Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 لیکن اگر وہ تمہارے ہاتھ سے پیالہ لے کر پینے سے اِنکار کریں تو اُن سے کہنا، ’قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، تُمہیں اُسے ضروُر پینا ہی ہوگا!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 اور یُوں ہو گا کہ اگر وہ پِینے کو تیرے ہاتھ سے پِیالہ لینے سے اِنکار کریں تو اُن سے کہنا کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ یقِیناً تُم کو پِینا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 अगर वह तेरे हाथ से प्याला न लें बल्कि उसे पीने से इनकार करें तो उन्हें बता, ‘रब्बुल-अफ़वाज ख़ुद फ़रमाता है कि पियो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اگر وہ تیرے ہاتھ سے پیالہ نہ لیں بلکہ اُسے پینے سے انکار کریں تو اُنہیں بتا، ’رب الافواج خود فرماتا ہے کہ پیو!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:28
12 حوالہ جات  

کیا خُدا تمہاری مرضی کے مُطابق سزا دیں گے، جَب کہ تُم تَوبہ کرنے سے اِنکار کرتے ہو؟ فیصلہ تُمہیں کرناہے نہ کہ مُجھے؛ اِس لیٔے جو کچھ تُم جانتے ہو مُجھے بتاؤ۔


خُدا کی مصلحت یہ ہے کہ سَب کچھ اُس کی مرضی کے مُطابق ہو، خُدا نے ہمیں اَپنی مِیراث کے لیٔے پہلے ہی سے چُن رکھا تھا،


وہ اِس لیٔے جمع ہویٔے کہ جو کچھ تُو اَپنی قُدرت اَور اِرادہ کے مُطابق پہلے ہی سے ٹھہرا چُکاتھا اُسے عَمل میں لائیں۔


زمین کے تمام باشِندے ناچیز گنے جاتے ہیں۔ اَور وہ آسمانی لشکروں اَور زمین کے لوگوں کے ساتھ اَپنی مرضی کے مُطابق کام کرتا ہے؛ اَور کویٔی نہیں ہے جو اُس کا ہاتھ روک سکے، یا اُس سے کہہ سَکتا ہے: ”آپ نے یہ کیا کیا ہے؟“


بابیل کا مُلک ویران ہو تاکہ وہاں کویٔی بھی رہ نہ سکے۔ یَاہوِہ کا بابیل کے خِلاف یہ اِرادہ قائِم رہے گا، اِس لیٔے مُلک کانپ رہاہے اَور درد سے لرزتا ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، جو سزاوار نہ تھے کہ یہ پیالہ پیئیں لیکن اُنہیں پیالہ پینا پڑا، پھر کیا تُم بے سزا چھُوٹ جاؤگے؟ نہیں، تُم ہرگز بے عیب اَور بے سزا نہ چھوڑے جاؤگے بَلکہ تُمہیں وہ پیالہ ضروُر پینا ہوگا۔


اِس لیٔے زمین ماتم کرےگی اَور اُوپر آسمان تاریک ہو جایٔیں گے، کیونکہ مَیں جو فرما چُکا ہُوں، اَب اُسے بدلوں گا نہیں، مَیں نے جو طے کر لیا ہے، اَب اُس سے پھروں گا نہیں۔“


چنانچہ مَیں نے یَاہوِہ کے ہاتھ سے اُس پیالے کو لیا اَور اُن تمام قوموں کو پِلایا جِن کے پاس یَاہوِہ نے مُجھے بھیجا تھا:


” ’ ”لیکن یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگر کویٔی قوم یا سلطنت، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے تابع نہ ہوگی یا اَپنی گردن اُس کے جُوئے کے نیچے نہ جُھکائے، تو میں اُس قوم کو اُس وقت تک مُتواتر تلوار، قحط اَور وَبا سے سزا دیتا رہُوں گا جَب تک کہ میں اُسے اُس کے ہاتھ سے فنا نہ کر دُوں۔


جِس طرح تُم نے میرے مُقدّس پہاڑ پر وہ پیالہ پیا، اُسی طرح سَب قومیں مُتواتر پیئیں گی؛ وہ پیتی رہیں گی اَور اَیسی ہو جائیں گی گویا کبھی وُجُود میں ہی نہیں تھیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات