارا یہی رویّہ رہا؛ تُم نے ہرگز میری بات نہ مانی۔


کیونکہ اُنہُوں نے میرے اُس کلام پر غور نہیں کیا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”جو مَیں نے اَپنے خادِموں اَور نبیوں کے ذریعہ بار بار اُن تک پہُنچایا تھا، لیکن تُم جَلاوطنوں نے نہ سُنا۔“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


تُم اَپنے آباؤاَجداد کی مانند نہ بنو جِن سے اگلے نبیوں نے بہ آواز بُلند فرمایا تھا: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’تُم اَپنی بُری روِش اَور بُرے اعمال سے باز آؤ،‘ لیکن اُنہُوں نے نہیں سُنا اَور میری طرف مُتوجّہ نہیں ہُوئے، یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات