Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 بنی اِدُوم، بنی مُوآب اَور بنی عمُّون؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 ادُوؔم اور موآؔب اور بنی عمُّون کو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 अदोम, मोआब और अम्मोन,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 ادوم، موآب اور عمون،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:21
25 حوالہ جات  

مُوآب کے متعلّق: قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”نبوؔ پر ہائے کیونکہ وہ تباہ ہو جائے گا۔ قِریتائم رُسوا ہوگا اَور لے لیا جائے گا؛ مِسگابؔ شرمندہ اَور پست ہوگا۔


جَیسے مِصر، یہُودیؔہ، اِدُوم، بنی عمُّون اَور مُوآب اَور وہ لوگ جو گال کے بال مُنڈواتے اَور بیابان میں رہتے ہیں، کیونکہ یہ سَب قومیں دراصل نامختون ہیں اَور بنی اِسرائیل کا سارا گھرانا بھی دِل کا نامختون ہے۔“


اَے یَاہوِہ، یاد کریں کہ جِس دِن یروشلیمؔ پر اُن کا قبضہ ہُوا۔ اُس دِن اِدُومیوں نے کیا کہا۔ اُنہُوں نے چِلّاکر کہا: ”اِسے ڈھا دو، بُنیاد تک اِسے ڈھا دو!“


بنی یعقوب آگ کی مانند اَور بنی یُوسیفؔ شُعلہ کی مانند ہوں گے؛ اَور بنی عیسَوؔ بچے ہُوئے بھُوسے کی مانند ہوں گے، جنہیں وہ آگ میں جَلا کر ہلاک کر دیں گے۔ اَور بنی عیسَوؔ کے نَسل میں سے کویٔی بھی باقی نہ بچے گا۔ کیونکہ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، اِدُوم کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے بےرحم ہوکر، اَپنے بھائیوں کو تلوار لے کر رگیدا، اَور مُلک کی عورتوں کا قتل عام کیا اَور اُس کا قہر ہمیشہ بھڑکتا رہا، اَور اُس کا غضب کبھی ختم نہ ہُوا۔


”اِدُوم اَپنے بادشاہوں اَور اُمرا کے ساتھ وہاں ہے اَور اَپنی قُوّت کے باوُجُود اُن لوگوں کے بیچ رکھے گیٔے جو تلوار سے قتل ہُوئے۔ وہ اُن نامختونوں کے ساتھ پڑے ہُوئے ہیں جو گڑھے میں جاتے ہیں۔


تَب اِدُوم، مُوآب، عمُّون، صُورؔ اَور صیدونؔ کے بادشاہوں کو یروشلیمؔ میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے پاس آئے ہُوئے اُن سفیروں کے ذریعہ یہ پیغام بھیج۔


کیونکہ اِس پہاڑ پر یَاہوِہ کا ہاتھ ہمیشہ قائِم رہے گا؛ اَور مُوآب اُس کے پاؤں تلے اَیسا کُچلا جائے گا جَیسے بھُوسا کھاد میں کُچلا جاتا ہے۔


اَور اُس سے کہا، ”کیا آپ نہیں جانتے کہ بنی عمُّون کے بادشاہ بعلیسؔ نے اِشمعیل بِن نتنیاہؔ کو آپ کو جان سے مارنے کے لیٔے بھیجا ہے؟“ لیکن گِدلیاہؔ بِن احیقامؔ نے اُن کا یقین نہ کیا۔


بنی عمُّون کے متعلّق، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا بنی اِسرائیل کے بیٹے نہیں ہیں؟ کیا بنی اِسرائیل کا کویٔی وارِث نہیں ہے؟ پھر مولکؔ نے گادؔ پر کیوں قبضہ کر لیا؟ مولکؔ کے لوگ گادؔ کے شہروں میں کیوں رہتے ہیں؟


اِدُوم کے متعلّق نبُوّت: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیا تیمانؔ میں دانشمندی نہ رہی؟ کیا عالِموں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی حِکمت نابود ہو گئی ہے؟


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، عمُّون کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے اَپنی سرحدوں کو بڑھانے کے لیٔے گِلعادؔ کی حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کئے،


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مُوآب کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے اِدُوم کے بادشاہ کی ہڈّیوں کو جَلا کر راکھ کر دیا تھا۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”ایک جُوا بنا کر چمڑے کے پٹّوں سے باندھ کر اُسے اَپنی گردن پر رکھ۔


یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہَوا:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات