Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، ایک قوم سے دُوسری قوم تک بَلا پھیل رہی ہے؛ اَور زمین کی اِنتہا سے ایک خوفناک آندھی اُٹھ رہی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ قَوم سے قَوم تک بَلا نازِل ہو گی اور زمِین کی سرحدّوں سے ایک سخت طُوفان برپا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, “देखो, यके बाद दीगरे तमाम क़ौमों पर आफ़त नाज़िल हो रही है, ज़मीन की इंतहा से ज़बरदस्त तूफ़ान आ रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 رب الافواج فرماتا ہے، ”دیکھو، یکے بعد دیگرے تمام قوموں پر آفت نازل ہو رہی ہے، زمین کی انتہا سے زبردست طوفان آ رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:32
12 حوالہ جات  

دیکھ یَاہوِہ کے قہر کا گِردباد بھڑک اُٹھا ہے، اَور بگولے کی مانند بدکاروں کے سَروں پر ٹوٹ پڑےگا۔


یَاہوِہ سَب قوموں سے خفا ہے؛ اَور اُن کا قہر اُن کی تمام فَوجوں پر ہے۔ وہ اُنہیں مُکمّل طور پر تباہ کر دے گا، اَور اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے دے دے گا۔


ایک قوم دُوسری قوم کو اَور ایک شہر دُوسرے شہر کو نِیست و نابود کر رہے تھے کیونکہ خُدا نے اُنہیں مُختلف مُصیبتیں دے کر مُبتلا کر رکھا تھا۔


دیکھو، یَاہوِہ کے قہر کا طُوفان بھڑک اُٹھے گا، جو نہایت تیز آندھی کی شکل میں بدکاروں کے سَروں پر ٹوٹ پڑےگا۔


یَاہوِہ اَپنی جلالی آواز لوگوں کو سُنائے گا اَور اَپنے قہر کی شِدّت اَور بھسم کرنے والی آگ کے شُعلوں موسلادھار بارش، زورآور آندھی اَور اولوں کے ساتھ اَپنے بازو کا نازل ہونا اُنہیں دِکھائے گا۔


”سُورج، چاند اَور سِتاروں میں نِشان ظاہر ہوں گے اَور زمین پر مُلکوں کو اَذیّت پہُنچے گی کیونکہ سمُندر اَور اُس کی لہروں کا زور و شور اُنہیں خوفزدہ کر دے گا۔


تَب آپ نے اُن سے فرمایا، ”قوم پر قوم اَور سلطنت پر سلطنت حملہ کرےگی۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو، اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔ مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموں مملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گا میں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔ شدید قہر۔ میرا قہر آگ کی طرح ہوگا جو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔


”اَور مَیں اُن کے اعمال اَور خیالات کی وجہ سے جلد آنے کو ہُوں اَور آکر تمام قوموں اَور الگ الگ زبانیں بولنے والوں کو جمع کروں گا اَور وہ آئیں گے اَور میرا جلال دیکھیں گے۔


اُن کے تیر تیز ہیں، اَور اُن کی تمام کمانیں کشیدہ ہیں؛ اُن کے گھوڑوں کے کھُر چقماق کی طرح نظر آتے ہیں، اَور اُن کے رتھوں کے پہیّے گِردباد کی طرح۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، شمالی مُلک سے ایک لشکر آ رہاہے؛ زمین کے دُور دراز علاقے سے ایک زبردست قوم کو اِس مُلک کے خِلاف اُکسایا جا رہاہے۔


وہ کمان اَور نیزے سے مُسلّح ہیں؛ وہ نہایت سنگدل اَور بےرحم ہیں۔ جَب وہ اَپنے گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں تَب سمُندر کی گرج کی مانند شور مچاتے ہیں۔ اَے صِیّونؔ کی بیٹی، وہ تُم پر حملہ کرنے کو گویا جنگ کے لیٔے آراستہ ہوکر آ رہے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات