Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 وہ خُود مُختلف قوموں اَور بڑے بڑے بادشاہوں کے غُلام بَن جایٔیں گے اَور مَیں اُن کے اعمال اَور اُن کے ہاتھوں کے کاموں کے مُطابق اُنہیں بدلہ دُوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 کہ اُن سے ہاں اُن ہی سے بُہت سی قَومیں اور بڑے بڑے بادشاہ غُلام کی سی خِدمت لیں گے۔ تب مَیں اُن کے اَعمال کے مُطابِق اور اُن کے ہاتھوں کے کاموں کے مُطابِق اُن کو بدلہ دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उस वक़्त उन्हें भी मुतअद्दिद क़ौमों और बड़े बड़े बादशाहों की ख़िदमत करनी पड़ेगी। यों मैं उन्हें उनकी हरकतों और आमाल का मुनासिब अज्र दूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُس وقت اُنہیں بھی متعدد قوموں اور بڑے بڑے بادشاہوں کی خدمت کرنی پڑے گی۔ یوں مَیں اُنہیں اُن کی حرکتوں اور اعمال کا مناسب اجر دوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:14
17 حوالہ جات  

”بابیل سے بھاگ جاؤ! اَپنی جان بچا کر بھاگو! اُس کی بدکاری کے باعث تُم تباہ نہ ہو۔ یَاہوِہ کے اِنتقام کا وقت آ چُکاہے؛ وہ اُسے اَیسی سزا دیں گے جِس کا وہ مُستحق ہے۔


کیونکہ مَیں شمال کی سرزمین سے مُختلف زبردست قوموں کا ایک گِروہ اُبھاروں گا۔ اَور اُسے بابیل کے خِلاف لے آؤں گا۔ وہ اُس کے مقابل صف آرا ہوں گے، اَور شمال کی جانِب سے اُس پر قبضہ کر لیں گے۔ اُن کے تیر تجربہ کار فَوجیوں کی مانند ہوں گے جو کبھی خالی ہاتھ نہیں لَوٹتے۔


اَور سَب قومیں اُس کی اَور اُس کے بیٹے اَور اُس کے پوتے کی خدمت کریں گی، جَب تک کہ اُس کی مملکت کا وقت نہ آ جائے؛ بعد میں تمام قومیں اَور بڑے بڑے بادشاہ اُسے اَپنے تابع کرکے اُس سے بھی اَپنی خدمت کروائیں گے۔


”دیکھو! شمال کی جانِب سے ایک لشکر آ رہاہے؛ اَور زمین کے کونے کونے سے ایک زبردست قوم اَور کیٔی بادشاہ برانگیختہ کئے جا رہے ہیں۔


”فرسین‏ یعنی آپ کی بادشاہت منقسم ہُوئی اَور مادیوںؔ اَور فارسیوں کو دے دی گئی۔“


سُنو، شہر کی طرف سے شور و غُل سُنایٔی دے رہاہے، اَور ہیکل سے آواز آ رہی ہے! یہ یَاہوِہ کی آواز ہے جو اَپنے دُشمنوں کو بدلہ دیتاہے۔


مُختلف قومیں اُنہیں اُن ہی کے مُلک میں پہُنچائیں گی۔ اَور بنی اِسرائیل یَاہوِہ کی سرزمین میں اُن قوموں کے مالک ہوں گے اَور قوموں کو اَپنے غُلام اَور لونڈیاں بنائیں گے۔ وہ اَپنے اسیر کرنے والوں کو اسیر کر لیں گے اَور اَپنے ظُلم ڈھانے والوں پر حُکمران ہوں گے۔


اَے بابیل کی بیٹی یعنی بابیل کے لوگ جو تباہ ہونے کو ہیں، مُبارک ہے وہ جو تُجھے اِس سلُوک کا بدلہ دے جو تُونے ہم سے کیا۔


سزا کے دِن آ رہے ہیں، اَور حِساب کے دِن نزدیک ہیں۔ اِسرائیل اُسے جان لے۔ تیرے گُناہوں کی کثرت اَور تیری عداوت کی شِدّت کے باعث، نبی احمق سمجھا جاتا ہے، اَور اِلہام یافتہ اِنسان مجنوں قرار دیا جاتا ہے۔


سُنو، پہاڑوں پر شور و غُل ہو رہاہے، جَیسے کسی بڑے مجمع کا ہو! سُنو، مملکتوں میں ہنگامہ مچا ہُواہے، گویا مُختلف قوموں کا اِجتماع ہو! قادرمُطلق یَاہوِہ جنگ کے لیٔے لشکر جمع کر رہاہے۔


آپ کے اِرادے اعلیٰ ہیں اَور آپ کے منصُوبے عظیمُ الشّان ہیں۔ آپ کی نگاہیں اِنسان کی تمام روِشوں پر لگی رہتی ہیں۔ آپ ہر ایک کو اُس کے اَخلاق اَور اُس کے اعمال کے مُطابق اجر دیتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات