Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 بنی دِدانؔ، تیمانیوں اَور بوزیوں اَور دُور دراز کے مُلکوں کے باشِندے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 ددان اور تیما اور بُوز اور اُن سب کو جو گاو دُم داڑھی رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 ददान, तैमा और बूज़ के शहर, वह क़ौमें जो रेगिस्तान के किनारे किनारे रहती हैं,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 ددان، تیما اور بوز کے شہر، وہ قومیں جو ریگستان کے کنارے کنارے رہتی ہیں،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:23
15 حوالہ جات  

جَیسے مِصر، یہُودیؔہ، اِدُوم، بنی عمُّون اَور مُوآب اَور وہ لوگ جو گال کے بال مُنڈواتے اَور بیابان میں رہتے ہیں، کیونکہ یہ سَب قومیں دراصل نامختون ہیں اَور بنی اِسرائیل کا سارا گھرانا بھی دِل کا نامختون ہے۔“


اُن کے اُونٹ مالِ غنیمت ہوں گے، اَور اُن کے بے شُمار ریوڑ مالِ غنیمت ہوں گے۔ جو دُور دُور بسے ہُوئے ہیں اُنہیں مَیں ہَوا میں اُڑا کر پراگندہ کروں گا اَور چاروں طرف سے اُن پر آفت لاؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَے دِدانؔ کے باشِندوں، پلٹو اَور بھاگو اَور گہرے غاروں میں چھُپ جاؤ، کیونکہ جَب مَیں عیسَوؔ کو سزا دینے لگوں گا، تَب اُس پر بڑی آفت نازل کروں گا۔


تیماؔ کے شہری کارواں پانی کی تلاش میں ہیں، شیبا نامی جگہ کے سوداگر اَپنے سفر کے دَوران اُمّید لگائے بیٹھے ہیں۔


یعنی عُوضؔ جو اُس کا پہلوٹھا ہے اَور اُس کا بھایٔی بوز، قمُوایلؔ (جو ارام کا باپ ہے)،


” ’دِدانؔ شہر تیرے ساتھ گھوڑوں کی کاٹھی کے کمبل کی تِجارت کرتے تھے۔


چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اِدُوم کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا اَور اُس کے لوگوں اَور اُن کے حَیوانوں کو مار ڈالوں گا۔ میں اُسے ویران کر دُوں گا اَور تیمانؔ سے لے کر دِدانؔ تک وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔


مِشماعؔ، دُومہؔ، مَسّا، حددؔ، تیماؔ


حددؔ، تیماؔ، یطُورؔ، نافیشؔ اَور قِدمہؔ۔


بنی کُوشؔ یہ ہیں: سیبا، حَویلہؔ، سبتہؔ، رعماہؔ اَور سبتیکا۔ بنی رعماہؔ یہ ہیں: شیبا اَور دِدانؔ۔


اِدُوم کے متعلّق نبُوّت: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا تیمانؔ میں دانشمندی نہ رہی؟ کیا عالِموں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی حِکمت نابود ہو گئی ہے؟


” ’دِدانؔ نے تیرے ساتھ تِجارت کی اَور بہت سے ساحِلی مُلک تیرے گاہک تھے۔ وہ ہاتھی دانت اَور آبنوس کے بدلے تُجھ سے اَشیا خریدتے تھے۔


”اَیسے دِن آنے والے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں اُن سَب کو سزا دُوں گا جِن کا صِرف جِسمانی ختنہ ہُواہے۔


قیدارؔ اَور حَصورؔ کی سلطنتوں کے متعلّق نبُوّت جِن پر شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے شِکست دی تھی: یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اُٹھو اَور قیدارؔ پر حملہ کرو اَور اہلِ مشرق کے لوگوں کو تباہ کر دو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات