Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 25:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اِس مُلک کے خِلاف مَیں نے جو کچھ فرمایاہے اَورجو کچھ اِس کِتاب میں درج کیا ہے اَورجو مُختلف قوموں کے خِلاف یرمیاہؔ نے بطور نبُوّت فرمایاہے سَب پُورا کیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور مَیں اُس مُلک پر اپنی سب باتیں جو مَیں نے اُس کی بابت کہِیں یعنی وہ سب جو اِس کِتاب میں لِکھی ہیں جو یَرمِیاؔہ نے نبُوّت کر کے سب قَوموں کو کہہ سُنائِیں پُوری کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 उस वक़्त मैं उस मुल्क पर सब कुछ नाज़िल करूँगा जो मैंने उसके बारे में फ़रमाया है, सब कुछ पूरा हो जाएगा जो इस किताब में दर्ज है और जिसकी पेशगोई यरमियाह ने तमाम अक़वाम के बारे में की है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اُس وقت مَیں اُس ملک پر سب کچھ نازل کروں گا جو مَیں نے اُس کے بارے میں فرمایا ہے، سب کچھ پورا ہو جائے گا جو اِس کتاب میں درج ہے اور جس کی پیش گوئی یرمیاہ نے تمام اقوام کے بارے میں کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 25:13
10 حوالہ جات  

دیکھ، آج کے دِن مَیں نے تُجھے قوموں اَور سلطنتوں پر مُقرّر کیا ہے تاکہ تُو اُنہیں جڑ سے اُکھاڑ دے یا ڈھا دے، تباہ کرے یا نِیست و نابود کرے تعمیر کرے یا نیا اُگائے۔“


”اِس سے پیشتر کہ مَیں نے تُمہیں رحم میں خلق کیا، مَیں تُمہیں جانتا تھا، اَور اِس سے قبل کہ تُم پیدا ہو، مَیں نے تُمہیں مخصُوص کیا؛ اَور تُمہیں قوموں کے لیٔے نبی مُنتخب کیا۔“


پھر مُجھے بتایا گیا، ”لازِم ہے کہ تو بہت سِی اُمّتوں، قوموں، اہلِ زبانوں اَور بادشاہوں کے بارے میں پھر سے نبُوّت کرے۔“


اَور مادی داریاویشؔ نے باسٹھ سال کی عمر میں حُکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔


”فرسین‏ یعنی آپ کی بادشاہت منقسم ہُوئی اَور مادیوںؔ اَور فارسیوں کو دے دی گئی۔“


”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’جو کلام مَیں نے تُم سے کیا وہ سَب ایک کِتاب میں لِکھ لے۔


”جِس دِن سے مَیں نے تُم سے کلام کرنا شروع کیا تھا اُس کے پہلے دِن سے یعنی یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت سے لے کر آج تک جو مَیں نے تُم سے بنی اِسرائیل، یہُودیؔہ اَور دُوسری تمام قوموں کے متعلّق جو کچھ فرمایاہے، اُسے ایک طُومار لے کر اُس میں وہ سَب کلام درج کر لو۔


اِس لیٔے یرمیاہؔ نے باروکؔ بِن نیریاہؔ کو بُلایا اَور باروکؔ نے یَاہوِہ کا وہ سَب کلام جو اُس نے یرمیاہؔ سے کیا تھا یرمیاہؔ کی زبان سے سُن کر طُومار میں درج کر دیا۔


اَور شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ سے یہ بھی کہہ: ’یَاہوِہ فرماتے ہیں، تُم نے اُس طُومار کو یہ کہہ کر جَلا دیا تھا، ”تُم نے اُس میں یہ کیوں لِکھا کہ شاہِ بابیل یقیناً آئے گا اَور اِس مُلک کو تباہ کرےگا اَور اِس میں نہ اِنسان باقی چھوڑے گا اَور نہ حَیوان؟“


اُسی طرح سے میرا کلام ہے جو میرے مُنہ سے نکلتا ہے: وہ میرے پاس بیکار واپس نہ آئے گا، بَلکہ میری مرضی پُوری کرےگا اَور اُس مقصد میں کامیاب ہوگا جِس کے لیٔے مَیں نے اُسے بھیجا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات