Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے تمام بادشاہوں کو، اَور سمُندر پار کے بحری ممالک کے بادشاہوں کو؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور صُور کے سب بادشاہوں اور صَیدا کے سب بادشاہوں اور سمُندر پار کے بحری مُمالِک کے بادشاہوں کو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 सूर और सैदा के तमाम बादशाह, बहीराए-रूम के साहिली इलाक़े,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 صور اور صیدا کے تمام بادشاہ، بحیرۂ روم کے ساحلی علاقے،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:22
20 حوالہ جات  

کیونکہ تمام فلسطینیوں کی تباہی کا اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے اُن باقی بچے ہُوئے مددگاروں کو فنا کرنے کا دِن آ چُکاہے۔ کیونکہ خُود یَاہوِہ اُن فلسطینیوں کو، جو کفتُور کے جَزِیرہ پر کے بچے ہُوئے لوگوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔


”شمال کے تمام اُمرا اَور تمام صیدونی وہاں ہیں۔ وہ اَپنی قُوّت سے دہشت پیدا کرنے کے باوُجُود رُسوا ہوکر اُن کے ساتھ گڑھے میں چلے گیٔے۔ وہ نامختونی کی حالت میں تلوار کے شِکار ہونے والوں کے ساتھ پڑے ہیں اَور گڑھے میں اُترنے والوں کے ساتھ رُسوا ہُوئے۔


”اَے آدمؔ زاد، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے صُورؔ کے خِلاف فَوج کشی کرکے اَپنے لوگوں کے لیٔے بڑی مُشکل پیدا کر دی؛ یہاں تک کہ ہر سَر گنجا ہُوا اَور ہر کندھا چھِل گیا۔ پھر بھی صُورؔ کے خِلاف اُس مُہم سے نہ اُسے نہ اُس کی فَوج کو کویٔی صِلہ مِلا۔


”اَے مُختلف قوموں! یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَور دُور کے جزیروں میں اُن کی مُنادی کرتے ہُوئے اعلان کرو، ’جنہوں نے بنی اِسرائیل کو پراگندہ کیا وُہی اُسے جمع بھی کریں گے اَور چرواہے کی مانند اَپنے گلّہ کی نگہبانی کریں گے۔‘


تَب اِدُوم، مُوآب، عمُّون، صُورؔ اَور صیدونؔ کے بادشاہوں کو یروشلیمؔ میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے پاس آئے ہُوئے اُن سفیروں کے ذریعہ یہ پیغام بھیج۔


صُورؔ کے متعلّق نبُوّت: اَے ترشیشؔ کے جہازوں، ماتم کرو! کیونکہ صُورؔ تباہ ہو چُکاہے وہاں نہ کویٔی گھر بچا ہے نہ بندرگاہ۔ کِتّیمؔ کے مُلک سے اُنہیں یہ خبر پہُنچی ہے۔


اَے صیدونؔ شرمندہ ہو، اَور تُو بھی اَے سمُندر کے قلعہ، کیونکہ سمُندر نے کہا ہے: ”نہ مُجھے دردِزہ لگا اَور نہ ہی مَیں نے بچّے جنے؛ نہ مَیں نے بیٹے پالے، نہ ہی بیٹیوں کی پرورِش کی۔“


اُس وقت صُورؔ ستّر بَرس تک، جو کہ کسی بادشاہ کی زندگی کا عرصہ ہوتاہے، فراموش کیا جائے گا۔ اُن ستّر بَرس کے اِختتام پر صُورؔ کے ساتھ وُہی ہوگا جَیسا کہ ایک فاحِشہ کے ساتھ ہُوا جِس کا ذِکر اِس نغمہ میں ہے:


مَیں ماگوگؔ پر اَور ساحِلی ممالک میں سلامتی سے رہنے والے لوگوں پر آگ نازل کروں گا اَور وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


جِس دِن تُو تباہ ہوگی، اُس دِن تیری دولت، تیرا تجارتی اَسباب اَور مصنوعات، تیرے ملّاح، جہاز ران اَور جہاز ساز، تیرے سوداگر اَور تیرے تمام جنگی سپاہی، اَور اُن کے علاوہ ہر شخص جو جہاز پر سوار ہوگا سَب سمُندر کے درمیان غرق ہوں گے۔


یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:


یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:


”اَے آدمؔ زاد، اَپنا رُخ صیدونؔ کی طرف کر اَور اُس کے خِلاف نبُوّت کر


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات