Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اَور شمال کے تمام بادشاہوں کو، جو دُور اَور نزدیک تھے، یکے بعد دیگرے رُوئے زمین کی تمام سلطنتوں کے سبھی بادشاہوں کو پِلایا، اَور اِن سَب کے بعد شیشاقؔ کا بادشاہ بھی اُسے پیئے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اور شِمال کے سب بادشاہوں کو جو نزدِیک اور جو دُور ہیں ایک دُوسرے کے ساتھ اور دُنیا کی سب سلطنتوں کو جو رُویِ زمِین پر ہیں اور اُن کے بعد شیشک کا بادشاہ پِئے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 शिमाल के दूरो-नज़दीक के तमाम बादशाह। यके बाद दीगरे दुनिया के तमाम ममालिक को ग़ज़ब का प्याला पीना पड़ा। आख़िर में शेशक के बादशाह को भी यह प्याला पीना पड़ा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 شمال کے دُور و نزدیک کے تمام بادشاہ۔ یکے بعد دیگرے دنیا کے تمام ممالک کو غضب کا پیالہ پینا پڑا۔ آخر میں شیشک کے بادشاہ کو بھی یہ پیالہ پینا پڑا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:26
12 حوالہ جات  

”شیشاقؔ جو تمام روئے زمین کا مایہ ناز شہر ہے، وہ کیسے تسخیر ہوگا! بابیل تمام قوموں کے درمیان کیسا ویران ہو جائے گا!


اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔


تُو عزّت کے عوض شرمندگی سے بھر جائے گا۔ اَب تیری باری ہے، تُو بھی پی اَور متوالا ہوکر برہنگی کو دیکھا! یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ کا پیالہ تیرے پاس آ رہاہے، اَور رُسوائی تیری شوکت کو ڈھانپ لے گی۔


”شمال کے تمام اُمرا اَور تمام صیدونی وہاں ہیں۔ وہ اَپنی قُوّت سے دہشت پیدا کرنے کے باوُجُود رُسوا ہوکر اُن کے ساتھ گڑھے میں چلے گیٔے۔ وہ نامختونی کی حالت میں تلوار کے شِکار ہونے والوں کے ساتھ پڑے ہیں اَور گڑھے میں اُترنے والوں کے ساتھ رُسوا ہُوئے۔


”لیکن ستّر بَرس پُورے ہونے پر میں شاہِ بابیل اَور اُس کی قوم اَور کَسدیوں کے مُلک کو اُن کی بدکاری کے باعث سزا دُوں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور اُسے ہمیشہ کے لیٔے ویران کر دُوں گا۔


میں اِسے اُن کے ہاتھ میں دُوں گا جنہوں نے تُجھے سخت اَذیّت پہُنچائی، اَور تُجھ سے کہا، لیٹ جا تاکہ ہم تیرے اُوپر سے گزریں۔ اَور تُونے اَپنی پیٹھ کو زمین بنا دیا، گویا وہ سڑک ہو جِس پر سے لوگ گزرتے ہیں۔“


”ہم رُسوا ہو گئے، کیونکہ ہماری توہین کی گئی اَور ہمارے چہروں پر شرمندگی چھائی ہُوئی ہے، کیونکہ یَاہوِہ کے گھر کے پاک مقاموں میں اجنبی لوگ گھُس آئے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات