Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:30 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 ”اِس لیٔے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”دیکھ، میں اُن نبیوں کے خِلاف ہُوں جو ایک دُوسرے سے میرا کلام چُراتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

30 اِس لِئے دیکھ مَیں اُن نبِیوں کا مُخالِف ہُوں خُداوند فرماتا ہے جو ایک دُوسرے سے میری باتیں چُراتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 चुनाँचे रब फ़रमाता है, “अब मैं उन नबियों से निपट लूँगा जो एक दूसरे के पैग़ामात चुराकर दावा करते हैं कि वह मेरी तरफ़ से हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 چنانچہ رب فرماتا ہے، ”اب مَیں اُن نبیوں سے نپٹ لوں گا جو ایک دوسرے کے پیغامات چُرا کر دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ میری طرف سے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:30
14 حوالہ جات  

لیکن اگر کویٔی نبی جھُوٹے دعویٰ کرکے میرے نام سے اَیسا کلام کرتا ہے جِس کا مَیں نے اُسے حُکم نہیں دیا تھا، یا کویٔی نبی غَیر معبُودوں کے نام سے کلام کرے، تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔“


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: تمہاری دروغ گوئی اَور باطِل رُویتوں کے باعث میں تمہارا مُخالف ہُوں۔ یہ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: مَیں تمہارے تعویذوں کے خِلاف ہُوں جِن سے لوگوں کو تُم پرندوں کی طرح پھنساتی ہو اَور مَیں اُنہیں تمہاری باہوں پر سے نوچ کر دُور کر دُوں گا اَور مَیں اُن لوگوں کو آزاد کر دُوں گا جنہیں تُم پرندوں کی طرح پھنساتی ہو۔


مگر یَاہوِہ بدکاروں کے خِلاف رہتے ہیں، تاکہ اُن کا نام زمین پر سے مٹا ڈالیں۔


مَیں اُن کا مُخالف ہُوں گا۔ حالانکہ وہ آگ میں سے نکل آئے ہیں تَب بھی آگ اُنہیں بھسم کر دے گی اَور جَب مَیں اُن کی مُخالفت کروں گا تَب تُم جان لوگے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


کیونکہ خُداوؔند کی آنکھیں راستبازوں پر لگی رہتی ہیں اَور اُس کے کان اُن کی دعاؤں پر لگے رہتے ہیں، مگر وہ بدکاروں سے مُنہ موڑ لیتا ہے۔“


” ’تمہارے لئے یہ نِشان ہوگا کہ مَیں تُمہیں اِسی جگہ پر سزا دُوں گا،‘ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’تاکہ تُم جان لو کہ تُمہیں نُقصان پہُنچانے کی میری باتیں یقیناً پُوری ہوں گی۔‘


”چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، مَیں نے تُم پر آفت لانے کی ٹھان لی ہے اَور مَیں پُورے یہُودیؔہ کو ہلاک کر دُوں گا۔


لیکن یَاہوِہ اُسے ہرگز مُعاف نہ کریں گے بَلکہ اُن کا غضب اَور غیرت اُن تمام اَشخاص پر نازل ہوگا۔ اَور اِس کِتاب میں درج کی ہُوئی سَب لعنتیں اُن پر آ پڑیں گی اَور یَاہوِہ آسمان کے نیچے سے اُن سَب کا نام و نِشان مٹا دیں گے۔


اَور مَیں تمہارا مُخالف ہو جاؤں گا۔ لہٰذا تُم اَپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤگے اَور وہ جو تُم سے نفرت کرتے ہیں تُم پر حُکمرانی کریں گے اَور جَب کویٔی بھی تمہارا تعاقب نہ کر رہا ہوگا، تَب بھی تُم بھاگتے رہوگے۔


اَور مَیں بھی اُس شخص کا مُخالف ہوؤں گا اَور اُسے اُس کے لوگوں میں سے فنا کر دُوں گا کیونکہ اُس نے اَپنے بچّوں کو مولکؔ کے لیٔے قُربانی کرکے میرے پاک مَقدِس کو ناپاک کیا ہے اَور میرے پاک نام کی بےحُرمتی کی ہے۔


اَے یروشلیمؔ، تُم جو اِس وادی کے اُوپر ہموار چٹّان پر مَسکن گزیں ہو، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، میں تمہارا مُخالف ہُوں، تُم کہتے ہو کہ، ”ہم پر کون حملہ کر سَکتا ہے؟ اَور ہماری پناہ گاہ میں کون داخل ہو سَکتا ہے؟“


ہاں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”میں اُن نبیوں کے بھی خِلاف ہُوں، جو محض اَپنی زبان سے کچھ بولتے ہیں لیکن کہتے ہیں، ’یہی یَاہوِہ کا کلام ہے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات